کامیڈی کنگ عمر شریف کی وہیل چیئر پر تصویر وائرل


0

تفریح و مزاح سے کروڑوں چہروں پر ہنسی بکھیرنے والے کامیڈی کے بے تاج بادشادہ ، معروف لیجنڈ اداکار ومیزبان عمر شریف کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نئی تصویر نے مداحوں کو افسردہ کردیا۔

عمر شریف جن کی اداکاری سے بے ساختہ قہقہوں کا طوفان سا آجاتا ہے، ٹی وی، اسٹیج ایکٹر، فلم ڈائریکٹر، کمپوزر، شاعر، مصنف اور پروڈیوسر یہ تمام صلاحیتیں عُمر شریف کی شخصیت کی پہچان ہیں۔ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر کامیڈین کنگ عُمر شریف کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ وہیل چیئر پر بیٹھے نظر آرہے ہیں، ان کی آنکھوں کے گرد سیاہ ہلکے موجود ہیں، جب کہ ان کے چہرے پر داڑھی بھی کافی بڑھی ہوئی ہے۔ وائرل تصویر کو دیکھ کر ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ عمر شریف کی طبیعت ناساز ہے۔

Image Source: Twitter

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے مطابق یہ تصاویر اسپتال کی ہیں جہاں عمر شریف خرابی صحت کی وجہ سے گئے تھے ، انہیں کیا ہوا ہے اس بارے میں  فی الحال تفصیلات منظر عام پر نہیں آئی ہیں۔

Image Source: Facebook

دوسری جانب ، معروف کامیڈین عمر شریف کی یہ حالت دیکھ کر سوشل میڈیا پر ان کے مداح تبصرہ کرتے ہوئے ان کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ البتہ کچھ مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ تصویر فیک اکاؤنٹ کی جانب سے شیئر کی گئی ہے، عُمر شریف بالکل ٹھیک ہیں۔ اس تصویر کے حوالے سے ابھی تک عُمر شریف یا اُن کے کسی بھی ذرائع کی جانب سے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔ تاہم گزشتہ ماہ جب انہوں نے سندھ ہائیکورٹ میں جائیداد کی منتقلی پر اپنی تیسری بیوی زرین غزل کے خلاف درخواست دی تھی اس وقت بھی وہ کمرہ عدالت میں وہیل چیئر پر ہی آئے تھے۔

خیال رہے کہ عمر شریف ٹی وی، اسٹیج اداکار، کمپیئر، فلم ڈائریکٹر، کمپوزر، شاعر، مصنف، پروڈیوسر غرض تمام ہی شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں 19 اپریل 1955 میں پیدا ہونے والے عُمر شریف نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1974 میں 14 سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا۔ ان کا مشہور معروف اسٹیج ڈرامہ بکرا قسطوں پر ایک ایسا ڈرامہ ہے جو بے انتہا مشہور ہوا اور شاید ہی پاکستان میں کسی اسٹیج ڈرامے کو اس قدر مقبولیت ملی ہو۔

مزید پڑھیں: سعود اور جویریہ تم لوگوں کو مجھ سمیت تمام چھوٹے ملازمین کی بد دعا ہے

اس ڈرامہ کی مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ بھارت  کی کئی فلموں میں اس کے مکالمے بھی ادا کیے گئے، اس ڈرامے کے چار حصے بنائے گئے جو وقفے وقفے سے تھیٹر پر پیش کیے گئے۔

مزید پڑھیں: گلوکار شہزاد رائے نے بھارتی اداکار انوپم کھیر کک غلطی درست کرادی

عمر شریف کو حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے پناہ خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *