بھارت میں بارش کیلئے مینڈکوں کی شادی ، تیز بارشوں کے بعد طلاق


0

یوں تو دنیا بھر میں آئے دن مختلف واقعات رونما ہوتے ہیں جو انسانی دلچسپی کی وجہ بنتے ہیں تاہم حال ہی میں بھارت ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔ بھارتی ریاست آسام میں گزشتہ رو خشک سالی سے تنگ کسانوں نے مون سون بارش کے لئے دعا کا انوکھا طریقہ اپنایا اور مذہبی رسم کے طور پر دو مینڈکوں کی شادی کروا دی۔ لیکن اس کے بعد اتنی بارش برسی کہ لوگوں نے تنگ آ کر ٹراتے جوڑے کی طلاق کروادی۔

تفصیلات کے مطابق بھوپال کے اوم شیوا شکتی نامی منڈل نامی تنظیم نے مسلسل خشک سالی سے تنگ آکر مقامی مندر میں دو مینڈکوں کی شادی کی مذہبی رسم ادا کی۔ شادی کی تقریب بہت دھوم دھام سے منائی گئی، جس میں کسانوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا اور خوب بھنگڑے ڈالے۔

Image Source: Facebook

اس موقع پر مینڈک دلہے کو خوب سجایا گیا جبکہ مینڈک دلہن کو بھی سندور لگاکر سہاگن کا درجہ دیا گیا۔ ہندو عقیدے کے مطابق ان کی بارش کی دیوی خوش ہو اور بارش برسے رسم ادا کرنے کے فوری بعد آسمان سے اتنے زیادہ بادل برسے کہ لوگ تنگ آگئے۔بالآخراسی مذہبی تنظیم  نے دوبارہ ایک تقریب منعقد کی اور مینڈکوں کے مابین طلاق کروادی۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق یہ محض اتفاق تھا تاہم تنظیم کا کہنا ہے کہ انہوں نے علاقے کو تباہی سے بچانے کے لیے مینڈکوں کی جوڑی میں طلاق کروائی۔

Image Source: Facebook

اسی طرح کا ایک اور واقعہ حالیہ دنوں میں میکسیکو کے ایک قصبے کے میئر وِکٹر ہوگو سوسا نے ایک پرانی رسم کے تحت مادہ مگرمچھ سے علامتی شادی کی۔ مگر مچھ سے شادی کا مقصد رتبے، دولت اور عزت میں اضافہ کرنا ہے تاہم اس شادی میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔دراصل یہ ایک ہسپانوی رسم ہے جو کہ سیکڑوں برس پرانی ہے،لوگ ایسی شادیاں اس لیے کرتے ہیں تاکہ قدرت سے انہیں نعمتیں حاصل ہوں، یہ شادیاں پہلے سے شادی شدہ افراد بھی کرسکتے ہیں کیونکہ اس کا مقصد صرف دولت و عزت کا حصول ہوتا ہے۔

گزشتہ دنوں بھی بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والی کشما بندو نامی بھارتی خاتون نے خود سے شادی کرلی۔ اس شادی میں تمام رسمیں ادا کی گئیں جن میں پھیرے اور سندور شامل ہیں پورے اہتمام سے کیے اور اپنے آپ کی ہی دلہن بن گئیں۔ شادی کے بعد ان کا کہنا تھا کہ میں بہت خوش ہوں بالآخر اب میں ایک شادی شدہ خاتون بن گئی ہوں۔انہوں نے بتایا کہ میں شروع سے ہی اکیلے زندگی گزارنے کی خواہش رہی ہے وہ کبھی کسی سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی تاہم انہیں دلہن بننے کا بے حد شوق ہے۔اس لیے انہوں نے خود سے ہی شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ میں بھارت میں پہلی ایسی لڑکی ہوں جو خود سے شادی کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ ان سے شادی کرتے ہیں جن سے ان کو محبت ہوتی ہے، تاہم مجھے خود سے محبت ہے اس لیے میں یہ قدم اٹھارہی ہوں۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
1
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format