چینی خاتون یون جیانژیا نے اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا


0

لمبی اور گھنی پلکوں کا ہونا تمام خواتین کا خواب ہوتا ہے، اس سلسلے میں عموماً خواتین مقصد کو حاصل کرنے کے لئے کاجل سمیت بہت سے گھریلو ٹوٹکوں لا استعمال کرتی ہیں۔ تاہم ، یون جیانژیا نامی خاتون کے لئے ، ان پریشانیوں کا کوئی وجود ہی نہیں ہے! کیونکہ چین سے تعلق رکھنے والی ، اس خاتون نے دنیا کی سب سے لمبی پلکوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ وہ اپنی لمبی پلکوں کی سوئی کی طرح پتلی چوٹی باندھ کر رکھتی ہے جو دلچسپ نظر آتی ہے۔

گینز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق یون جیانژیا نے 28 جون 2016 سے طویل ترین پلکوں کا ریکارڈ اپنے نام کئے رکھا ہے۔ اس وقت ، ان کی پلکوں کی پیمائش 12.4 سینٹی میٹر (4.88 انچ) ہے اور جو ان کے بائیں آنکھ کے اوپری پپوٹا پر پائی جا سکتی ہے۔

Image Source: Screengrab

لیکن پانچ سال گزرنے کے بعد ،یون جیانژیا کی پلکیں کئی سالوں میں بڑھتی رہی۔ مزید یہ کہ ، 20 مئی 2021 کو ، اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ نئی لمبائی 20.5 سینٹی میٹر (8.0 انچ) ہے۔ گینز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق، جیانژیا کو پہلی بار یہ احساس ہوا کہ اس کی پلکیں 2015 میں معمول سے لمبی لمبی ہو رہی ہیں۔ اس حوالے سے وہ دعوی کرتی ہے کہ وہ بہت سے ماہرین کے پاس گئی اور چیک اپ کروایا لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا۔

عالمی ریکارڈ یون جانژیا کے مطابق، “انہیں پہلی بار احساس ہوا کہ میری پلکیں 2015 میں بڑھ رہی ہیں۔ وہ آہستہ آہستہ بڑھتی رہیں ، اور لمبی ہوتی جارہی ہیں۔” “میں طبی پیشہ ور افراد سے ملتی تھی یہ جاننے کے لئے کہ میری پلکیں دوسروں کے پلکوں سے لمبی کیوں ہیں۔” ڈاکٹروں کو اس کی حالت دیکھ کر حیرت کا سامنا کرنا پڑا ہے ، جس کا مطلب ہے کہ ان کی پلکیں اب ان کے رخساروں سے نیچے گرتی ہے اور یہاں تک کہ اس کے جبڑے سے بھی آگے تک جاتی ہیں۔

یون جانژیا کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر پلکوں کے بڑھنے کی وجہ جاننے سے قاصر ہیں ، اور ڈاکٹرز کو یہ بات واقعی حیرت انگیز لگتی ہے۔ میں نے سائنسی وجوہات جیسے جین یا کوئی اور چیز تلاش کرنے کی بھی کوشش کی۔ تاہم ، میرے گھر والوں میں سے کسی کی مجھ جیسے لمبے لمبے پلکیں نہیں ہیں ، لہذا اس کی وضاحت نہیں کی جاسکتی ہے ۔

Image Source: Screengrab

یون جانژیا کو اب یقین ہے کہ یہ سائنس کے بجائے انہیں قدرت کی طرف سے ملی ہیں۔ “میں یہ سوچتی رہی کہ کیوں اتنی لمبی پلکیں ہیں ، پھر مجھے یاد آیا کہ میں نے برسوں پہلے پہاڑ میں 480 دن گزارے تھے۔ لہٰذا میں نے اپنے آپ کو بتایا کہ میری پلکیں بدھا کے ذریعہ دیا ہوا تحفہ ہیں۔

مزید پڑھیں : دس سالہ ہونہار پاکستانی طالب علم نے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا

یون جانژیا کی لمبی پلکوں کی وجہ جو بھی تھی ، وہ سمجھتی ہیں کہ ریکارڈ توڑنے والی خصوصیت اس کو تقویت بخشتی ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ اپنی پلکوں کو دیکھاتی ہیں، جو بلاشبہ انہیں دوسروں سے منفرد بناتی ہیں بلکہ ان پر اچھی بھی لگتی ہیں۔

اس سے قبل ، گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر نیلانشی پٹیل ، جو دنیا میں سب سے لمبے بال رکھنے کا عالمی ریکارڈ رکھتی تھیں، انہیں نے رواں برس تقریباً 12 سال کے بعد اپنے بالوں کو کٹوا دیا تھا۔ انہوں نے یی عالمی ریکارڈ سال 2018 میں قائم کیا تھا، جب وہ محض 16 کی تھیں۔ جبکہ ان کے بالوں کی کل پیمائش 170.5 سینٹی میٹر یعنی (5 فٹ 7 انچ) تھے۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format