عاصم کو کیوں چھوڑا؟ لائیو سیشن میں ہانیہ عامر سے سوال


0

فنکاروں اور شوبز ستاروں کو معاشرے میں ایک غیر معمولی مقام حاصل ہوتا ہے، لاکھوں، کروڑوں مداح جہاں انہیں پسند کرتے ہیں، انہیں ہر ممکن حدتک فالو کرتے ہیں۔ وہیں کبھی توقعات کے برعکس کاموں اور باتوں کو لیکر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بناتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ حال ہی میں اداکارہ ہانیہ عامر کے حوالے سے بھی دیکھا جا رہا ہے، پہلے ڈائریکٹر روجاہت راؤف کے بیٹے کیساتھ ایک متنازعہ ویڈیو اور پھر گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ لفظی گولہ باری کا سلسلہ جو ابھی تھما ہی نہیں تھا کہ ایک اور وائرل انسٹاگرام ویڈیو نے اس جھگڑے میں جلتی میں تیلی کا کردار بن کر سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل اداکارہ ہانیہ عامر کی مشہور ڈائریکٹر وجاہت راؤف کے بیٹے عاشر وجاہت کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں دیکھا گیا تھا کہ وہ عاشر وجاہت کے اوپر لیٹی ہوئی ہیں اور گلوکار حسن رحیم کا گانا آرزو گنگنا رہی ہیں۔ جوں ہی ویڈیو وائرل ہوئی، عوام کی جانب سے ان کی نازیبا اور غیراخلاقی عمل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا بلکہ عوام نے اسے اداکارہ کی جانب سے غیرمعمولی توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا۔

Image Source: Facebook

اس موقع ہر گلوکار عاصم اظہر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک میم شئیر کی گئی، جس میں بھارتی اداکار انوپم کھیر موجود ہیں اور اس کا ممیم کا عنوان بال بال بچ گئے ہے۔ جس کو سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ ہانیہ والے معاملے سے منسلک کر دیا تھا۔

تاہم اداکارہ ہانیہ عامر نے عاصم اظہر کا نام نہ لیتے ہوئے اس پر سخت موقف دیا تھا اور لکھا تھا کہ تو آپ مشہور سلیبرٹی ہوسکتے ہیں یا پھر ایک قابل نفرت ایکس (سابق محبوب) جس کی کوئی عزت نہیں ہے۔

بعدازاں گلوکار عاصم اظہر نے ٹوئیٹر پر ایک پیغام جاری کیا، جس میں انہوں سوال کیا کہ یہ سارے لوگ اس وقت کہا تھے، جب مجھ پر پچھلے ڈیڑھ سال تک طنز جاری رکھا گیا، ان کی باتیں کی جا رہی تھیں، البتہ وہ خاموش رہے، پوری دنیا ان کے مزے لے رہی تھی البتہ ان کے حق میں کوئی نہیں بولا تھا۔

اس لفظی گولا باری پر اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی ٹوئیٹر پر ایک پیغام جاری کیا، جس میں انہوں کہا کہ ان کی وجہ سے جانے انجانے میں کسی کو دُکھ پہنچا ہے تو وہ معافی چاہتی ہیں، جبکہ ایک دوسرے کی شکایات کا اظہار کرنے کے لئے سوشل میڈیا درست پلیٹ فارم کا استعمال غلط قرار دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے ساتھی اداکاروں اور مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اگرچے ایک طرف یہ معاملا بظاہر مکمل طور پر ٹھنڈا پوتا دیکھائی دے رہا تھا کہ گزشتہ روز اچانک سوشل میڈیا پر اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک انسٹاگرام ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں انہیں پروڈیوسر عمر مختار کے ہمراہ لائیو سیشن میں دیکھا گیا۔

اس دوران ایک صارف کی جانب سے سوال کیا گیا کہ عاصم کو کیوں چھوڑا؟ اس پر اداکارہ ہانیہ عامر نے مزاحیہ انداز میں عمر مختار کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ یہ مجھ سے سوال نہیں پوچھا جا رہا ہے بلکہ یہ سوال تم (عمر مختار) سے رہے کہ عاصم کو کیوں چھوڑا، اس بارے میں مجھے نہیں معلوم۔

اس کے جواب میں عمر مختار نے لکھا کہ میں نے کسی کو نہیں چھوڑا یار، میں کیوں چھوڑوں گا اور کوئی کسی کو چھوڑتا نہیں ہے، بس اپنے کام میں مصروف ہو جاتے ہیں۔ جس پر اداکارہ ہانیہ عامر نے طنزیہ انداز میں کہا کہ لوگ ہمارا مذاق نہیں سمجھ رہے ہونگے، جس پر عمر مختار نے جواب دیا کہ پھر میں سچ بتا دوں، ہاں میں نے چھوڑا ہے، ایک خواب، ایک سپنا۔

یہ ویڈیو تھوڑی ہی دیر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، اس موقع پر ناصرف عوام کی جانب سے بلکہ اداکارہ ہانیہ عامر کو ٹی وی میزبان متھیرا کی جانب سے بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر کو غیر ضروری معاملات پر بات کرنے سے اجتناب کرنا چاہئے۔

واضح رہے کچھ عرصہ قبل گلوکار عاصم اظہر کے گانے “تم تم” میں جلوے بکھیرنے والی اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر کے حوالے سے یہ چہ مگوئیاں کافی عرصے سے جاری تھیں کہ ان کے عاصم اظہر سے تعلقات ہیں۔ ماضی میں دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا جاتا رہا ہے، جس کی بنیاد پر یہ قیاس آرائیاں ہوتی رہیں کہ شاید وہ شادی کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔ لیکن پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آئمہ بیگ کی ایک ویڈیو میں ہانیہ عامر نے کھل کر عاصم اظہر سے اپنے تعلقات پر بات کی اور انہیں اپنا بہترین دوست قرار دے دیا بلکہ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی وضاحت کردی کہ ان کے درمیان”وہ” والے تعلقات نہیں۔ ہانیہ عامر کے اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا اور عاصم اظہر کے لئے کٹ گیا، کٹ گیا اور اسی طرح کی متعدد میمز وائرل ہوئیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *