پب جی کھیلنے کی اجازت نہ ملنے پر نوجوان کی خودکشی


0

ویڈیو موبائل گیم پب جی نے لے لی ایک اور قیمتی انسانی جان۔ لاہور کے علاقے صدر میں نوجوان کو والد کی جانب سے پب جی کھلنے کی اجازت نہ دینے پر نوجوان نے خود کو پنکھے سے لٹکا کر خودکشی کرلی۔

اطلاعت کے مطابق لاہور کے مشہور علاقے کرسچین کالونی کے بیس سالہ رہائشی جوننی جوزف نے اٹھایا انتہائی افسوسناک اقدام۔ مقبول ترین موبائل پب جی نہ کھلنے دینے پر والد سے ایک جھگڑا ہوا تھا جس پر والد نے جوننی جوزف کی خوب ڈانٹ ڈپٹ کی جس پر جوزف ناراض ہوکر اپنے کمرے میں چلا گیا البتہ جب صبح ہوئی تو دیکھا کہ اس کی لاش اس کے کمرے میں اوپر پنکھے سے لٹکی ہوئی ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق جونی جوزف ایک غیریب اور متوسط طبقے کے گھرانے سے تعلق رکھتا تھا۔ جہاں وہ اپنا گھر چلانے کے لئے قریب میں ایک حجام کی دوکان پر بطور نائی کام کیا کرتا تھا البتہ اس کو ساتھ پب جی موبائل گیم کھلنے کا نہت بے انتہاء اور جنون کی حدتک شوق تھا، وہ روزانہ کام سے فارغ ہونے کے بعد گھنٹوں موبائل فون پر پب جی گیم کھیلا کرتا تھا۔ ساتھ ہی وہ لاہور کے مشہور ایف سی کالج میں انٹر کا طالب علم بھی تھا۔

یاد رہے پب جی گیم کی جہاں نوجوان اور بچوں میں بڑھتی ہوئی مقبولیت ہے وہیں اس کے نتائج بھی اب تک کافی خراب برآمد ہوئے ہیں۔ اس گیم سے منسلک آئے دن خراب خبریں آتی رہتی ہیں جس میں خودکشی جیسے معاملات اب معمول بنتے جارہے ہیں۔ جس کے سبب لاہور ہائیکورٹ نے بپ جی موبائل گیم کے حوالے سے فیصلا سناتے ہوئے اس گیم پر پابندی عائد کردی تھی اور پی ٹی اے یعنی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو ہدایات جاری کی تھیں کہ اس گیم کو ملک بھر میں بند کردیا جائے البتہ اب تک میں یہ گیم بند نہیں ہوا ہے بلکہ پب کھلنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہی ہوا ہے۔ واضح رہے یہ گیم صرف لڑکوں ہی میں نہیں بلکہ لڑکیوں میں بھی کافی مقبول ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *