فیشل آپ کے لئے فائدے مند۔ مگر کیا احتیاطی تدابیر ضروری ہیں؟


1

خوبصورت،بے داغ اور چمکدار جِلد ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے لیکن یہ خوابوں جیسی جِلدموسم کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے اضافی توجہ اور اضافی وقت چاہتی ہے۔ دن بھر کی دھول مٹی اور دیگر کثافتیں جِلد پر گندگی کی ایک تہہ جما دیتی ہیں۔ اگر اس تہہ کو وقتاًفوقتاً صاف نہ کیا جائے تو چہرہ کئی جِلدی مسائل کا شکار ہو جاتا ہے جیسا کہ داغ دھبے،کیل مہاسے،رنگت کا سیاہ ہو نا وغیرہ۔

Facial Guide And Benefits

گھر میں رہنے اور باہر جانے والی عورتوں جیسے پڑھائی یا ملازمت پیشہ خواتین کو بھی جلد کی حفاظت کی ضرورت ہوتی ہے اور خاص طور پر باہر جانے والی خواتین کو ہمہ وقت گرد و غبار، دھوپ اور ٹریفک کے دھوئیں کا سامنا رہتا ہے جو ان کی جلد کو خراب کرتا ہے۔ ایسی خواتین کی جلد میں ایکنی کے مسائل زیادہ دیکھنے میں آتے ہیں

روز مرہ کی بھاگ دوڑ دھول مٹی اور سورج کی شعاعوں سے متاثر جلد کے لیے فیشل نہایت اہم ہے فیشل کی مدد سے نا صرف جلد کی صفائی ہوتی ہے بلکہ اس عمل سے ذہنی اور جسمانی سکون بھی ملتا ہے اور تھکاوٹ سے نجات مل جاتی ہے ماہرین کے مطابق خواتین کو مہینے میں ایک سے دو مرتبہ فیشل کا استعمال لازمی کرنا چاہیئے۔

Facial Guide And Benefits

فیشل بنیادی طورپرہماری جلد کا علاج ہے۔جوہماری جلدکوصاف کرتا ہے،فیشل چہرے سے مردہ خلیوں کو نکال دیتا ہے۔فیشل کے ذریعے ہماری جلد پرورش پاتی ہےاور چمکداراور دلکش جلد حاصل ہوتی ہے۔

فیشل دراصل جِلد کو نرم کرنے کا ایک سادہ سائنسی طریقہ یا ہنر ہے، جو جِلد کو تروتازہ کرنے کے ساتھ چکنائی اور پسینہ پیدا کرنے والے گلینڈز کے عمل کو بہتر کرتا ہے۔چہرے کو مناسب چکناہٹ کے ساتھ تازہ اور ٹھنڈا رکھتا ہے۔ سخت وکھردری جِلد کو نرم اور لچکدار بناتا ہے۔

Facial Guide And Benefits
Image Source: Face book

جلد اگر زیادہ خراب ہوجائے تو خواتین اور لڑکیاں بہت پریشان ہوجاتی ہیں، اس لیے اپنی پریشانی کو نہ بڑھائیں اور ضرورت کے مطابق فیشل کریں۔ ضروری نہیں کہ آپ کسی بیوٹی پارلر جاکر فیشل کروائیں بلکہ گھر میں بھی اپنی جلد کی حفاظت اور اس کی دل کشی برقرار رکھنے کی کوشش کرسکتی ہیں۔

یہ بات سب سے ضروری ہے کہ بیوٹیشین کو اپنی اسکن کے بارے میں بتائیں اور یہ بھی جانیے کہ کونسا فیشل آپ کی اسکن کے حساب سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کی اسکن بہت خراب نہیں ہے تو آپ مہینے میں ایک بار پارلر سے فیشل کروا سکتی ہیں۔ لیکن اگر آپ کی اسکن کافی حد تک خراب ہے اور آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے چہرے کو اچھی طرح فیشل کی ضرورت ہے تو ہفتے میں ایک بار پارلر کا رخ ضرور کریں۔

آپ کی جلد کو صحت مند اور فریش رکھنے میں اہم کردار فیشل ہی کا ہے۔ یہ ہماری جلد کو صاف اور تازہ رکھنے کے لیے بہت ضروری ہے۔ فیشل صرف چہرہ نہیں، بلکہ ہاتھوں کی صفائی کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔ یہ جلد کا میل کچیل صاف کرتا ہے جس کی ضرورت ہر ایک کو ہوتی ہے. آج کل خواتین میں فیشل کا رجحان بہت زیادہ پایا جارہا ہے لیکن سوچنے کی بات یہاں یہ ہے کہ کیا فیشل آپ کی جلد کے لیے واقعی اچھا ہوتا ہے؟ ماہرین کا کہنا ہے کہ چہرے کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے چہرے کا مساج اہم ہوتا ہے اور اس کے کئی فوائد بھی ہیں۔

فیشل کے فوائد

فیشل کرنے سے نہ صرف چہرے کی صفائی ہوتی ہے بلکہ تازگی بھی ملتی ہے۔اس سے چہرے پر ایک خاص چمک پیدا ہوتی ہے۔چہرے پر جُھریاں نہیں پڑتیں۔مساج کرنے سے دوران خون چہرے کی جانب بڑھتا ہے، جس سے چہرے کے عضلات مضبوط ہوتے ہیں اور جِلد کی نشوونما بہتر طور پر ہوتی ہے۔ مساج، چہرے کی خوبصورتی کو بڑھاتا اور بڑھاپے کے اثرات کو روکتا ہے۔ فیشل مساج کے ذریعے چہرے سے مہاسوں اور دیگر داغ دھبوں کو دور کرنے کے علاوہ چہرے کی سیاہ کیلوں کو بھی نکالا جاسکتاہے۔ مساج چہرے کے پٹھوں یا مسلز کو مضبوط کرتا ہے۔جِلد میں موجود گردوغبار کو باہر نکالتا اور مہاسے اور کیلوں کے نکلنے کے عمل کو روکتا ہے۔

اس کے علاوہ فیشل سے چہرے پر موجود بدنما داغ دھبے دور ہوجاتے ہیں اور چہرے کو نئی تازگی مل جاتی ہے، اس عمل سے جلد نرم و ملائم ہوجاتی ہے اور تمام گرد و غبار نکل جاتا ہے۔

فیشل کے لئے صحیح عمر

جہاں تک فیشل کا آغاز کرنےکی صحیح عمر سے متعلق سوال ہے تو اس کے لیے عمر کا کوئی تعین نہیں ہے، تاہم فیشل مساج 25سال کی عمرکے بعد کرنا چاہیے کیونکہ اس سے پہلے جِلد پختہ نہیں ہوتی، جس کی وجہ سے مساج چہرے کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

Facial Guide And Benefits
Image Source:Daily Jang

ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹین ایج میں فیشل کروانا شروع کردینا چاہیے کچھ ماہربیوٹیشنز کا کہناہے کہ فیشل مساج کروانے کی عمرکم از کم 20سال ہوتی ہے لیکن فیشل کے لیے چہرے کی جلد کو بھی مد نظر رکھا جانا ضروری ہے۔ چھوٹی عمر میں یعنی بلوغت کے فوری بعد ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر فیشل نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

فیشل کروانے سے پہلے کچھ باتوں کا خیال رکھیں۔

فیشل کے بہترین نتائج حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے ان باتوں کا خیال ا رکھتے ہوئے آپ اپنے فیشل  کو دیر پا بنا سکتے ہیں۔ 

دھوپ سے دور رہیں

سورج کی شعائیں چہرے پر مضر اثرات مرتب کرتی ہیں سخت دھوپ میں رہنے کہ فورا بعد فیشل کروانا جلد کے لیے نقصان دہ ہے کیونکہ فیشل کی کریموں میں موجود اینٹی ایکنی اور اینٹی ایجنگ اجزاء ایسی جلد پر ریکشن کرسکتی ہیں۔ یہ بات بالکل درست ہے کہ سورج کی شعاوں سے متاثرہ جلد کا علاج فیشل ہے لیکن فوری طور پر فیشل کروانا درست نہیں۔

فیشل سے قبل جلد پر کوئی ٹوٹکا استعمال نہ کریں

Facial Guide And Benefits

اکثر اوقات جلد کو حسین بنانے یا داغ دھبے دور کرنے کے لیے خواتین گھریلو ٹوٹکوں کا استعمال کرتی ہیں ان ٹوٹکوں سے عموماً کوئی نقصان نہیں ہوتا زیادہ تر ان کا فائدہ ہی ہوتا ہے لیکن فیشل سے قبل اس طرح کے ٹوٹکے استعمال کرنا درست نہیں ان کے استعمال سے چہرے پر موجود مسام بھر جاتے ہیں اور جو کریم کو مکمل طور پر جلد میں داخل نہیں ہونے دیتے اور اس طرح فیشل کے خاطر خواہ نتائج نہیں مل پاتے۔

مصنوعی پلکیں استعمال نہ کریں

مصنوعی پلکوں کے لگانے کے لیے جس کریم یا گلو کا استعمال کیا جاتا ہے وہ فیشل کے دوران اگر لگا رہ جائے تو نہایت مضر اثرات مرتب کرتا ہے پلکیں اُتارنے کے بعد بھی کریم یا گلو لگا رہ جاتا ہے اور اُسے اڑتالیس گھنٹوں تک رگڑا نہیں جا سکتا نا ہی اسٹیم میں رکھا جاسکتا ہے اس لیے ضروری ہے کے فیشل سے دو دن قبل ہی مصنوعی پلکوں کا استعما ل ترک کر دیں

چہرے پر زخم ہوں تو فیشل لینے سے گریز کریں

چہرے پر اگر زخم ہوں تو فیشل لینے سے گریز کریں کیونکہ فیشل میں موجود کریمیں آپ کے زخم کو مزید خراب کرسکتی ہیں۔

فیشل سے قبل ویکس ہرگز نہ کروایں

ویکس ایک ایسا عمل ہے جو غیر ضروری بال نکالتے ہوئے جلد کی سطح کو بری طرح نقصان پہنچتا ہے اس کھنچی ہوئی جلد پر اگر فوراً فیشل کردیا جائے تو نقصان اُٹھانا پڑ سکتا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر ویکس کم سے کم فیشل سے چوبیس گھنٹے پہلے کروانا بہتر ہے۔

کیمیائی اجزاء کی معلومات

تیز کیمکل والی کریمیں جن میں گلائیکولک ایسڈ اور ریٹی نول کے اجزا شامل ہوں، فیشل سے قبل استعمال نہیں کرنے چاہیئے۔ فیشل کے بعد زیادہ تر ریکشن ایسی وجہ سے ہوتا ہے کیونکہ خواتین کو پتا ہی نہیں ہوتا اور وہ ایسی کریموں کو چہرے پر لگا کر فیشل کروا لیتی ہیں۔

فیشل کریموں میں شامل اجزا ضرور پڑھ لیں اور اگر آپ پارلر سے فیشل کروارہی ہیں او رآپ کو معلوم نہیں کہ کریم میں کون سے اجزا موجود ہیں۔

بو ٹوکس کروانے کے بعد فیشل نہ کروائے

بوٹوکس لینے کے بعد 48گھنٹوں تک فیشل نہ کریں۔ جب چہرے پر کوئی انجیکشن لگتا ہے تو مساج سے انجیکٹڈ سیال جِلد میں غلط طرف بھی جاسکتا ہے، جس سے جِلد کو نقصان پہنچ سکتا ہے

بوٹوکس ابھی پاکستان میں اتنا عام تو نہیں ہوا جتنا کہ یورپی ممالک میں اس کا استعمال عام ہے لیکن پھر بھی کئی خواتین چہرے کی جھریاں اور جھائیاں ختم کرنے کے لیے یہ طریقہ اپناتی ہیں

اگر ان تمام احتیاطوں کے بعد بھی چہرے پر کوئی ری ایکشن ہو جائے تو یا تو وہ فیشل آپ کی جلد کے لیے درست نہیں یافیشل کرنے کا طریقہ غلط ہے ۔ چہرے کی جلد بے حد حساس ہوتی ہے۔ اس کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

کچن میں موجوداجزاء

آجکل تو بہت سے فیشل خواتین کچن میں موجود اجزاء سے کر رہی ہیں۔جو آپ کی جلد کے لئےفائدہ مند بھی ہوتے ہیں اور نہ ہی ان پر کوئی اضافی خرچہ ہوتا ہے۔اور نہ ہی پارلر جانے کے لئے اسپشلی وقت نکالنا پڑتا ہے۔اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ان اجزاء کے استعمال کے کوئی سایئڈ ایفیکٹ بھی نہیں ہوتے۔

چاول کا  آٹا

دہی

بیسن

ٹماٹر

کھیرا

شہد

لیموں

کیلا

یہ سب ہر باورچی خانےمیں موجود ہوتی ہے اور آپ ان سے کسی بھی وقت  فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔


Like it? Share with your friends!

1
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *