موبائل چارجنگ سے جوڑی کئی باتیں ہوئیں غلط ثابت


1

اسمارٹ فونز کی بیٹری بھی ہیں اسمارٹ چارجنگ کے حوالے سے قیاس آرائیاں کیا ہے سچ جانتے ہیں۔

اسمارٹ فون کئی خصوصیات کے حامل ہیں عموماً اس کی چارجنگ کے حوالے سے کئی قیاس آرائیاں سننے کو ملتی ہیں مثلا ًموبائل فون کی بیٹری ختم ہونے کے بعد چارج کرنی چاہئیے، موبائل کو رات بھر چارج نہیں کرنا چاہیئے اور زیادہ چارج کر نے سے موبائل کی بیٹری خراب ہوجاتی ہے۔

ان باتوں میں کتنی سچائی ہے چلیں جانتے ہیں۔

فون کو جب چاہیں چارج کریں
یہ ضروری نہیں کہ اگر آپ کے فون کی چارجنگ کم ہے تو آپ اُس کے ختم ہونے کا انتظار نہ کریں، دراصل اسمارٹ فون کی بیٹری لیتھیم آئن بیٹری ہوتی ہیں اس وجہ سے چارجنگ کم یا زیادہ ہونے پر بیٹری کی لائف متاثر نہیں ہوتی اس لئے اب جب چاہیں اپنا فون چارج کریں۔

پوری رات فون چارج کرلنا
اسمارٹ فونز کی خصوصیات بھی ہیں اسمارٹ، عام خیال ہے کہ پوری رات موبائل فون چارج کرنے سے فون کی بیٹری خراب ہوجاتی ہے تو ایسا بالکل بھی نہیں ہے، آپ کا موبائل فون ازخود چارجنگ مکمل ہونے کےبعد اس کو ڈیٹیک کرلیتا ہے اور چارجنگ ہونا رُک جاتی ہے۔

چارجنگ کے دوران فون کا استعمال
اکثر لوگوں کا یہ خیال ہوتا ہے کہ چارجنگ کے دوران فون کے استعمال سے گریز کرنا چاہئیے اس سے فون کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔ ایسا ہرگز نہیں ہے چارجنگ کرتے ہوئے گیمز کھیلیں یا کوئی اور ایپ استعمال کریں فون کو کوئی خطرہ نہیں۔

ایپس کا استعمال
فون میں ایک ساتھ بہت ساری ایپلیکیشن کے استعمال سے چار جنگ کم ہوجاتی ہے ، ایسا ہو تا ہے لیکن جتنا ہم سمجھتے ہیں اتنا نہیں۔ آپ ایک ایپ کھولیں یا زیادہ چارجنگ دونوں صورتوں میں ہی خرچ ہوتی ہے۔ بہت سے لوگ چارجنگ بچانے کیلئے اپنے فون ایروپلین موڈ پر بھی رکھتے ہیں یہ بیٹری بچانے کا صحیح طریقہ نہیں۔

نئے فون کو چارج کرنا
ایک قیاس آرائی یہ بھی مشہور ہے کہ نئے فون کو مکمل چارج کرنے کے بعد ہی استعمال میں لانا چاہئیے ، تو یہ ضروری نہیں اسمارٹ فونز کمپنی سے چارج ہونے کے بعد ہی پیک ہوتے ہیں اور پھر ہم تک پہنچتے ہیں۔اس لئے خریدنے کے بعد استعمال میں لاسکتے ہیں۔


Like it? Share with your friends!

1

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *