پاکستان کی پہلی خاتون باصلاحیت لیڈ فائر فائٹر، شازیہ پروین


0

پہلے ایک بات مشہور ہوا کرتی تھی کی عورتیں بھی معاشرے میں ہر کام کرسکتی ہیں، تاہم اب یہ محض بات ہی نہیں رہی بلکہ یہ حقیقت بن چکی ہے آج ترقی کے ہر میدان میں عورتوں کی بڑی نمائندگی نظر آتی ہے۔ خواتین سے کچھ شعبہ جات کو پہلے منسلک کیا جاتا تھا تاہم اب ایسا نہیں ہے، ہمیں خواتین معاشرے میں محض کتابوں کی ہی حدتک نہیں بلکہ حقیقتاً مردوں کے شانہ بشانہ کھڑیں ہیں اور ملک و قوم کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کررہی ہیں۔

ایسی ہی ایک باصلاحیت اور بافخر قوم کی بیٹی شازیہ پروین ہے جس کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر وہاڑی سے ہے، شازیہ پروین کو پاکستان کی پہلی خاتون فائر فائٹر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

32 سالہ شازیہ پروین نے سال 2010 میں مشہور و معروف ایمرجنسی سروس 1122 کے فائر ونگ میں شمولیت اختیار کی۔ جہاں انہوں نے پچھلے دس برس میں مختلف ریسکیو آپریشن اور آگ لگنے کے واقعات کے آپریشن میں حصہ لیا اور مسائل اور مشکل میں پھنسے لوگوں کی بےانتہا مدد کی۔

pakistan firefighter woman
Source: Google

گلف نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے شازیہ پروین نے بتایا کہ یہ ایک انتہائی جان جوکھوں میں ڈالنے والا کام ہے تاہم اپنے کام کو جب مکمل کرکے انسان گھر جاتا ہے تو اس کے دل میں کافی اطمینان ہوتا ہے کہ انسانوں کو مشکل اور ایمرجنسی جیسی صورتحال میں مدد فراہم کی ہے اور انھیں مشکل سے نکالا ہے۔ جبکہ اس کام کو خواتین کے حوالے سے بیان کرتے ہوئے شازیہ پروین کا کہنا تھا کہ خواتین کو پہلے محدود شعبہ جات تک کام کرنے کے لئے موضوع سمجھا جاتا تھا جیسے کہ ٹیچر، نرس، میڈیکل سائنس اور کچھ دفاتر کے کاموں تک۔ تاہم ان کے مطابق نرسنگ اور میڈیکل سروسز کی طرح ریسیکو سروسز کا کام بھی خواتین کے لئے موضوع ہے ان کو اس میں شمولیت پر ہچکچاہٹ نہیں کرنی چاہئے۔

البتہ شازیہ پروین کا کہنا ہے وہ کافی خوش قسمت ہے اس حوالے سے کہ ان کو اپنے محروم والد رحمت اللہ کی جانب سے کافی سپورٹ حاصل رہی تھی، وہ ایک آرمی کے ریٹائرڈ اہکار تھے، جب میں نے ان سے اپنی خواہش کا اظہار کیا تو انہوں نے مجھے مکمل طور پر سپورٹ کیا، انہوں نے مجھے اجازت دی کہ جس چیز کا مجھے شوق ہے وہ میں کروں۔ لہذا جب میں نے انہوں ریسکیو 1122 میں شمولیت اختیار کی تو ان کی جانب سے کافی پزیرائی حاصل ہوئی تھی۔

pakistan firefighter woman
Source: Google

اگرچہ شازیہ پروین کے مطابق وہ ریسکیو سروس فائر ٹیم میں ایک اکیلی خاتون ہیں تاہم انہوں نے اس کام کے طویل عرصے میں کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی اور مشکل نہیں جھیلی ہے، یہاں پر خواتین کا احترام ہے اور خواتین کے کام کرنے کے لئے بہترین ماحول بھی۔ جبکہ ان کی پوری ٹیم اور خاص کر اسٹنٹ ڈائریکٹر فائر ابرار حسین نے ہمیشہ ان کی رہنمائی کی اور ان کو حوصلہ فراہم کیا ہے۔

اس وقت شازیہ پروین بطور لیڈ فائر انسٹرکٹر لاہور میں فرائض سرانجام دے رہی ہیں جہاں وہ ریسیکو 112 میں نئی شمولیت اختیار کرنے والوں ٹریننگ فراہم کررہی ہیں۔

Credit: Gulf News Pakistan


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *