بھارت میں حاملہ ہتھنی آتش گیر مواد سے بھرا انناس کھانے سے چل بسی


0
Elephant India

بھارتی ریاست کیرالہ میں پیش آیا ایک انتہائی افسوسناک واقعہ جس میں آتش گیر مادے سے بھرا انناس کھانے سے ایک حاملہ ہتھنی ہلاک ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ میں 23 مارچ کو سائلنٹ ویلی نیشنل پارک کے عقب میں ایک جنگی ہتھنی کھانے کی تلاش میں بھٹک رہی تھی، جہاں اس کو ایک قریبی کھیت کے قریب انناس دیکھائی دیا جس کو اس نے اپنی بھوک میٹانے کے لئے کھایا۔ البتہ انناس میں موجود آتش گیر مواد موجود ہونے کے باعث ہتھنی کا منہ شدید زخمی ہوگیا اور بعدازاں ہتھنی کی ۔موت واقعے ہوگئی۔

جبکہ اس ہی حوالے سے بھارتی جنگلی حیات کے نمائندے سنیل کمار کے مطابق یہ واقعہ 23 مئی کو بھارتی ریاست کیرالہ میں رونما ہوا۔ جہاں پر مقامی کسان ہاتھیوں سے اپنی فصلوں کی حفاظت کے لئے آتش گیر مواد کا استعمال پھلوں میں ڈال کر کرتے ہیں۔ جو ہاتھیوں کو ان کی فصلوں کو کھانے سے روکتا ہے۔ سنیل کمار نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ ہمیں صرف اس بات کا اندازہ ہے کہ ہتھنی کی موت آتش گیر مواد کھانے سے ہوئی ہے۔ اور جو بھی لوگ اس واقعے میں ملوث ہیں ان پر اینیمل کورولٹی چارجز کا اطلاق ہوگا جس کے باعث ان پر ناصرف بھاری جرمانہ ہوسکتا ہے بلکہ ان کو جیل بھی جانا پڑھ سکتا ہے۔

یاد رہے یہ واقعہ اس وقت سوشل میڈیا کی زینت بنا جب بھارتی محکمہ جنگلات کے ایک افسر موہن کریشن نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک پر 30 مئی کو ایک پوسٹ کی شئیر کی جس میں انہوں نے معذرت خواہانہ انداز میں پورے واقعہ کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس ہتھنی کی موت کی وجہ آتش گیر مادے سے بھرے ہوئے کسی پھل یا شاید انناس کو کھانے سے ہوئی ہے ۔ آتش گیر مواد کھانے سے ہتھنی کی زبان اور منہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔ ساتھ ہی اس ہتھنی کے پیٹ میں ایک بچہ بھی تھا، وہ اس بچے کی بھوک کے خاطر پریشان تھی اور کھانا تلاش کررہی تھی۔

البتہ اس واقعے کے بعد ہتھنی قریب ہی ایک دریاء میں پانی کے اندر جاکر کئی گھنٹوں تک کھڑی رہی۔ کیونکہ آتش گیر مواد نے اس کو شیدید زخمی کردیا تھا تو وہ ٹھنڈے پانی سے کچھ آرام لینا چارہی تھی۔ جبکہ بعد میں گاؤں کے لوگوں کو اس چیز کی اطلاع ملی تو انہوں نے ہتھنی کو پانی سے باہر نکالنے کی کوشش کی تاکہ اس کو طبی امداد فراہم کی جاسکے ۔ لیکن شاید دیر ہوچکی تھی اور اس ہی دوران ہتھنی زمین پر گر کر وہیں مرگئی۔

دوسری جانب جوں جوں انٹرنیٹ پر اس واقعے کی خبر انٹرنیٹ پر گردش ہوئی لوگوں کی جانب سے بھی شدید ردعمل دیکھنے میں آیا، لوگوں کا خیال تھا بھارت میں جانوروں کے ساتھ ظلم کیسے ہوسکتا ہے جبکہ رپ ہیومینٹی کا ٹرینڈ بھی بنا رہا۔

https://twitter.com/ifahimabid/status/1268426342846136320
https://twitter.com/AhmadShoaibAKB/status/1268426272063008775

ساتھ پاکستان کے مشہور و معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی اس واقعہ پر اپنی آواز بلند کی اور کہا کہ خدا انصاف کرے گا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *