اسلامک یونیورسٹی میں ڈیلیوری بوائے کے ساتھ اجتماعی زیادتی


0

افسوس کے ہمارے ملک کے نوجوانوں کی عزتیں کہیں بھی محفوظ نہیں ،حوس کے پجاری درندوں نے مدرسوں اور درسگاہوں کو بھی نوجوانوں کے لئے غیر محفوظ بنا دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ تعلیمی اداروں میں طلبا کے ساتھ جنسی زیادتی اور بد فعلی کے واقعات بڑھنے لگے ہیں ۔

ایسا ہی واقعہ دو روز قبل 18 جون کو نماز ِفجر کے وقت اسلام آباد کی اسلامک انٹر نیشنل یونیورسٹی کے ہاسٹل میں پیش آیا ، جب یونیورسٹی میں زیر تعلیم چار طلباء نے مل کر عمر عمیر نامی طالب علم جو ڈیلیوری بوائے ہے ،کہ ساتھ مبینہ طور پر گینگ ریپ کیا۔ جب یہ نوجوان یونیورسٹی انتظامیہ کے پاس شکایت لے کر پہنچا تو انتظامیہ زیادتی کے واقعے کی رپورٹ درج کرنے کی بجائے اسے دبا رہی ہے۔

اس واقعے کے حوالے سے اینکر پرسن اور صحافی جمیل فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ پیش آیا لیکن انتظامیہ نے اس واقعے پر اطلاع کے باوجود ایکشن نہیں لیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ معاملے کو بظاہر اندرونی تحقیقات کے بعد رفع دفع کرکے ادارے کی ساکھ بچانا چاہتی ہے اور اسے پولیس کیس بنانے سے گریزاں ہے۔جبکہ بد فعلی کا شکار ہونے والے متاثرہ لڑکے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ، جس میں متاثرہ لڑکے نے خود کے ساتھ ہونے والی واقعے کی تمام تر تفصیلات بتادیں ہیں ۔ویڈیو میں متاثرہ لڑکے کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے کی رپورٹ درج کراکے انصاف چاہتا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ غریب ہے لیکن بے غیرت نہیں ۔

متاثرہ طالب علم اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے پارٹ ٹائم ڈلیوری بوائے کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ واقعہ سترہ اور اٹھارہ جون کی درمیانی شب پیش آیا ،متاثرہ طالب علم نے جب خود کو بچانے کی کوشش کی تو ہاسٹل میں موجود دیگر طلبا کو واقعہ کا علم ہوا، جس کے بعد معاملہ انتظامیہ تک جاپہنچا اور واقعے میں ملوث دو طلبہ ابراہیم خان ولد حاجی سیف اللہ اور محمود اشرف ولد سعید اشرف کو معطل کردیا گیا۔

دوسری جانب اسلامک یونیورسٹی کی انتظامیہ اس واقعہ کو چھپانے کی کوشش کرتی رہی لیکن بالآخر معاملہ سامنے آہی گیا، اس حوالے سے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ متاثرہ طالب علم کو مطمئن کرنے کے لئے 18 جون کو خفیہ طور پر اسٹوڈنٹس ڈسپلن کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا اور اسلامی یونیوسٹی کے دو طلبا محمد ابراہیم خان اور محمود اشرف کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا۔ یونیورسٹی کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں ملوث طلبا ہاسٹل میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے، انتظامیہ فوری طور پر متاثرہ لڑکے کو اسپتال لے کر گئی اور ون فائیو پر اطلاع دی جبکہ متاثرہ لڑکے نے کسی بھی کارروائی سے انکار کر دیا، تاہم یونیورسٹی نے ایکشن لیتے ہوئے ملوث طلبا کو یونیورسٹی سے نکال دیا اور ہاسٹل وارڈن کو بھی عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ اس واقعہ میں ملوث ملزم ابراہیم ہاسٹل انتظامیہ کے گریڈ 16 کے ملازم یوسف کا سگا بھائی ہے اور وہ ہاسٹل میں غیر قانونی طور پر مقیم تھا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں مدرسے جامعہ منظور الاسلامیہ لاہور کے طالب علم سے زیادتی کیس میں مرکزی کردار مفتی عزیز الرحمان کو بیٹے سمیت میانوالی شہر سے گرفتار کرلیا گیا جبکہ دو بیٹوں کو لاہور کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا۔

مزید پڑھیں: نجی کالج کی طالبہ کا پرنسپل اور ایڈمنسٹریٹر پر اجتماعی زیادتی کا الزام

سوشل میڈیا پر چند روز قبل طالب علم صابر شاہ کی ویڈیوز سامنے آئیں جو تین سال سے مسلسل مفتی عزیز الرحمان کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بن رہے تھے ،ان نازیبا ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد مفتی عزیز الرحمان کو مدرسے سے نکال دیا گیا تھا جبکہ جمعیت علماء اسلام نے بھی مفتی عزیز الرحمان کی رکنیت معطل کردی تھی۔ طالبعلم کی جانب سے مقدمہ کے اندراج کے بعد پنجاب پولیس نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے خصوصی ہدایات جاری کیں۔ جس پر مفتی عزیز الرحمان اور ان کے بیٹوں کو سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ تاہم دوران تفتیش ملزم نے وائرل ہونے والی وڈیوز کی سچائی کا اعتراف بھی کرلیا۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
1
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
1
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format