انسٹاگرام نے ٹک ٹاک کے طرز کا نیا فیچر متعارف کروا دیا


0

کہتے ہیں یہ دور سماجی رابطوں کا دور ہے، یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں سوشل میڈیا ایپلیکیشنز یا سماجی رابطے کی ویب سائٹس کی بےحد مقبولیت ہے۔ یہ تمام چیزیں آج کل لوگوں کی زندگی کا اہم حصہ سمجھی جاتی ہیں، خاص کر نوجوانوں میں اس کا استعمال بےحد زیادہ ہے جبکہ ان ہی سوشل میڈیا پیلٹ فارمز میں سے ایک پلیٹ فارم ٹک ٹاک کا ہے جس نے کئی حوالوں سے لوگوں کی زندگیاں تبدیل کیں جن میں ایک سب سے زیادہ متاثر کن حصہ یہ ہے کہ اس نے لوگوں کو مقبولیت کی سیڑھی چڑھانے میں براہ راست کردار ادا کیا یہی وجہ ہے کہ آج اس ایپلیکیشن کی مقبولیت دیگر ایپلیکیشنز کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔

تاہم اسی کی دیکھا دیکھی اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام نے بھی کچھ اس ہی طرز کا فیچر، “ریل” کے نام متعارف کروایا ہے ، جوکہ اب مشہور ٹک ٹاک ایپلیکیشن کے مقابلے پر آگئی ہے۔ یعنی اب ٹک ٹاک موبائل ایپلیکیشن کے سامنے مارکیٹ میں بڑا مضبوط مدمقابل آگیا ہے۔

اس حوالے سے مزید جانئے: خلہ کی خوشبو کیسی ہوگی؟ سائنسدانوں نے بتادیا

ابتداء میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام نے یہ نیا فیچر برازیل میں متعارف کروایا تھا بعدازاں اسے جرمنی اور اب حال ہی میں بھارت میں بھی متعارف کروادیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام مشہور ویب سائٹ فیس بک کا حصہ ہے اور یہ دنوں ایک امریکی کمپنی ہے جبکہ ٹک ٹاک ایک چینی کمپنی تھی۔ کچھ عرصہ قبل یہ خبریں کافی زور پکڑ چکی تھیں کہ امریکہ ٹک ٹاک پر پورے ملک میں پابندی عائد کرنا چاہتا ہے۔ لوگوں کی قیاس ہے کہ یہ اس ہی سے جڑی ہے۔ البتہ دوسری جانب اب انسٹاگرام نے یہ فیچر پوری دنیا کے لئے متعارف کروا دیا ہے۔

ساتھ ہی اس کو استعمال کرنے کا طریقہ بھی بےحد آسان ہوگا، آپ اس کو اپنے نارمل موبائل کیمرے سے استعمال کرسکتے ہیں جبکہ ویڈیوز کے حوالے سے اگر بات کی جائے تو آپ اس میں 15 سیکنڈ تک کی ویڈیوز بنا سکتے ہیں جبکہ مختلف انداز میں اس کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے ایڈٹ بھی کرسکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ ان ویڈیوز کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوریز پر بھی شئیر کرسکتے ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *