پاکستانی نوجوان زین اشرف نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز ملک کے نام کردیا


0

قوموں کی ترقی میں ہمیشہ سے نوجوانوں کا بھرپور کردار رہا ہے۔ تاریخ بتاتی ہے کہ نوجوان کسی بھی ملک کی طاقت اور اصل سرمایہ ہوتے ہیں۔ کسی بھی ریاست کی ترقی انہی نوجوانوں کی کارکردگی پر انحصار کرتی ہے۔ ہمارے ملک کے نوجوان بھی کسی سے کم نہیں ، اقبال کے شاہینوں نے ستاروں پر کمند ڈال کر دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ ان نوجوانوں نے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر یہ ثابت کردیا ہے کہ محنت اور سچی لگن سے دنیا کی ہر چیز پر فتح پائی جاسکتی ہے۔

پاکستانی نوجوان زین اشرف مغل کا شمار بھی پاکستان کے نہایت باصلاحیت نوجوانوں میں ہوتا ہے، ان کی صلاحیتوں کے اعتراف میں عالمی ادارے انہیں اعزازات سے نواز رہے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے بین الاقوامی اسلامک ڈویلپمنٹ بینک انسٹی ٹیوٹ اچیومنٹ ایوارڈ اپنے نام کرکے ایک بار پھر پاکستان کا نام عالمی افق پر روشن کر دیا ہے۔

Image Source: Brands Magzine

آئی ایس ڈی بی اچیومنٹ ایوارڈ کی خاص بات یہ ہے کہ چار براعظموں کے 57 اسلامی ممالک میں سے پہلی بار کسی پاکستانی نوجوان کواس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ جبکہ اسلامی معاشی تاریخ کے 32 سالوں میں پہلی بار یہ بین الاقوامی ایوارڈ پاکستان کے نام ہوا ہے۔

زین اشرف مغل کا کہنا ہے آئی ایس ڈی پی کا پہلا ایوارڈ امریکہ، دوسرا پاکستان نے جیتا ہے۔ 32 سالہ اسلامی معاشی تاریخ میں پہلی بار ایوارڈ پاکستان کے نام ہوا ہے۔ زین اشرف مغل نے کرونا کے دوران ہزاروں خاندانوں کا معاشی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے کام کیا۔ جب کہ مالی پریشانیوں کی وجہ سے تعلیم چھوڑنے والے ہزاروں بچوں کو واپس سکولوں میں بھجوایا ہے۔

مزید پڑھیں : پاکستانی طالبعلم نے ینگ سائنٹسٹ ایوارڈ اپنے نام کر لیا

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ زین مغل اشرف نے 2013 میں یونیورسٹی آف میامی سے انٹرپرینیور کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد غربت کے خاتمے کے مشن کو اپناتے ہوئے سیڈ آؤٹ کے نام سے این جی او تشکیل دی تھی جو غربت میں زندگی گزارنے والے افراد کو بلاسود سرمایہ فراہم کرکے اپنا کاروبار شروع کرنے میں مدد کرتی ہے۔ وہ اپنی اس تنظیم کے تحت ملک سے غربت کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں۔

Image Source: Facebook

گزشتہ دنوں وہ اقوام متحدہ کا چیمپئن آف چینج ایوارڈ بھی اپنے نام کرچکے ہیں ۔کورونا کے دوران لوگوں کو مالی بااختیار کرنے کے ایوارڈ کا مقابلہ 39 رکن ممالک کے درمیان ہوا اور پاکستانی نوجوان نے 39 ممالک کو مات دی۔ ان کی فلاحی تنظیم نے 1400 خاندانوں کو بلاسود قرضے فراہم کیے اور تعلیم چھوڑ جانے والے 4200 بچوں کو اسکول بھجوایا۔ ان کی تنظیم نے 1400 خاندانوں کو بلاسود قرضے دے کر انٹرپرینور بنایا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی طالبہ امریکا کے 21 لاکھ طلبا کی نمائندہ منتخب

علاوہ ازیں ، زین اشرف مغل کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ ان کا نام عالمی شہرت یافتہ فوربز میگزین کی جاری کردہ سالانہ ٹاپ 30 انڈر 30 سوشل انٹرپرینیورز لیڈر شپ کی فہرست میں شامل کیا گیا۔

خیال رہے کہ زین اشرف مغل بین الاقوامی کامن ویلتھ ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں جبکہ وہ ممبر پرائم منسٹر نیشنل یوتھ کونسل بھی ہیں ۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *