کسی کو میری حب الوطنی پر شک نہیں ہونا چاہئیے، راولپنڈی ایکسپریس


0

پاکستان کے نامور سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ ‏اللہ نے انہیں کبھی اختیار دیا اور وہ برسر اقتدار آئےتو خود گھاس پر گزارا کرلیں گے لیکن فوج کا بجٹ بڑھائیں گے۔ وہ حب الوطن ہیں اور کسی کو ان کی حب الوطنی پر شک نہیں ہونا چاہئیے۔ اس بات کا انکشاف شعیب اختر نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

شعیب اختر نے اس حقیقت سے بھی پردہ اٹھایا کہ کارگل واقعے کے دوران جب ملک میں جنگ کا سماں تھا تو انہوں نے ملکی وقار کو ترجیح دیتے ہوئے کائونٹی کرکٹ میں پونے دو لاکھ پائونڈ کے معاہدے کو ٹھکرا دیا تھا۔ پھر اس کے بعد 2002 ان کا ناٹنگھم شائر سے اس سے بھی مہنگا معاہدہ ہوا لیکن شعیب نے ملک کے خاطر دونوں معاہدوں کو چھوڑ دیا اور وطن واپس آگئے۔

دوران انٹرویو ایک اور سوال کے جواب میں راولپنڈی ایکسپریس نے یہ بتایا کہ وہ کائونٹی چھوڑ کر بارڈر پر بھارت کے خلاف جنگ لڑنے پہنچ گئے تھے، وہ لاہور کے سرحدی علاقے پر کھڑے تھے تو پاک فوج کے ایک جنرل نے ان سے پوچھا کہ تم یہاں کیا کررہے ہو؟ جواب میں انہوں نے کہا کہ جنگ ہونے والی ہے مریں گے تو ساتھ ہی مریں گے۔ ایسی کی تیسی دیکھ لیں گے۔

اس حوالے سے مزید جاننے : شاہد آفریدی نے بابر اعظم سے بیٹی کی شادی کی خبر کی تردید کردی

محب وطن شعیب اختر نے مزید بتایا کہ جب گزشتہ برس بھارت کے جہازوں نے پاکستانی حدود میں 5 درختوں کو نشانہ بنایا تو وہ ساری رات پریشان رہے۔ ان کی اہلیہ نے ہاتھ جوڑ جوڑ کر ان سے کہا کہ کچھ نہیں ہوا ہے، آپ پرسکون ہوجائیں۔ مگر شعیب کی بے چینی برقرارر ہی اور اس بے چینی کی کیفیت کی وجہ سے کبھی وہ کسی سے لڑتے اور کبھی کسی سے ، ان کا بس نہ چلتا تھا کے وہ کہاں جاکر سرماریں۔ انہیں اس بے سکونی میں سکون تب میسر آیا جب پاکستانی جانبازوں نے بھارت سے بدلہ لے لیا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *