عامر لیاقت کے انتقال کے بعد انکی پہلی اور سابقہ اہلیہ کا پہلا پوڈ کاسٹ


0

ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران بشریٰ اقبال نے عامر لیاقت کی وفات کے بعد پہلی بار نجی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی۔

Bushra Reveals Aamir Liaquat’

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں میزبان و اسلامک اسکالر ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی وفات کے بعد پہلی بار ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی اور نجی زندگی اور طلاق کے باعث بچوں پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

سیدہ بشریٰ اقبال نے دسمبر 2020 میں اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے عامر لیاقت سے طلاق کی تصدیق کی تھی۔

مرحوم عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے پہلی بار ایک انٹرویو میں سابق شوہر کے حوالے سے متعدد انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں نہیں چاہتے تھے کہ ان کی شادی طلاق پر ختم ہو۔

پوڈکاسٹ کے دوران بشریٰ اقبال نے عامر لیاقت سے شادی اور ازدواجی زندگی پر بھی کھل کر بات کی اور کہا کہ ان کی شادی ارینج میریج تھی، گھر والوں نے رشتہ کروایا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے شادی کے لیے شرط رکھی کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کریں گی، جس پر عامر لیاقت اور ان کی والدہ نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ اچھی بات ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قانون پڑھنا اور ڈگری لینا ان کا بچپن کا خواب تھا، اس لیے انہوں نے شادی کے بعد وکالت کی تعلیم بھی حاصل کی اور معروف وکیل ضیا اعوان کے پاس تربیت لی اور انٹرن شپ کی۔

بشریٰ اقبال نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مرحوم عامر لیاقت کے ساتھ جتنے سال گزارے، اس دوران کبھی ان سے اختلاف نہیں ہوئے، میں نے وہ وقت بھی گزارا جب ان کے پاس نوکری نہیں تھی اور اُس وقت بھی جب وہ عروج پر تھے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے عامر لیاقت کے ساتھ غربت کے دن بھی گزارے اور فٹ پاتھ پر بیٹھ کر بھی ان کے ساتھ کھانا کھایا اور پھر انہوں نے ہی انہیں پوری دنیا کی سیر بھی کرائی۔

بشریٰ اقبال کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت کو ہمیشہ کھلے دل کا پایا، نہ تو میں اور نہ ہی عامر لیاقت چاہتے تھے کہ ہماری طلاق ہو۔ یہ اقدام انہوں نے دوسری اہلیہ اور ان کے اہلخانہ کے دباؤ میں کیا۔ طلاق کے بعد بھی بچوں کو کبھی اپنے والد سے ملنے سے نہیں روکا اور درحقیقت وہ اپنے بچوں سے آخری دم تک رابطے میں تھے۔ وہ ان سے فون پر بات بھی کرتے تھے اور اپنے پرانے گھر میں جا کر ان سے ملاقات بھی کرتے تھے،ان کی دوسری اہلیہ یعنی طوبیٰ انور کو دراصل عامر کے بچوں کے ساتھ تعلقات سے مسئلہ تھا۔

Bushra Reveals Aamir Liaquat
Image Source:Instagram

Bushra Reveals Aamir Liaquat

ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابقہ پہلی بیوی بشریٰ اقبال نے انکشاف کیا کہ عامر لیاقت نے پوسٹمارٹم نہ کروانے کی وصیت کی تھی۔

بشریٰ اقبال کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت نے اپنی زندگی میں متعدد بار یہ کہا کہ اگر انہیں کچھ ہوجائے تو پوسٹ مارٹم نہ کروایا جائے۔ عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم نہ کروانے کی وجہ سے مجھے اور بچوں کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا تاہم جو کچھ کیا مرحوم کی وصیت کے مطابق کیا۔

دوران شو میزبان نے ان سے سوال کیا کہ وہ آخر کیسے طلاق کے باوجود بھی مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی وفات کے وقت ان کے لئے کھڑی رہیں، بیٹے سے جنازہ پڑھانے کا کہا اور پوسٹ مارٹم کے وقت بھی ثابت قدمی سے جمی رہیں، بہت سے لوگوں کے لئے ایسا کرنا، ساتھ رہتے ہوئے بھی بہت مشکل ہوجاتا ہے؟


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *