سانحہ مچھ کے شہداء کی تدفین، وزیراعظم عمران خان کوئٹہ روانہ


0

وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مچھ کے متاثرین سے کئے گئے اپنے وعدے کو پورا کرتے ہوئے کوئٹہ روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ شہید کان کنوں کے لواحقین سے ملاقات کرکے تعزیت کریں گے۔

گزشتہ دنوں مچھ میں نامعلوم مسلح دہشتگردوں نے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 11 کان کنوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔ لواحقین نے کوئٹہ کے شدید سرد موسم میں 6 روز تک اپنے پیاروں کی لاشیں رکھ کر احتجاج کیا اور ان کا مطالبہ تھا کہ وزیراعظم کے آنے تک لاشوں کی تدفین نہیں کی جائے گی تاہم گزشتہ رات ہزارہ ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد سانحہ مچھ میں جاں بحق افراد کی تدفین کر دی گئی ہے۔

انگریزی روزنامہ ڈان کی رپورٹ کے میں بتایا گیا ہے کہ سانحہ مچھ کی نماز جنازہ علامہ راجہ ناصر عباس کی امامت میں کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن میں ادا کی گئی۔ جس میں وفاقی وزیر برائے میری ٹائم علی زیدی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری، قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو کے علاوہ دیگر صوبائی وزراء اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں سمیت تقریباً 5,000 افراد نے شرکت کی۔

ہزارہ برادری میں شہداء کے لواحقین کا یہ مطالبہ تھا کہ وزیراعظم آکر مظلوموں کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھیں۔ تاہم وزیر اعظم نے ہزارہ برادری سے اپیل کی تھی کہ وہ مچھ حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تدفین کریں اور اس طرح “وزیر اعظم کو بلیک میل کرنے” سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا۔ وزیر اعظم کی جانب سے اس بیان کو ہر طبقے فکر نے غیر حساس اور غیر ذمہ دارانہ کہا ۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم نے ہزارہ برادری کے متاثرین کے تمام مطالبات کو ماننے کا عندیہ تھا سوائے ایک مطالبہ کہ جو وزیراعظم کی آمد اور شہداء کی تدفین کے متعلق تھا۔ جس پر وزیر اعظم نے یہ بیان دیا تھا کہ متاثرین کے مطالبات مانے جائیں گے لیکن شہداء کی تدفین نہ کرکے وزیر اعظم کو بلیک میل نہیں کریں۔

Image Source: Screengrab

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کے معاونین اور کابینہ کے ارکان نے انکشاف کیا کہ عمران خان حملے کے فوراً بعد کوئٹہ پہنچنا چاہتے ہیں۔ لیکن انہیں صورت حال معمول پر آنے تک انتظار کرنے کا کہا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ “بلیک میلنگ” کے تبصرے کے پس منظر میں کچھ وجوہات تھیں۔ حکومت کا خیال تھا کہ ہزارہ کمیونٹی وزیر اعظم کے کوئٹہ کے دورے کا مطالبہ نہیں بلکہ مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) اور اپوزیشن نے سیاسی فائدے حاصل کرنے کے لئے اس بیان کو استعمال کیا۔

Image Source: Screengrab

تاہم وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مذاکرات کے بعد متاثرین کو یہ یقین دہانی بھی کروائی تھی کہ وزیر اعظم عمران خان لواحقین کے پاس آئیں گے اور ان کے مسائل سنیں گے اور بلوچستان میں سیکورٹی کی بہتری کے لیے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ اسلامک اسٹیٹ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے جس میں بلوچستان میں اقلیتی شیعہ ہزارہ برداری سے تعلق رکھنے والے 11 کوئلے کے کان کنوں کو ہلاک اور شہید کردیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی طالبان ، آئی ایس اور دیگر عسکریت پسند گروہوں نے پاکستان اور افغانستان دونوں ہی علاقوں میں ہزارہ برادری کو اکثر نشانہ بنایا ہے۔ 2013 میں بھی کوئٹہ میں ہزارہ کے نواح میں تین بم دھماکوں میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *