وزیراعظم عمران خان چنگچی رکشہ میں سفر کرنے لگے ہیں؟


0

وزیراعظم پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے 22 سالہ سیاسی جدوجہد کے بعد سال 2018 کے عام انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کی اور ملک کے 22 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف آٹھایا۔ اس دوران عوام خاص کر نوجوانوں میں وزیراعظم عمران خان کی بڑی مقبولیت تھی، وہ ناصرف بےپناہ محبت کرتے تھے، بلکہ انہیں ان سے کافی امیدیں بھی وابستہ تھیں۔

پاکستان کے ماضی کی بات کی جائے تو افسوس کے ساتھ ہمارے ملک میں ہمیشہ سے ایماندار اور موثر سیاسی بصرت رکھنے والے لیڈران کی کمی یا فقدان دیکھا گیا ہے، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان بیرونی قرضوں کے بوجھ تلے دبا اور ملک میں ترقی کی شرح کمزور سے کمزور ہوتی رہی تاہم پاکستان میں سال 2018 میں ہونے والے عام انتخابات میں عمران خان کی فتح سے لوگوں کی بڑی امیدیں وابستہ تھیں کہ شاید عمران خان ملک اور قوم کو کامیابیوں کی سیڑھیوں پر گامزن کریں گے۔

البتہ افسوس کے ساتھ ہمارے معاشرے میں ایک پُرجوش، آسائشوں سے بھرپور طرز زندگی بسر کرنے کا تصور بڑھ چکا ہے، جس میں ہم اپنے آپ کو دوسروں سے ممتاز ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ معاملہ حکمرانوں سے لیکر عام عوام میں کافی حدتک بڑھ چکا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے پاس سادہ اور آسان زندگیاں بسر کرنا ہے، بڑی بات تصور کی جاتی ہے، خاص کر اگر ہم یہ چیز کسی حکمران کی طرف سے دیکھیں۔

ایسا ہی کچھ حال ہی میں سوشل میڈیا پر دیکھا گیا جب اچانک ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں دیکھا گیا کہ موجودہ وزیراعظم پاکستان عمران خان ایک عوامی سواری یعنی چنگچی رکشہ میں ایک شہری کی طرح سفر کررہے ہیں۔ جس کو دیکھتے ہوئے جہاں ایک جانب بڑی تعداد میں عوامی کی طرف سے حیرت اور تعجب کا اظہار کیا گیا وہیں دوسری جانب عوام نے وزیراعظم کے اس عمل کو کافی سراہا کہ وہ سادگی کے اس عمل کا خود بھی حصہ بنے ہوئے۔

البتہ کچھ ہی وقت کے بعد جب معاملے کی تصدیق ہوئی تو یہ بات کھل کے سامنے آئی کہ مذکورہ شخصیت وزیراعظم پاکستان عمران خان نہیں بلکہ ان کی شکل اور و صورت سے کوئی ملتا جلتا کوئی شہری ہے، جو اپنی منزل پر پہنچنے کے لئے چنگچی رکشہ میں سفر کررہا ہے۔ جبکہ یہ ویڈیو سیالکوٹ میں فلمائی گئی ہے۔

واضح رہے یہ کوئی پہلی بار نہیں ہوا ہے، اس سے قبل بھی سال 2018 میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جوکہ اسلام آباد کی ایک سڑک پر کچھ خواتین کی جانب سے بنائی گئی تھی، جس میں دیکھا گیا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان بے غیر کسی پروٹوکول کے ایک عام سی گاڑی کو خود چلاتے ہوئے سفر کررہے ہیں، جس پر انہیں بڑی پذیرائی ملی تھی، تاہم کچھ ہی وقت میں انکشاف ہوا تھا کہ وہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نہیں بلکہ ان کی شکل سے ملتا جلتا کوئی شہری ہے۔

اس طرح کے واقعات سے ہمیں دو سبق ملتے ہیں، ایک تو یہ کہ ہم اور ہماری عوام کے لئے یہ ایک بڑی بات ہے کہ ہمارے حاکم یا حکمران ایک عام انسان والی زندگی گزر بسر کرے جس طرح پاکستان کی تمام عوام گزارا کرتی ہے۔ دوسرا یہ کہ شاید ہمیں ترجیحات کافی چھوٹی ہوگئیں ہیں، ہم ان چھوٹی چیزوں پر اس طرح نظرے مرکوز بیٹھے ہیں کہ ہمیں دیگر اہم چیزیں جن کہ لئے کسی حاکم کا انتخاب کیا ہے اسے اس کے حوالے سے کریں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *