برطانیہ نے نواز شریف کہ ویزا میں توسیع کی درخواست مسترد کردی


0

پاکستانی سیاسی منظرنامے سے جڑی ایک بڑی خبر، سابق وزیراعظم پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کو برطانیہ کے ہوم آفس نے ویزا میں توسیع سے انکار کردیا، جمعرات کے روز پارٹی نے اس بڑی پیش رفت کی تصدیق بھی کی۔

اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جاری ایک بیان میں کہا کہ برطانیہ کے محکمہ داخلہ نے میاں نواز شریف کے ویزے میں مزید توسیع سے معذرت کرلی ہے۔

Image Source: Dawn

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ اس معاملے پر برطانوی محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف امیگریشن ٹریبونل میں اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرسکتے ہیں۔ لہذا سابق وزیراعظم کے وکلاء نے برطانوی امیگریشن ٹریبونل میں اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے۔

اس کے علاوہ مریم اورنگزیب نے مزید بتایا کہ برطانوی امیگریشن ٹریبیونل میں دائر اپیل پر فیصلہ ہونے تک برطانوی محکمہ داخلہ کا حکم غیر موثر رہے گا۔ چنانچہ اپیل پر فیصلہ ہونے تک قائد میاں محمد نواز شریف برطانیہ میں قانونی طور پر مقیم رے سکتے ہیں۔

دریں اثنا ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ پارٹی محمد نواز شریف کے برطانیہ کے ویزے میں توسیع کے لیے ہر قانونی آپشن کی کوشش کرے گی۔ ان کے مطابق کوویڈ 19 کی وجہ سے اپیلوں کے عمل میں ایک سال سے زیادہ کا بھی وقت لگ سکتا ہے۔

اگرچے غیر برطانوی شہریوں کے برطانیہ میں رہنے کی مدت پر چھ ماہ تک کی حد ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اب تک اپنے قیام میں توسیع کی درخواست دے رہے تھے اور انہیں وصول کر رہے تھے۔ چنانچہ اب میاں نواز شریف نے جمعرات کو برٹش امیگریشن ٹریبونل میں اپیل دائر کردی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کو لگنے والے اس سیاسی دھچکے پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے جاری پیغام میں اسے ایک خوش آئند خبر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ واضح تھا کہ نواز شریف بیمار نہیں ہیں اور انہوں نے محض برطانیہ کا ویزا حاصل کرنے کے لئے جھوٹ بولا، جس کی وجہ سے ہی وہ برطانیہ میں مقیم تھے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے پہلے ہی برطانیہ سے کہا تھا کہ وہ ملک میں کرپشن میں ملوث لوگوں کو پناہ دینے سے انکار کرے۔ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ کے پاس اب دو آپشن ہیں۔ یا تو وہ پاکستان ہائی کمیشن کے پاس جا سکتے ہیں اور پاکستان میں اپنا قانونی مقدمہ لڑنے کے لیے عارضی سفری کاغذات حاصل کر سکتے ہیں، یا وہ برطانیہ کی حکومت کے فیصلے کو چیلنج کر سکتے ہیں۔

وزیر اطلاعات فواد چودھری کے مطابق سابق وزیراعظم برطانیہ میں گھوم رہے ہیں ، آپ کے سامنے وہ ریستوراں میں جا رہے ہیں، تو ظاہر ہے کہ وہ بیمار نہیں ہیں۔ لہذا “وہ ایک بار پھر برطانوی عدالتوں میں جھوٹ بولیں گے، جس پر انہیں برطانوی عدالتوں سے بھی سزا مل سکتی ہے۔”

مزید پڑھیں: مریم نواز کا عمران خان کے بچوں سے متعلق بیان، جمائما سخت نالاں

فواد چودھری نے اپنا خیال ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو پاکستان سفارتخانے جانا چاہئے اور عارضی سفری دستاویزات حاصل کرکے پاکستان آ جانا چاہئے اور اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کرنا چاہئے۔

یاد رہے نومبر 2019 میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو علاج کی غرض سے برطانیہ جانے کی اجازت دی گئی تھی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ برس دسمبر میں انہیں دو مقدمات میں اشتہاری بھی قرار دیا تھا۔ اس کے بعد حکومت نے رواں برس فروری میں ان کا پاسپورٹ منسوخ کردیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *