مزار قائد ایکٹ کی خلاف ورزی پر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کراچی سے گرفتار


0

مزار قائد پر گزشتہ روز نعرے بازی کرکے مزار قائد کی بےحرمتی کرنے پر سندھ پولیس نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئیر نائب صدر مریم نواز کے کمرے کا دروازہ توڑ کر ان کے شوہر اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد صفدر کو کراچی کے ایک نجی ہوٹل سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے باغ جناح میں طاقت بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔ اس جلسے کی میزبانی پاکستان پیپلزپارٹی نے کی۔ جبکہ جلسے میں شرکت کے لئے پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے ملک بھر شرکت کی۔ اس دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سنئیر نائب صدر مریم نواز نے اپنی جماعت کے وفد سربراہی کی۔

Image Source: Twitter

جلسے می شرکت سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مریم نواز نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کا ہار چڑھایا اور فاتحہ خوانی کی۔ اس تمام صورتحال کے بعد پاکستان مسلم ن کے ایم این اے اور مریم نواز کے شوہر کی جانب سے بابائے قوم کی قبر کے برابر میں کھڑے ہوکر “ووٹ کو عزت دو” کے نعرے لگائے گئے جس پر کارکنان نے بھرپور انداز میں جوابات دیئے گئے۔

اس واقعہ کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد جہاں وفاقی وزراء کی جانب سے مذمت کی گئی وہیں معافی کا بھی مطالبہ کیا گیا، اس ہی دوران پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پولیس شکایت درج کروانے تھانے جاپہنچے، تاہم ایک شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا۔ بعدازاں سندھ پولیس کی جانب سے کراچی کے ایک نجی ہوٹل پر کاروائی کی گئی جہاں سے پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این اے اور پارٹی کے قائد میاں محمد نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو مزار قائد ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کرلیا گیا.

اس موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ نواز نے اپنے شوہر کیپٹن صفدر کی گرفتار کی خبر دیتے ہوئے لکھا کہ محمد صفدر کو ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑ کر گرفتار کیا گیا۔ انہوں اپنی جاری کردہ ٹوئیٹ میں مزید لکھا کہ جب پولیس اہلکار زبردستی اندر گھسے تو وہ کمرے میں موجود تھیں اور سورہی تھیں۔

اس واقعہ کی جہاں ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئیں وہیں جہاں عام کی جانب سے عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا وہیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور وزراء کی جانب سے بھی اس عمل پر سخت ردعمل دیا گیا۔

https://twitter.com/KhaOmm/status/1318018932742213632

گرفتاری کے بعد کیپٹن صفدر کو کراچی کے عزیز بھٹی تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ جبکہ اس دوران پولیس کی جانب سے تھانے کے دروازے بند کردیئے گئے اور کسی کو تھانے کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس واقعے کی خبر پھیلتے ہی پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی عزیز بھٹی تھانے پہنچانا شروع ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کسی بھی رہنما کو فلحال کیپٹن صفدر سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *