گجرات کی سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانی حفصہ کنول گرفتار


0

سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو گجرات رانی حفصہ کنول کو لاہور سے کارپشن الزامات کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پنجاب میں ایک بار پھر سے اینٹی کرپشن یونٹ متحرک ہوگیا۔ جس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانی حفصہ کو زمین الاٹمنٹ کے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گجرات اینٹی کرپشن ٹیم نے ایک بڑی کاروائی کرتے ہوئے گجرات میں تعینات سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانی حفصہ کو چنبہ ہاؤس لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عبدالسلام عارف نے اینٹی کرپشن ٹیم کی اس کاروائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رانی حفصہ کو گجرات میں زمین الاٹمنٹ کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ریجنل ڈائریکٹر عبد السلام عارف کے مطابق سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانی حفصہ پر اربوں کی سرکاری اراضی کو پرائیویٹ افراد کو منتقل کرنے کا الزام ہے۔ اس سلسلے کے تحت کچھ کچھ عرصہ قبل ہی ان پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عبدالسلام عارف کا کہنا تھا کہ سابق ڈپٹی کمشنر ریونیو رانی حفصہ کنول کی جانب سے 31 کنال سرکاری اراضی غیر قانونی طور پر پرائیویٹ افراد کے نام منتقل کی گئی تھی جس کی مالیت تقریبا اربوں روپے بنتی ہے۔

ساتھ ہی ساتھ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عبدالسلام عارف نے مزید بتایا کہ اس سے قبل بھی سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانی حفصہ کنول پر معدنیات کے ٹھیکوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا مقدمہ بھی درج ہے۔ جس کی تحقیقات ابھی جاری ہیں. جبکہ موجودہ مقدمہ میں رانی حفصہ کنول پر الزام یے کہ انہوں نے ٹھیکیدار معافیاں کے ساتھ مل کر ریاست پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔

اس حوالے سے مزید جانئے : جوس کی دوکان پر کام کرنے والے نوجوان کی میٹرک میں پہلی پوزیشن

اس حوالے سے اطلاعات زیر گردش ہیں کہ سابق ایڈیشنل کمشنر ریونیو رانی حفصہ کنول کے حوالے سے مختلف اداروں کی جانب سے اعلی حکام کو رپورٹس پیش کی گئیں تھیں جس میں ان کے حوالے سے گجرات میں تعیناتی کے دور ان کی جائیداد، گاڑیوں، بینک اکاؤنٹس وغیرہ کا معاملہ شامل ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اہنے والد، بہن، بھائی ،والدہ اور دیگر قریبی رشتہ داروں کے نام پر انہوں نے پلاٹ اور کوٹھیاں خردیں ہیں۔ جبکہ ان کے دور میں ہاوسنگ سوسائٹیز کے مالکان کو فائدہ پہنچایا گیا ہے اور وہ خود اپنا ایک بڑا سا گھر لاہور میں بنارہی ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *