گھر بیٹھے آن لائن کورونا ویکسینیشن کا سرٹیفیکٹ حاصل کر سکتے ہیں


0

پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر میں ڈیلٹا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد سے ویکسین لگنے کا عمل ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر ہو رہا ہے یعنی ہر روز ویکسین لگوانے والوں کی تعداد پچھلے دن سے بڑھ رہی ہے۔

ویکسین لگوانے والے وہ پاکستانی جنہیں کسی سلسلے میں بیرون ملک جانا ہو خواہ وہ ملازمت ہو یا حج و عمرہ کی ادائیگی ،ان کے لئے ویکسینیشن سرٹیفیکٹ ہونا لازمی ہے۔ نادرا نے عوام کی سہولت کے لئے گھر بیٹھے کورونا ویکسین کے سرٹیفیکٹ کا حصول آسان بنا دیا ہے ، یہ سرٹیفیکیٹ آن لائن حاصل کرنے کا کیا طریقہ کار ہے آئیے جانتے ہیں۔

Image Source: Screengrab

ویکسین سرٹیفکیٹ آن لائن کیسے حاصل کیا جاسکتا ہے؟

کورونا ویکسین کا یہ سر ٹیفکیٹ نادرا کی جانب سے جاری کیا جاتا ہے۔ نادرا نے اس مقصد کے لیے ویب سائٹ بنائی ہوئی ہے جہاں کوئی بھی شخص اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر سے جا کر ’کورونا سرٹیفکیٹ‘ کے بٹن پر کلک کر کے اسے جاری کروا سکتا ہے۔ کورونا سرٹیفکیٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد اسکرین پر آپ سے کچھ بنیادی معلومات جیسا کہ  شناختی کارڈ نمبر، شناختی کارڈ کی تاریخ اجرا اور موبائل نمبر مانگا جائے گا، اسی طرح اس اسکرین پر آخر میں آپ سے ایک آسان سا دو ہندسوں کے جمع کرنے کا سوال پوچھا جائے گا۔

Image Source: Screengrab

یہ معلومات دینے کے بعد اسکرین کے آخر میں ’تصدیق کریں‘ کا بٹن دبائیں ۔ تصدیق کا بٹن دبانے کے بعد  آپ سے شناختی کارڈ  کے مطابق آپ کا نام پوچھا جائے گا جب کہ ایک خانہ پاسپورٹ نمبر کا ہے۔ اگر آپ کے پاس پاسپورٹ موجود نہیں ہے تو آپ یہ خانہ خالی چھوڑ سکتے ہیں۔

Image Source: Screengrab

اسی اسکرین پر قومیت کا ایک خانہ نظر آتا ہے۔ قومیت کی معلومات درج کرنے کے بعد ’تصدیق کریں‘ پر کلک کریں۔

دوسرا مرحلہ
دوسرا مرحلہ سرٹیفکیٹ کے لیے پیسے جمع کروانے کا ہے۔ اس کے لئے تصدیق کے بٹن پر کلک کرنے کے بعد آپ کو اسکرین پر پیسے جمع کروانے کا آپشن نظر آئے گا۔

Image Source: Screengrab

یاد رہے کہ نادرا کی جانب سے اس سرٹیفیکیٹ کے حصول کے لیے 100 روپے جمع کروانا لازمی ہے۔ اس مرحلے پر اگر آپ کے پاس کسی بھی پاکستانی بینک کا ڈیبٹ یا اے ٹی ایم کارڈ موجود ہے تو اس کی مدد سے آپ آن لائن پیسے جمع کروا سکتے ہیں۔

اسکرین پر آپ سے آپ کا اے ٹی ایم کارڈ نمبر، کارڈ کی تاریخ تنسیخ ، کارڈ کے مطابق آپ کا نام، ای میل، صوبے کا نام، شہر کا نام اور پوسٹل کوڈ  مانگا جائے گا۔ ضروری معلومات فراہم کرنے کے بعد آپ ‘سبمٹ’ کا بٹن دبائیں گے۔ اس کے بعد اگلا مرحلہ آپ کو تصدیقی کوڈ آنے کا ہے۔

سبمٹ کا بٹن دبانے کے بعد آپ کو تین آپشنز دئیے جائیں گے جس میں پوچھا جائے گا کہ آپ کارڈ سے پیسوں کی کٹوتی کی تصدیق کرنے کے لیے ایک کوڈ اپنے موبائل نمبر یا ای میل کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں۔ انہی آپشنز میں سے ایک کا انتخاب کریں اور  سبمٹ کا بٹن دبائیں۔

مزید پڑھیں: بڑے، بچے، نوجوان کوئی بھی ڈیلٹا ویرئینٹ سے متاثر ہوسکتا ہے، ڈاکٹر صدف

اگلے مرحلے میں آپ سے وہی کوڈ جو آپ کا بینک کے ساتھ رجسٹرڈ موبائل نمبر پر موصول ہوگیا، مانگا جائے گا، کوڈ کے خانے میں وہی کوڈ درج کریں اور  نیچے دیے گئے خانے میں ایک ٹک لگائیں اور سبمٹ کا بٹن دبائیں۔


اب اگر آن لائن رقم کامیابی سے جمع ہوئی تو اسکرین پر آپ کو پیغام نظر آئے گا کہ آپ نے نادرا کو کرونا سرٹیفیکیٹ کی مد میں 100 روپے کامیابی سے جمع کروا دئیے ہیں اور یہ مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔

Image Source: Screengrab

پیسے جمع کرنے کے بعد جب آپ ’جاری‘ کا بٹن دبائیں گے تو سکرین پر  آپ کے پیسے جمع کرنے کی تفصیلات کے ساتھ دو آپشنز بھی نظر آئیں گے جہاں سے آپ ان پیسوں کی رسید بھی حاصل کر سکتے ہیں اور اگلے مرحلے میں جانے کے لیے  ’جاری‘ کا بٹن دبائیں گے جو حصول سرٹیفکیٹ کا آخری مرحلہ ہے۔

جاری کا بٹن دبانے کے بعد ایک اسکرین نظر آئے گی جس میں آپ کا نام اور دیگر تفصیل درج ہوتے ہیں۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ آپ اپنے نام ، پاسپورٹ نمبر یا دیگر ذاتی معلومات میں اگر کسی قسم کی کوئی غلطی ہے تو وہ درست کرسکتے ہیں، درست اندارج کرنے کے لئے آپ کو “موڈیفائی ڈیٹاآن سرٹیفکیٹ” کے صحفے پر بھیج دیا جائے گا۔ یہاں پر آپ اپنی تفصیلات درست طریقے سے دوبارہ درج کر سکتے ہیں اگر تمام معلومات درست ہیں تو ’اندراج‘ کا بٹن دبائیں۔

Image Source: Screengrab

اندراج کا بٹن دبانے کے بعد اسکرین پر پیغام نطر آئے گا کہ اب آپ اپنا سرٹیفیکیٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہے۔ سرٹیفیکیٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد اپنے پاس سافٹ فارم میں محفوظ رکھے یا آپ سرٹیفکیٹ کا پرنٹ نکال کر اپنے ضروری دستاویزات کے ساتھ محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ آن لائن سروس کے علاوہ یہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نیشنل نادرا کے دفتر سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ،پاکستان بھر میں کوویڈ-19 کی ویکسین کی کل 31،929،581 خوراکیں دی گئی تھیں جس سے پاکستان میں کورونا ویکسین لگانے کا نیا ریکارڈ قائم ہوا۔ جبکہ اس ہفتے کے 6 دن کورونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد مزید بڑھ گئی۔ اس اہم پیشرفت پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی سب کو مبارکباد دی۔

اس حوالے سے اسد عمر نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ملک بھر میں 3 لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد کی ویکسینیشن کی گئی۔ اُنہوں نے بتایا کہ اب تک 70 لاکھ سے زائد ویکسین کی خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ رجسٹریشن کرانے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حکومت کے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کی موبائل فون سم بلاک کرنے کے اعلان کے بعد سے کراچی ایکسپو سینٹر اور دیگر مقامات پر ویکسینیشن کے لیے لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *