دولہے کے دوست نے نوٹوں والے ہار سے پیسے چُرالیے


0

انٹرنیٹ پر آئے دن حیرت انگیز اور مزاحیہ ویڈیوز اپ لوڈ ہوتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر کبھی تو لوگ خوب ہنستے ہیں اور کبھی حیرت میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور پھر ان ویڈیوز پر دلچسپ تبصرے کرنے کے ساتھ ان کو اپنے دوستوں میں شیئر بھی کرتے ہیں اور یوں یہ ویڈیوز دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک شخص اپنے دوست کی شادی میں اس کے نوٹوں والے ہار سے پیسے چراتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ ویڈیو میں شادی کی تاریخ یا مقام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

Image Source: Screengrab

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی کے دن دولہا اپنے دوستوں میں گھرا بیٹھا ہے اور اپنے رشتے داروں کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف ہے۔ اسی دوران اس کا ایک دوست، جو دولہا کے پاس بیٹھا ہوا ہے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہار سے چند کرنسی نوٹ چپکے سے چرانے کی کوشش کرتا ہے۔ دولہا ایک بار مڑتا ہے، اور اس کا دوست رک جاتا ہے لیکن جیسے ہی وہ دوبارہ گفتگو سننے میں مصروف ہوتا ہے، دوست جلدی سے چند کرنسی نوٹ ہار میں سے نکال کر اپنی جیب میں رکھ لیتا ہے۔

Image Source: Screengrab

دولہے کے دوست کی اس انوکھی حرکت کی وجہ سے مذکورہ ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی ہے اور اس پر مختلف قسم کی آراء سامنے آرہی ہے۔ انسٹاگرام کے ایک صارف نے کہا کہ “ہندوستانی رقم کی چوری۔”میم لوگی نامی انسٹا صارف نے لکھا “ابے کیا اسی پیسے سے گفٹ دے گا۔”

انوراگ نامی انسٹاگرام صارف نے لکھا ہے کہ دھندا کرو تو بڑا کو ورنہ نہ کرو۔ ”ایک روز قبل سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے والی ویڈیو کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

یہاں یہ بتاتے چلیں کہ آج سے 15سے 20 سال پہلے ان نوٹوں کے ہاروں کا کافی رواج تھا، یہ ہار پھول بیچنے والوں کی دکانوں پر بھی لٹکے نظر آتے تھے، تقریب خواہ کوئی بھی ہو لوگ ان ہاروں کو خریدنا پسند کرتے تھے۔ ان ہاروں میں دیدہ زیب ڈیزائن کے ساتھ 5، 10، 50 اور 100 کے کرنسی نوٹ لگے ہوتے تھے جو کہ بعد میں خرچ کے کام بھی آتے تھے جبکہ ان ہاروں میں ایک نمائش کا عنصر بھی موجود ہوتا تھا۔ لیکن جیسے جیسے زمانہ بدلتا گیا یہ رواج تبدیل ہوگیا اور اب ہمیں یہ ہار شاذونادر ہی دیکھنے کو ملتے ہیں۔ ان ہاروں کی غیر مقبولیت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اس کو بنانے والے کاریگر بھی اب کم رہ گئے ہیں اور اس کو پہننا بھی بہت مشکل ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: شادی میں انٹری کا انوکھا انداز دولہا دلہن کو مہنگا پڑ گیا

تاہم مذکورہ ویڈیو میں دولہا کے دوست نے جس طرح ان نوٹوں کا ہار کا فائدہ اٹھایا ہے ایسا پہلے کسی نے نہیں اٹھایا ہوگا مگر اس بیچارے کو یہ معلوم نہیں تھا کہ کیمرے کی آنکھ اس کی یہ چوری پکڑلے گی اور اسے وائرل بھی کردے گی۔ ویسے آج کل سوشل میڈیا پر شادی بیاہ کے حوالے سے نت نئے ویڈیوز دیکھنے میں آرہی ہیں اور کئی ویڈیوز تو کافی وائرل بھی ہوتی ہیں۔

اس سے پہلے ایک بھارتی دلہن کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ شادی کے موقع پر بھاری جوڑے میں ملبوس ہوکر 90 ڈگری تک جھک جاتی ہے اور دولہا اسے ورمالا نہیں پہنا پاتا۔ اس ویڈیو میں دکھایا گیا تھا کہ جب دولہا دلہن کو ورمالا پہنانے کے لیے آگے آتا ہے تو دلہن پیچھے کو جھک جاتی ہے ، جس سے اس کے شوہر کے لیے اس کے گلے میں ورمالا ڈالنا مشکل ہوجاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے اسے “یوگا ٹیچر” اور “میٹرکس دلہن” کہا تھا اور دلہن کے میٹرکس اسٹائل نے لوگوں کو حیران کردیا تھا کیوں کہ عام طور پر کسی انسان کا پیچھے کی طرف اتنا زیادہ مڑنا آسان نہیں ہوتا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *