اداکار فیروز خان نے علحیدگی کی افواہوں پر ردِعمل دے دیا


0

گزشتہ چند ہفتوں سے سوشل میڈیا پر مشہور اداکار فیروز خان کے حوالے سے خبریں زیر گردش ہیں کہ ان کی اور ان کی اہلیہ علیزے فاطمہ کے مابین علحیدگی ہوچکی ہے۔ اس حوالے سے جہاں کئی عرصے سے قیاس آرائیاں جاری تھیں وہیں اداکار فیروز خان نے اس معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کررکھی تھی، تاہم اب انہوں نے اپنی شادی کے حوالے سے اپنی خاموشی کو توڑ دی اور حقیقت بیان کردی ہے۔

دو سال قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے اداکار فیروز خان اور علیزے فاطمہ کی علحیدگی کی خبریں جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، اس نے تمام صارفین کو چونکنے پر مجبور کردیا تھا، کیونکہ جب یہ جوڑا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا تھا تو ہر طرف محض اس شادی کے چرچے تھے، اس جوڑے کو شوبز انڈسٹری کا سب سے پسندیدہ جوڑا قرار دیا جارہا تھا۔ لیکن علحیدگی کی خبروں نے اس کو چونکا کے رکھ دیا تھا۔

Image Source: Instagram

یہی نہیں اس حوالے سے دیگر خبریں یہ بھی آئیں تھیں کہ جہاں یہ جوڑا نہ ناصرف اب علحیدہ رہے رہا ہے وہیں اداکار فیروز خان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ اور ان کے اہلخانہ کو ان فالو کردیا گیا تھا۔ جبکہ اس ہی دوران اداکار فیروز خان کی اہلیہ علیزے فاطمہ نے بغیر کچھ بتائے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ڈی ایکٹیویٹ کردیا تھا۔

زیر گردش رپورٹس نے یہاں تک دعویٰ کیا ہے کہ ان کی علیحدگی کی وجہ بڑھتی ہوا تناؤ اور ناقابل تفریق اختلافات ہیں۔ یہ خبر چونکانے کے بجائے افسوسناک تھی کیونکہ ہم نے ہمیشہ اداکار فیروز خان کو اپنی اہلیہ علیزے فاطمہ سے محبت کرتے اور ان کی تعریف کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ سال 2018 می، رومیو ویڈس ہیئر اداکار نے علیزے فاطمہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

واضح رہے اداکار فیروز خان اور علیزے فاطمہ کے ہاں گزشتہ برس بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، جس کا نام محمد سلطان خان رکھا گیا تھا۔ یہی نہیں سال 2020 مارچ میں جوڑے نے اپنی دوسری شادی کی سالگرہ منائی تھی۔

Image Source: Instagram

اس موقع پر حال ہی میں اپنے دیئے گئے اپنے انٹرویو میں اداکار فیروز خان نے نہ ہی علیزے فاطمہ سے اپنی علحیدگی کی خبر کی تصدیق کی اور نہ ہی اس کی تردید کی۔ تاہم اداکار فیروز خان نے اس دوران اس بات کو واضح کیا کہ “میرے خیال میں، میں نے کبھی بھی اپنی فیملی اور اپنی فیملی کے معاملات کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی ہے”. لہذا میں ان افواہوں پر صبر کرنا اور خاموشی اختیار کرنا چاہوں گا کیونکہ یہ میرا ایک ذاتی معاملہ ہے۔

دوسری جانب اداکار فیروز خان اور اداکارہ ہانیہ عامر کے حوالے سے بھی کچھ خبریں زیر گردش ہیں، کیونکہ اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے حوالے سے تمام باتیں اور خبریں اب ختم ہوچکی ہیں۔

Image Source: Instagram

لہذا اس پر بات کرتے ہوئے اداکار فیروز خان نے مزید کہا کہ “گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ کیا ہوا، اس پر تبصرہ نہیں کر سکتا کیونکہ یہ کہنے یا بولنے کے لئے میری کوئی جگہ نہیں ہے، لیکن اس دوران میں نے اداکارہ ہانیہ عامر کے حوالے جو کچھ میں نے پڑھا، میں واقعی بہت پریشان ہوا تھا۔

اداکار فیروز خان کے مطابق، “سب سے پریشان کن بات یہ تھی کہ اس دن ہانیہ اور میرے مابین ہونے والی بات چیت کا اسکرین شاٹ لینے میں مجھے 30 سیکنڈ لگ سکتے ہیں۔ “لیکن میں اس طرح کے سینئر صحافی دیکھ رہا ہوں ، جو 2 روپے کی پبلسٹی کے لئے، سیٹ پر کیا ہوا تھا وغیرہ کے” ثبوت “کے بارے میں انتہائی گھٹیا باتیں کررہے ہیں۔”

اس دوران ہانیہ عامر نے مجھے میسجز کئے کہ یہ سب کیا ہو رہا ہے؟ مجھے کیوں اس معاملے میں ڈالا جارہا ہے، اداکار فیروز خان نے ہانیہ عامر کے حوالے سے تمام خبروں کو رد کردیا کہا دوستی کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

جبکہ اس ہی انٹرویو میں اداکار فیروز خان نے ایک بار پھر سے پاکستان شوبز انڈسٹری میں واپسی کا بھی اعلان کیا۔ البتہ رواں برس انہوں نے شوبز انڈسٹری کو خیرآباد کرنے کا اعلان کیا تھا، ان کے مطابق ان کے پیر نے انہیں شوبز نہ چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *