آئی پی پی ایوارڈز میں ماڈل فاطمہ حسن کو میزبانی سے کیوں روکا گیا؟


0

ستاروں سے سجے آئی پی پی اے (انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز) کی تقریب 31 اکتوبر 2021 کو ترکی کے دارالحکومت استنبول میں منعقد ہوئی جہاں اس کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز ہوا۔ اس تقریب کا مقصد موسیقی، فیشن، ٹیلی ویژن اور فلموں کے شعبوں میں پاکستانی ٹیلنٹ کی اہلیت کو اجاگر کرنا ہے اور عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت امیج کو بہتر بنانا ہے۔

آئی پی پی ایوارڈز میں پاکستان شوبز اور فیشن انڈسٹری کی کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ اداکاروں میں ہانیہ عامر، اقراء عزیز، یاسر حسین، ایمن خان، منیب بٹ، میرا، حرا، مانی اور احسن خان سمیت دیگر ستاروں نے بہترین لباس زیب تن کئے اور اپنی چمک دمک سے تمام حاضرین کی مرکز نگاہ بنے رہے۔

Image Source: Instagram

اس تقریب میں ریڈکارپٹ کی میزبانی کے لئے پاکستان سے معروف ماڈل فاطمہ حسن کا انتخاب کیا گیا مگر ماڈل کو انتظامیہ نے ان کے غیر مناسب لباس کی وجہ سے ریڈ کارپٹ کی میزبانی سے روک دیا اور میزبان بنانے سے معذرت کرلی جس پر ماڈل نے سوئیٹر سے خود کو ڈھانپ کر میزبانی کے فرائض انجام دئیے۔

Image Source: Express Tribune

تفصیلات کے مطابق ایوارڈز کی تقریب میں ماڈل فاطمہ حسن بھی ریڈ کارپٹ کے لئے میزبان کے طور پر منتخب ہوئیں۔ تاہم ایوارڈ فنکشن کے دوران فاطمہ حسن کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوریز میں پریشان کن صورتحال پیش آنے کا انکشاف کیا گیا۔ ماڈل جب میزبان بننے کے لئے تیار ہو رہی تھیں، تو انہیں انتظامیہ کی جانب سے آخری وقت پر بتایا گیا کہ ان کا لباس غیر مناسب اور نازیبا ہے جسے ٹی وی اسکرین پر نشر نہیں کیا جاسکتا۔

Image Source: Instagram

دوسری جانب فاطمہ حسن کا کہنا تھا کہ انہوں نے پروڈکشن ٹیم کو اپنے لباس کے متعلق آگاہ کیا تھا۔ بعد ازاں ،اپنی مزید انسٹاگرام اسٹوریز میں ماڈل نے کہا کہ مجھے کور اپ دے کر میزبانی شروع کرنے کا کہہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے آئی پی پی اے ایوارڈز کی تقریب میں بدانتظامی کی بھی نشاندہی کی۔

فاطمہ حسن کے ساتھ پیش آنیوالی اس صورتحال پر سوشل میڈیا صارفین ملے جلے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔ کسی نے ایوارڈ شو انتظامیہ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ آپ ایک پاکستانی شو کی میزبانی کر رہی تھیں بلکہ آپ ایک مسلم ملک کی نمائندہ بن کر ترکی گئی تھیں۔ آپ کو ایک مناسب اور مکمل لباس پہننا چاہئے تھا۔کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ آپ پاکستانی اسٹائل کا لباس پہن کر زیادہ خوبصورت لگ سکتی تھیں تاہم بعض مداحوں کی ماڈل فاطمہ حسن کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایوارڈ شو کے لئے کوئی ہدایات وضع کی گئی تھیں تو شو سے قبل بتانا چاہئے تھا۔ 

Image Source: Instagram
Image Source: Instagram
Image Source: Instagram

مزید پڑھیں: انعم ملک نے ماڈلنگ چھوڑنے کے بعد اہم درخواست کردی

خیال رہے کہ پیمرا نے 21 اکتوبر کو جاری کیے گئے نوٹی فکیشن میں ٹی وی چینلز کو ڈراموں اور شوز میں قابل اعتراض مواد نہ دکھانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ پیمرا کے مطابق اسے وزیر اعظم سٹیزن پورٹل اور اپنے مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں پاکستانی ڈراموں میں ’اقدار کے منافی‘ مناظر کی شکایات کی گئی ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format