اداکار فیروز خان کی ایک بار پھر شوبز انڈسٹری میں واپسی


-1

ہم اکثر وبیشتر دنیا میں دیکھتے ہیں، کہ شوبز سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے منسلک نامور اور مشہور شخصیات اپنے شعبے کو چھوڑ کر دین اور روحانیت کا راستہ اختیار کرتے ہیں۔ انہی مشہور شخصیات میں ایک نام مشہور پاکستانی اداکار فیروز خان کا بھی ہے، جنہوں نے رواں برس کے آغاز میں میڈیا انڈسٹری کو خیر آباد کرکے بقیہ زندگی مذہب اور دین کے مطابق گزارنے کا ارادہ کیا۔ اگرچہ ابھی ان کے اس فیصلے کو سال بھی نہیں گزرا تھا کہ خبریں ہیں کہ اداکار فیروز خان اپنے فیصلے سے یوٹرن لینے جارہے ہیں۔

اس حوالے سے اداکار فیروز خان کے مداح کافی فکر مند تھے کہ کیا واقعہ اداکار فیروز خان نے شوبز انڈسٹری کو خیر آباد کررہے ہیں یا نہیں۔ جس پر رواں سال فروری کے مہینے میں باقاعدہ اداکار فیروز خان نے اپنے مداحوں کے لئے ایک پیغام جاری کیا۔

Image Source: Instagram

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کردہ پیغام میں اداکار فیروز خان نے لکھا کہ میرے پرستار میرے پیغام کا انتظار کررہے ہیں، جس پر میں اب شوبز انڈسٹری کو خیر آباد کرنے کا اعلان کرتا ہوں اور اب میں اس پیلٹ فارم سے محض اسلام کی تعلیم کے لئے خدمات سرانجام دوں گا یا پھر اگر کسی اور چیز کی ضرورت ہوگی۔ لہذا آپ سب سے درخواست ہے کہ میرے اور میرے پیاروں کے لئے دعا کریں۔

واضح رہے یہ یہ خبریں خاص طور پر اس وقت زور پکڑیں جب ڈرامہ سریل “کہانی ” میں زبردست اداکاری کرنے والے اداکار فیروز خان نے اپنے سماجی رابطوں کے تمام اکاؤنٹ کو ڈی ایکٹیویٹ کیا۔ یہی نہیں سال 2018 میں اداکار فیروز خان کی مشہور و معروف دینی مبلغ مولانا طارق جمیل سے ایک معنی خیز ملاقات ہوئی تھی، جس کے بعد یہ خیال ظاہر کیا جارہا تھا، اداکار فیروز خان کی زندگی میں یہ تبدیلیاں مولانا طارق جمیل سے متاثر ہوکر آسکتی ہیں۔

یقیناً یہ ایک قابل ستائش عمل ہے کیونکہ کہ فنکاروں کی بڑی تعداد میں فین فالوئنگ ہوتی ہے، جب کوئی مشہور فنکار دین اور رحانیت کی طرف مائل ہوتا ہے تو کئی لوگ پھر اس طرف مائل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ سال 2019 میں دیکھا گیا جب اداکار حمزہ علی عباسی نے ایک ویڈیو پیغام میں اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

Image Source: Instagram

لیکن اب اداکار فیروز خان نے شوبز انڈسٹری کو نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے اداکار فیروز خان نے ایک حالیہ دیئے گئے انٹرویو میں شوبز انڈسٹری میں واپس آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ، ” میرے شیخ، محمد علی صاحب حضرت حق باہو کی 10 ویں پشت میں سے ہیں اور انہوں نے مجھے حکم دیا ہے، میں شوبز انڈسٹری نہیں چھوڑ سکتا ہوں۔

اداکار فیروز خان ان کے حوالے سے مزید بتایا کہ” وہ کہتے ہیں کہ اللہ ان لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اسلام کی تعلیمات کو عام کرتے ہیں ، جو بنیادی طور پر میڈیا انڈسٹری کے ذریعے ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ شوبز کا حصہ بننا میرے لئے اہم ہے۔ مجھے یہاں کچھ کرنا ہے ، مجھے اس سے کچھ بنانا ہے۔ میں ایک بہترین اسکرپٹ ، الحمد اللہ کی تلاش کررہا ہوں ، اور میں شاید اس کے ساتھ ہی پروڈکشن یا اداکاری کا آغاز بھی کروں۔ لیکن میں یہاں ہوں۔

جیسا کہ اداکار فیروز خان کا موقف ہے کہ موجودہ دور میں میڈیا سب سے طاقتور چیز ہے، لہذا وہ اسلامی اقدار کو پھیلانے کے لئے اس میڈیم کا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ اگرچہ ان کی ایک بار پھر سے میڈیا انڈسٹری میں واپسی ان کے مداحوں کو خوش کرسکتی ہیں، وہیں یہاں یہ بات بھی غور طلب ہے کہ انہیں شاید بہت ساری دنیا تنقیدوِں کا بھی سامنا پڑھا ہے۔

یاد رہے اس سال کے ابتداء میں مشہور اداکار حمزہ علی عباسی نے اداکاری کو خیرآباد کرنے کے چند ماہ بعد دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے اپنے اداکاری کے کیرئیر کو کبھی خیرآباد نہیں کیا۔ ان کے اس حالیہ پیغام نے لوگوں حیران کرکے رکھ دیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

-1

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *