بھارتی عوام ناقص کارکردگی پر سیخ پا، آئی پی ایل پر پابندی کا مطالبہ


0

متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کی پاکستان اور اب نیوزی لینڈ کے خلاف عبرتناک شکست کے بعد، بھارتی کرکٹ شائقین کا خیال ہے کہ ہندوستان کی بین الاقوامی میچز جیتنے میں ناکامی کی وجہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک بار پھر، ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی ٹاس ہار گئے اور جس کے بعد نیوزی لینڈ ٹیم نے بھارتی ٹیم کو پہلے بلے بازی کی پیشکش کی۔ میچ کا آغاز پچھلے میچ سے مختلف نہیں تھا جو تماشائیوں نے پاکستان کے خلاف کھیل میں پہلے دیکھا تھا۔ اس بار بیٹنگ اور بھی ناقص رہی کیونکہ بھارتی ٹیم نے اپنے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 110 رنز ہی بنا سکی۔

جواب میں نیوزی لینڈ ٹیم نے اننگز کا آغاز جارہانہ انداز میں کیا، اس لازمی جیتنے والے میچ میں 14.2 اوورز میں محض 2 وکٹوں کے نقصان پر کھیل کو ختم کر دی۔ نیوزی لینڈ سے قبل ، پاکستان نے بھارت کو تاریخ ساز شکست سے ناصرف دوچار کیا بلکہ عالمی کپ میں بھارت کو کبھی شکست نہ دینے کا بھی ریکارڈ توڑ دیا۔ پاکستان کی افسوس کے ساتھ عالمی کپ میں ہار کا سلسلہ 1992 کے ورلڈ کپ کے بات سے شروع ہوا تھا۔

واضح رہے پاکستان اور بھارت کا میچ ہمیشہ پریشر اور مضبوط اعصاب کی جنگ قرار دیا جاتا تھا، گرین شرٹس بدقسمتی سے ورلڈ کپ میچوں میں روایتی حریف بھارت سے مسلسل 12 میچ ہاری تھی البتہ اس بار انہوں نے ماضی کی اسکرپٹ پلٹ دیا اور ہندوستان کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست دی۔ یہ پہلا موقع تھا جب کسی بھی فریق نے ٹی ٹوئنٹی اوورز کے میچ میں دوسرے کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Image Source: Twitter

بھارت کا مسلسل دو میچوں میں ناکامی کے بعد کوئی پوائنٹ نہیں ہے، جبکہ پاکستان چھ پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں سرفہرست ہے، جبکہ افغانستان گروپ میں تین میچوں کے بعد چار پوائنٹس کے دوسرے نمبر پر ہے۔ چنانچہ اب بھارت کے سیمی فائنل میں پہنچے کی امکانات نہایت کم ہیں۔ اس حوالے سے ردعمل کے طور پر سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین کی جانب سے آئی پی ایل پر پابندی عائد کرنے کا ھیش ٹیگ زیر گردش ہے۔

واضح رہے بھارتی ٹیم کو اب اپنے بقیہ گروپ میچوں میں افغانستان، نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ کا مقابلہ کرنا ہے۔

Image Source: Twitter

گزشتہ روز بھارتی ٹیم کے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 8 وکٹ کی شکست کے بعد، کپتان ویرات کوہلی نے اعتراف کیا کہ ان کی ٹیم اس میچ میں اتنی بہادر نہیں تھی، یعنی بہادری کے ساتھ نہیں کھیلی جبکہ ان کی ورلڈکپ میں تمام اُمیدیں اس میچ سے وابستہ تھیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی شاندار فتح، ‘موقع موقع‘ کا راگ الاپنے والے بھارتیوں کو چپ لگ گئی

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس دفاع کرنے کے لیے بہت کچھ نہیں تھا لیکن جب ہم میدان سے نکلے تو ہم بہادر نہیں تھے۔ “جب آپ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلتے ہیں تو آپ سے بہت سی توقعات ہوتی ہیں – نہ صرف شائقین کی طرف سے بلکہ کھلاڑیوں کی طرف سے بھی ہوتی ہیں۔ لہذا ہمارے کھیل کے ساتھ ہمیشہ زیادہ دباؤ ہوتا ہے اور ہم نے اسے سالوں میں قبول کیا ہے۔

یاد رہے بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 سے قبل ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا مینٹور مقرر کیا گیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *