سردیوں میں ہونٹ کیوں پھٹ جاتے ہیں؟ کیا وجہ ہیں اور کیسے نرم وملائم رکھیں


0

سرد موسم اور خشکی سے آج کل ہر کوئی ہی پریشان ہے اور ایسے میں اس موسم میں ہونٹ بری طرح خشک ہونے کے ساتھ پھٹ بھی جاتے ہیں

Image Source:Unsplash

ایسے میں لوگ اپنے ہونٹوں کو لے کر بہت زیادہ فکر مند ہوجاتے ہیں، خشک موسم میں ہونٹ خراب ہونے کے ساتھ ساتھ قدرتی رنگ بھی کھو دیتے ہیں، جبکہ خواتین کی جانب سے ہونٹوں کو بہتر رکھنے کے لئے مہنگے لوشنز کا استعمال کا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

سردیوں میں ہونٹوں کا خشک ہوجانا یقینا ایک بڑا مسئلہ ہے،عموماً ہر شخص ہی اس مسئلہ کا شکار نظر آتا ہے۔لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟

آج ہم آپ کو سردیوں میں ہونٹ خشک ہونے کی 5 وجوہات بتائیں گے۔جنہیں جان کر آپ اپنی عادتیں بدلنے پر مجبورہو جائیں گے۔

٭ ڈی ہائیڈریشن

عام طور پرسردیوں میں لوگ پانی بہت کم استعمال کرتے ہیں، یہ ہونٹو ں کے خشک ہونے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔اس لئے سردیوں میں پانی کامعقول استعمال کرنا چاہیے،ساتھ ہی پھلوں کے جوس وغیرہ بھی استعمال کرنے چاہئیں۔

٭ ہونٹوں پر زبان پھیرنا

کچھ لوگ ہونٹوں کے خشکی کو دور کرنے کے لئے ان پر بار بار زبان پھیرتےرہتے ہیں،اور لِپ بام کا استعمال نہیں کرتے۔لیکن وہ یہ بات نہیں جانتے کہ یہ عمل عارضی طور پرتو ہونٹوں کو نم کردیتا ہے پرکچھ دیر بعد ہی ہونٹ پہلے سے زیادہ خشک ہوجاتے ہیں ۔

٭ہونٹوں کی حفاظت نہ کرنا

ہونٹوں پر بام کا استعمال ضرور کرنا چاہیے۔ اس کا استعمال ہونٹوں کوخشک ہونے اور پھٹنے سے بچاتا ہے۔ عمر ہمارےچہرے کی جلد کےساتھ ہونٹوں کو بھی متاثر کرتی ہے ۔ رات میں سوتے وقت اور صبح میں لِپ بام کا استعمال ہونٹوں کو نرم و ملائم رکھتا ہے۔ اس لئے آپ جہاں بھی جائیں لِپ بام ساتھ لے کر جائیں۔

٭ منہ سے سانس لینا

سردیوں میں اکثر نزلہ زکام کی وجہ سے ناک بند ہوجاتی ہے،اور لوگ منہ سے سانس لیتے ہیں۔مسلسل منہ سے سانس لینے کی وجہ سے ہونٹوں کی جِلد خشک ہو کر پپڑی کی صورت میں اُترنے لگتی ہے۔

٭ ٹوتھ پیسٹ

بہت سے ٹوتھ پیسٹ میں سوڈیم لورئیل سلفیٹ پایا جاتا ہے جو جلد میں جلن اور خشکی کا سبب بنتا ہے۔آپ نے اکثرمحسوس کیا ہوگا کہ دانت برش کر نے کے بعد ہونٹ پہلے سے زیادہ خشک ہوجاتے ہیں ، ایسا یہ ٹوتھ پیسٹ کے باعث ہوتا ہے۔

Dry Lips Causes And Remedy

Dry lips causes and remedy
Image Source:Unsplash

ہونٹوں کو قدرتی طور پر نرم، ملائم رکھنے اور ان کا رنگ گلابی کرنے کے چند طریقے

ماہرین کا کہنا ہے کہ بعض افراد کے ہونٹ ان کے جینیاتی عوامل کی وجہ سے سیاہ ہوتے ہیں لیکن خون کی کمی بھی ایک وجہ ہو سکتی ہے۔ جبکہ سورج کی روشنی یا پانی کی کمی بھی آپ کے ہونٹوں کا رنگ ختم کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔

قدرتی گلابی ہونٹوں کو دوبارہ حاصل کرنے کے چند گھریلو ٹوٹکے:

شہد

Dry lips causes and remedy
Image Source:Unsplash


شہد کو ہونٹوں پر لگائیں، کیونکہ شہد ہونٹوں کی نمی کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ 15 سے 20 منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر دھو لیں۔

عرق گلاب

Dry lips causes and remedy
Image Source:Unsplash

ہونٹوں پر عرق گلاب لگائیں اور چند منٹ بعد دھو لیں کیونکہ گلاب کا پانی اپنی ہائیڈریٹنگ اور سکون بخش خصوصیات کے لیے جانا جاتا ہے، جو آپ کے ہونٹوں کے لئے انتہائی فائدہ مند ہے۔

تازہ لیموں


تازہ لیموں کا رس اپنے ہونٹوں پر لگائیں اور چند منٹ کے لیے چھوڑ دیں پھر دھو لیں۔لیموں کے رس میں سٹیرک ایسڈ ہوتا ہے جو سیاہ ہونٹوں کو ہلکا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Dry lips causes and remedy
Image Source:Unsplash

بادام کا تیل

اپنے ہونٹوں پر تھوڑا سا بادام کا تیل لگائیں اور اسے دھونے سے پہلے چند منٹ لگا رہنے دیں، بادام کا تیل وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے اور ہونٹوں کو نمی بخشنے اور ان کی حفاظت میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

کھیرے

کھیرے میں ہائیڈریٹنگ خصوصیات پائی جاتی ہیں، اس لیے کھیرے کا رس اپنے ہونٹوں پر 10 سے 15 منٹ تک لگا رہنے دیں یا کھیرے کے پتلے ٹکڑے اپنے ہونٹوں پر رکھیں۔

ناریل

ناریل کو انگلی کی مدد سے ہونٹوں پر لگائیں اور کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں۔ناریل کا تیل ہونٹوں کو نمی بخشنے اور ان کی ساخت کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔ ناریل کے تیل میں پائی جانے والی خصوصیات سے آپ کے ہونٹ محفوظ رہیں گے۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *