انڈیا میں فلم ہٹ کرنے کے لیے پاکستانیوں کو گالی دینا پڑتی ہے ، فیصل قریشی کی ویڈیو وائرل


0

فیصل قریشی کا شمار ان چند مشہور اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے بالی ووڈ میں کام نہیں کیا۔ اپنی بہت زیادہ مقبولیت اور شہرت کے باوجود انہوں نے کبھی اس راستے کا انتخاب نہیں کیا

فیصل قریشی نے حال ہی میں فریحہ الطاف کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی اداکاری سمیت بولی وڈ اور ہولی وڈ میں کام کرنے اور نہ کرنے کے تجربے سمیت ذاتی زندگی پر بھی کھل کر بات کی۔

اداکار نے بتایا کہ وہ بچپن سے شوبز میں کام کرتے آ رہے ہیں، انہوں نے بطور چائلڈ آرٹسٹ ماڈلنگ کا آغاز کیا تھا اور اسکول سے لے کر کالج کے زمانے تک وہ کمرشلز اور ٹیلی وژن پر کام کرتے رہے۔

فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ کالج میں تعلیم کے دوران ہی انہوں نے فلموں میں اداکاری کرنا شروع کی اور 1992 سے لے کر 1996 تک انہوں نے کم عمری میں 19 فلموں میں کام کیا۔ اداکار کے مطابق وہ والدین کی اکلوتی اولاد ہیں اور جب والد کا انتقال ہوا تو انہیں مکان مالک نے وقت پر کرایہ نہ ادا کرنے کے باعث گھر سے نکال دیا تھا اور ان کا سامان باہر پھینک دیا گیا۔

پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے فیصل قریشی نے بتایا کہ کچھ سال قبل ان کا خطرناک روڈ ایکسینڈنٹ بھی ہوا جس میں ان کا سرویکلد شدید  متاثر ہوا اور وہ چار ماہ تک بستر تک محدود رہے۔

انہوں نے خطرناک روڈ حادثے میں زندگی بچ جانے پر خدا کے شکرانے بھی ادا کیے اور کہا کہ اس کے بعد ان کا وزن بھی بڑھ گیا تھا اور وہ ماضی میں آج کے مقابلے زائد العمر نظر آتے تھے لیکن اس کے بعد انہوں نے اپنی فٹنیس پر توجہ دی۔

Faysal Quraihsi Bollywood Films Ma kam Na Karne Ki Waja Batadi

فلموں میں کام کرنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ انہیں متعدد پیش کش ہوئیں ہیں لیکن فوری طور پر ان کا فلموں میں کام کرنے کا ارادہ نہیں البتہ ’ونڈو‘ کے نام سے ان کی ایک عالمی فلم ریلیز ہونے والی ہے۔

فریحہ الطاف  نے جب بولی وڈ فلم میں کم کرنے کے حولے سے سوال کیا  جس پر فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ انہوں نے آج تک بھارت میں کام نہیں کیا، کیوں کہ ان کی وہاں کے فلم سازوں سے نہیں بنتی، وہ ہر بات کھلے عام کہنے کی عادی ہیں، جس وجہ سے ان کے بھارتی مداح بھی ان سے ناراض رہتے ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ بھارت میں اگر کسی کو بھی اپنی فلم کو کامیاب کرانا ہوتا ہے تو وہ اس میں پاکستان مخالف مواد شامل کردیتے ہیں، وہ پاکستان کو گالی دیتے ہیں۔

Faysal Quraihsi Bollywood Films

انہوں نے کہا کہ بھارت کی نیٹ فلیکس سیریز ہوں یا فلمیں وہ اس وقت ہی کامیاب ہوتی ہیں جب ان میں پاکستان مخالف مواد شامل کیا جاتا ہے۔

فیصل قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان میں شاہ رخ خان کی فلموں کو سپورٹ کیا جاتا لیکن انہوں نے بھی بعد میں وہ کام کیا اور پاکستان مخالف مواد تیار کرنے لگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر فلم میں بس پاکستان کو ہی گندہ کرنا ہےایسا نہیں ہوتا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *