علیزے شاہ کے ‘اورے پیا’ گنگنانے پر صارفین ناخوش


0

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ سوشل میڈیا پر اکثر متحرک نظر آتی ہیں، انسٹا پرویڈیوز اور تصاویر لگا کر  مداحوں کو اپنی مصروفیات سے باخبر رکھتی ہیں، اداکارہ کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ لیجنڈری گلوکار راحت فتح علی خان کا مقبول ترین گیت ’اورے پیا‘ گا رہی ہیں۔

‘عشق تماشا‘، ‘عہد وفا’ ، ‘میرا دل میرا دشمن ‘ میں بہترین پرفارمنس پیش کرنے والی علیزے شاہ کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انسٹاگرام پر ان کو 36 لاکھ 93 ہزار سے زائد لوگوں نے فالو کیا ہوا ہے، اداکارہ خود بھی مداحوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ رکھتی ہیں۔

Image Source: Instagram

حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علیزے شاہ نے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں انہوں نے کہا کہ ان تمام مداحوں کی فرمائش پر گا رہی ہیں جن کو ان کا انگلش گانا سمجھ نہیں آیا تھا۔ پھر انہوں نے اپنی سُریلی آواز میں ’اورے پیا‘ گانا گنگنایا۔

ان کی آواز سے متاثر ہونے والوں کی تعداد کم جبکہ ناقدین کی تعداد کافی دکھائی دے رہی ہے۔ لوگ علیزے کے گنگنانے کے بناوٹی انداز کا مذاق بنارہے ہیں ۔اس ویڈیو پر ایک صارف نے تو یہ کمنٹ کردیا کہ اگر راحت فتح علی خان علیزے شاہ کی آواز میں یہ گانا سن لیں تو کہیں مر ہی نہ جائیں۔

Image Source: Instagram
Image Source: Instagram

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں جب علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کے لئے انگریزی میں گانا گایا تھا، اس گانے کو بھی سوشل میڈیا صارفین نے پسند نہیں کیا تھا اور اداکارہ کے گانے کا مذاق بنایا تھا۔

خیال رہے کہ جب سے علیزے شاہ اور اداکار نعمان سمیع کی قریبی دوستی جس کے چرچے زبان زد عام و خاص تھے اور دونوں ڈراموں کے علاوہ متعدد تقریبات میں بھی اکھٹے دکھائی دیتے تھے ، مبینہ طور پرجب یہ تعلق ختم ہوا تو علیزے شاہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہوگئیں اور گلوکاری کے میدان میں انٹری دیکر سب کو حیران کر دیا۔

مزید پڑھیں: علیزے شاہ نے یاسر نواز کی تنقید پر ردِعمل جاری کردیا، ویڈیو وائرل

ان کے ڈیبیو گانے ’بدنامیاں‘ میں ان کے ہمراہ گلوکار ساحر علی بگا نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔ کچھ دنوں بعد جب علیزے شاہ کے گانے کی خبریں کچھ مدھم پڑیں تو انہوں نے اچانک نیا “ہیرکٹ “کر والیا اور اپنے لمبے بالوں کو کافی چھوٹا کروادیا یوں مداحوں میں ان کے نیا ہیرکٹ موضوع بحث بن گیا۔

مزید پڑھیں: علیزے شاہ کے لباس پر تنقید کرنے والوں کو مومنہ مستحسن کا جواب

علاوہ ازیں ، ہم اسٹائل ایوارڈز شو کی تقریب میں علیزے شاہ کو مغربی انداز کے لباس پہننے پر بھی تبصروں کی زد میں رہی تھیں کیونکہ جب اس ایوارڈ شو کی تقریب کی تصاویر منظر عام پر آئیں تو جہاں لوگوں نے اداکارہ کو پاکستانی ثقافت اور فیشن کے برعکس لباس پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا وہیں شوبز انڈسٹری کے لوگ بھی ان پر تنقید کرتے دکھائی دئیے تھے۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
1
lol
omg omg
1
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format