مریم نواز کا عمران خان کے بچوں سے متعلق بیان، جمائما سخت نالاں


0

پاکستان مسلم لیگ نواز کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے بیانات کے جواب میں ، وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سابقہ ​​اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ میڈیا اور مقامی سیاستدانوں کی جانب سے مذہب مخالف ریمارکس کے باعث وہ پاکستان چھوڑ چکی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں جمائما گولڈ اسمتھ نے لکھا کہ میں نے سال 2004 میں ایک دہائی تک میڈیا اور سیاستدانوں کی جانب سے آینٹی سمیٹک یعنی یہود مخالف حملوں جس سے (ہفتہ وار قتل کی دھمکیوں اور میرے گھر کے باہر مظاہرے) کے باعث پاکستان چھوڑ دیا تھا، تاہم یہ سلسلہ اب تک جاری ہے۔

بلاشبہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمارے ملک میں سطحی درجے کی سیاست ہوتی ہے، یوں لگتا ہے ہمارے سیاستدان ایک دوسرے پر دباؤ ڈالنے کے لئے اپنے مخالف پر نہیں بلکہ ان کے بچوں اور اہلخانہ پر زبانی حملے کرتے ہیں۔ اگر رواں ہفتے کشمیر الیکشن کی وزیراعظم پاکستان عمران خان اور مریم نواز شریف کی تقریریں سن لی جائیں، تو وہ بھی انتہائی مایوس کن تھیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنی تقریر کے دوران سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی ایک تصویر کا حوالہ دیا، جوکہ کچھ عرصہ قبل علاج کے لئے برطانیہ میں مقیم ہیں۔ جس میں وہ اپنے نواسے جنید صفدر کو پولو کھیلتے ہوئے دیکھ رہے تھے۔ یی میچ کیمبرج یونیورسٹی کے پولو گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا تھا۔ جنید صفدر مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے صاحبزادے ہیں۔

Image Source: Twitter

جس پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ غریب جرم کرے تو جیل جائے اور طاقتور این آر او حاصل کرلے اور بیرون ملک جاکر اپنے نواسے کا پولو میچ دیکھیں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ نواسا جو برطانیہ میں پولو کھیل رہا ہے، میں نے لندن اور مانچسٹر میں بہت سارے کشمیریوں سے ملاقاتیں کی ہیں، ان سے پوچھا کہ وہاں کیسا شخص پولو کھیل سکتا ہے، جس پر وزیراعظم نے حیرت انگیز انداز میں کہا، وہ آپ کو بتائیں گے کہ یہ بادشاہوں کے کا کھیل ہے”۔ کوئی عام آدمی پولو نہیں کھیل سکتا ہے۔ آپ کو بہت سارا پیسہ چاہئے گھوڑا رکھنے اور پولو کھیلنے کے لئے۔ لہذا ہمیں بتائیں کہ اس نواسے کو کہاں سے اتنا پیسہ ملا۔ یہ آپ (عوام) کا پیسہ ہے۔

جس پر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کی ان کے بیٹے پر تنقید کا جواب دیا، اگر یہ کہا جائے مریم نواز نے بھی سطح تنقید کا جواب سطحی انداز میں کیا، تو شاید غلط نہ ہوگا۔

مریم نواز کے مطابق جنید صفدر پولو ٹیم کا کپتان ہے، بیرون ملک پاکستان کا نام روشن کر رہا ہے، لیکن عمران خان کہتا ہے وہ پوتا بیرون ملک جاکر پولو کھیل رہا ہے، وہ بچوں کو بھی بخش رہا ہے، وہ پوچھتے ہیں پولو کھیلنے کے لئے پیسہ کہاں سے آیا؟

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ میں بچوں کو اس میں لانا نہیں چاہتی تھی، لیکن جس طرح سے آپ بات کررہے ہیں، آپ کو اچھا جواب مل جائے گا، انہوں نے مذہب مخالف ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وہ نواز شریف کا نواسا ہے، وہ کسی یہودیوں کی گود میں پرورش نہیں ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا ریپ کو فحاشی سے جوڑنے کے بیان پر جمائما خان کا تبصرہ

افسوس کے ساتھ کہنا پڑھتا ہے کہ پاکستان میں عوام کو بنیادی مسائل کا سامنا ہے، لیکن ہمارے سیاستدان انہیں حل کرنے کے بجائے، ایک دوسرے پر ذاتی نوعیت کے حملے کرنے پر مجبور ہیں، جو یقین کسی اچھی روایات کی نشانی نہیں ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *