گلوکار شہزاد رائے نے بھارتی اداکار انوپم کھیر کی غلطی درست کرادی


0

کہتے ہیں، غلطی جتنی ہی جلدی ہوسکے درست کردینی چاہئے تاکہ غلط فہمیوں میں اضافہ نہ ہوسکے۔ ایسا کچھ حال ہی میں دیکھا گیا جہاں معروف پاکستانی گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کو سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو کرنے پر تصحیح کی، جس کا اداکار نے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ویڈیو میں موجود بچوں کا تعلق ہندوستان سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر نے 18 اگست کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک وائرل ویڈیو شئیر کی، جس میں پاکستانی علاقے ہنزہ ہنزہ کے ہونہار بچے موجود تھے اور اپنے زبردست فن کا مظاہرہ کر رہے تھے، لیکن بھارتی اداکار ویڈیو شئیر کرتے ہوئے دعوی کر بیٹھے کہ مذکورہ بچے ہندوستانی کے ایک گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں۔

Image Source: Facebook

جمعے کے روز بھارتی سینیئر اداکار انوپم کھیر کے کئے گئے دعوے پر جواب دیتے ہوئے گلوکار شہزاد رائے کا کہنا تھا کہ، سر، بہت شکریہ کہ آپ نے یہ ویڈیو شئیر کی، کچھ روز قبل میں نے بھی کی تھی، لیکن آپ نے کہا کہ ان بچوں کا تعلق بھارت سے ہے، یہاں انتہائی احترام کے ساتھ تصحیح ہے، ان بچوں کا تعلق ہنزہ، پاکستان سے ہے۔

سماجی کارکن اور گلوکار شہزاد رائے نے مزید لکھا کہ وہ ان بچوں سے رابطے میں بھی ہیں، اور انہیں وہ تمام میوزیکل آلات بھیج چکے ہیں، جنہیں ان کی ضرورت تھی۔

واضح رہے شہزاد رائے کی جانب سے رواں مہینے یعنی 11 اگست کو ٹوئیٹر پر ان ہونہار بچوں کی ویڈیو شئیر کی تھی، جس میں انہوں نے ناصرف ان بچوں کی صلاحیتوں کا سراہا تھا بلکہ اپنے مداحوں سے درخواست کی تھی کہ وہ ان بچوں کو ڈھونڈنے میں ان کی تلاش کریں، تاکہ وہ انہیں وہ تمام میوزک سے منسلک آلات فراہم کرسکیں، جن کی انہیں ضرورت ہے۔

یہاں یہ ایک انتہائی غور طلب بات ہے کہ ہم نے ہمیشہ دیکھا ہے کہ گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے پاکستانی شہری کی ہر ممکن طریقے سے مدد کرنے کی کوشش کرتے اور سراہتے دیکھائی دیتے ہیں۔ جس میں کچھ عرصہ قبل ایک قلفی والے کی مثال ہے، جس کی جادوئی آواز نے سب کے دل جیت لئے تھے، شہزاد رائے نے بھی اسے خوب سراہا تھا۔

گلوکار شہزاد رائے کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کے پُرکشش اور فٹ ترین اداکاروں میں ہوتا ہے، لوگ عموماً ان سے ان کی فٹنس اور کم عمر نظر آنے کا راز پوچھتے دکھائی دیتے ہیں، چند روز قبل بھی انہیں ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا، جب انہوں نے احسن خان کے پروگرام ٹائم آؤٹ ود احسن خان میں شرکت کی تھی، پروگرام کے دوران ان سے فٹنس سے متعلق سوال پوچھا گیا، تو انہوں نے کہ ایک تو وہ بچپن سے گانا گا رہے ہیں، اور دوسرا انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ عمر کے معاملے میں انہوں نے سپریم کورٹ سے اسٹے لیا ہوا ہے۔

دس سال قبل اداکار شہزاد رائے کی جانب سے گانا “اپنے الو ” ریلیز کیا گیا تھا، جس میں انہوں نے اپنے ساتھی واسو کے ہمراہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کو مختلف انداز میں بیان کیا تھا، تاہم گزشتہ برس یہ خبر سامنے آئی تھی کہ واسو انتہائی کسمپرسی کی زندگی بسر کر رہا ہے، بعدازاں شہزاد رائے نے واسو سے متعلق حقیقت بیان کی تھی اور وہ آج تک ان کا خیال رکھ رہے ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *