ملک بھر میں ایک بار پھر سے ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک بحال


0

اگر آپ ویڈیوز بنانے اور شئیر کرنے کے شوقین ہے تو پھر یہ خبر واقعی آپ ہی لوگوں کے لئے ہے، کیونکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے مشہور و معروف ویڈیوز شئیرنگ موبائل ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر عائد پابندی کو ہٹا دیا ہے۔

پیر کے روز پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کیا گیا جس میں بتایا کہ ملک میں ایک بار پھر ویڈیو شئیریگ موبائل ایپلیکیشن ٹک ٹاک کی سروسز کو بحال کردیا گیا۔

پی ٹی اے کی طرف سے جاری کی گئی ٹوئیٹ میں پابندی ختم کرنے کے حوالے سے مزید بتایا گیا کہ یہ فیصلہ ٹک ٹاک انتظامیہ کی جانب سے غیراخلاقی مواد شئیر کرنے والے تمام اکاؤنٹس بلاک کرنے کی یقین دہانی پر کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ٹک ٹاک انتظامیہ صارفین کے تمام اکاؤنٹس ملکی قوانین کے مطابق ماڈریٹ کرے گا۔

اس حوالے میڈیا اطلاعات ہیں کہ ٹک ٹاک جوکہ ایک چینی موبائل ایپلیکیشن اور اس کی ملکیت بائٹ ڈانس نامی کمپنی رکھتی ہے، اس کی انتظامیہ غیر اخلاقی اور غیرمناسب مواد کی روک تھام کا میکانزم بنانے پر آمادہ ہیں اور اس نے یقین دہانی کروائی ہے کہ غیراخلاقی مواد کی مسلسل نگرانی اور ایسے تمام اکاؤنٹس جو غیر اخلاقی مواد شئیر کرتے ہیں، ان کو معطل کرنے کا مقامی نظام بنادیا ہے۔

واضح رہے 9 اکتوبر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے مشہور و معروف ویڈیو شیئرنگ موبائل ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر نامناسب، غیر اخلاقی اور غیر مذہبی مواد کی موجودگی کے خلاف مختلف حلقوں سے شکایتیں موصول ہونے پر کاروائی کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں ٹک ٹاک موبائل ایپلیکیشن کی سروس پورے پاکستان میں بلاک کردی گئی تھی۔

اس خبر کے آتے ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک درمیانے طرز کا رجحان دیکھا گیا، کچھ صارفین نے اس خبر پر خوشی کا اظہار کیا تو کچھ نے پابندی ہٹائے جانے کے فیصلے کی سخت مخالفت کی۔

یاد رہے ویڈیو شیئرنگ موبائل ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر پابندی عائد ہونے سے چند روز قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے اپنے ایک دیئے گئے انٹرویو میں بتایا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے متعلقہ اداروں کو احکامات دیئے گئے ہیں کہ ٹک اور اس طرز کی دیگر ایپلیکیشن کو محدود کرنے یا بند کیا جائے. کیونکہ معاشرے میں اس طرح کی ایپلیکیشنز فحاشی اور بہودگی پھیلانے کا ذریعہ بن رہی ہیں۔ کیونکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان پاکستان میں بڑھتی ہوئی فحاشی اور بہودگی پر بےحد فکر مند ہیں لہذا احکامات دیئے گئے اگر کوئی چیز پسند کی جارہی ،تو اس کے پیچھے مقاصد کیا ہیں، اگر منفی ہے، تو فوری اقدامات اٹھائیں جائیں، اس سے قبل وہ ہمارے معاشرے کی سماجی اور مذہبی روایات کو نقصان پہنچائیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *