اداکارہ آمنہ حق کو موٹا میں نے نہیں کہا، ماڈل آمنہ الیاس


0

گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستانی مشہور و معروف اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس رنگ و جسامت کی بنیاد اور تقسیم کرنے والوں کے خلاف آواز بلند کررہی ہیں۔ اس سلسلے میں آج کل سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں۔ یہی نہیں انہوں نے حال ہی میں فئیرنس کریم کے اشتہارات میں کام کرنے والی اپنی ساتھی اداکاراؤں کو بھی خوب تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

تاہم اس دوران معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) کے دو سال پرانے ٹاک شو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے، جس میں دیکھا گیا کہ ویڈیو میں اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس ایک سوال کے جواب میں سابقہ پاکستانی ماڈل اور اداکارہ آمنہ حق کے حوالے سے کہتی ہیں کہ انہوں نے وزن بڑھا لیا ہے اور وہ موٹی ہوگئی ہیں۔ اس سلسلے میں آمنہ الیاس کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے، سب کا خیال ہے کہ جب انہوں خود ایسا کیا ہے تو وہ آج کیسے کسی کو بول سکتی ہیں۔

البتہ اس تمام طر تنقید کو دیکھتے ہوئے اداکارہ آمنہ الیاس کی جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے، جس میں انہوں ایک بار پھر سے مختلف انداز اپناتے ہوئے، ایک طویل ویڈیو پیغام جاری کیا ہے اور آمنہ الیاس نے اداکارہ اور ماڈل آمنہ حق کو موٹا کہنے کے حوالے سے وضاحت کی۔

سماجی رابطے پر جاری کردہ ویڈیو پیغام کے مطابق آمنہ الیاس کسی کو آواز دے کر پڑاٹھہ لانے کے کئے کہتی ہیں، اس کے بعد کیمرے کی طرف دیکھ کر کہتی ہیں کہ آپ لوگوں سے مجھے کوئی بات نہیں کرنی کرنی ہے، کیونکہ آپ لوگوں کی وجہ سے میں پوری رات سو نہیں سکی ہوں۔

Dear Amna Ilyas, Cut The Drama! All You Had To Say Is 'I'M SORRY' For Humiliating A Senior Model
Image Source: Instagram

اس دوران انہوں نے مزید کہا کہ ” دو سال پہلے اگر انہوں نے کسی کو موٹا کہا ہے تو یہ سچ نہیں ہے، ٹی وی، میڈیا، بلاگرز ان سب کو آپ لوگ نظر انداز کردیں، سچ کیا ہے وہ آپ لوگوں کو میں بتاتی ہوں۔

اداکارہ آمنہ الیاس کے مطابق ” ہمارا ایک نعمان نامی باورچی تھا، جوکہ معذور تھا تو میں اسے لولا نومی کہہ کر بلایا کرتی تھی اور اس وقت ان کی عمر محض 6 سال تھی، مزید بتایا کہ ان کی کزن کی بیٹی پیدا ہوئی تو دو برس تک انہوں نے اسے گود میں نہیں اٹھایا کیونکہ وہ بہت کمزور سی تھی اور اس وقت ان کی عمر صرف 12 سال تھی۔

ماڈل آمنہ الیاس نے اپنی جاری کردہ ویڈیو میں مزید بتایا کہ ان کے اسکول میں ایک ٹیچر تھے، جو توتلے تھے، تو وہ ان سے تتلا کر ہی گفتگو کیا کرتی تھی اور اس وقت ان کی عمر صرف 15 سال تھی۔ جبکہ اپنے دوست کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بہترین دوست کو ٹڈا کہتی تھیں۔ میں نے اپنی پڑوسی ایک بار کہا بال لگوا لیں، میں نے اپنے گھر پر کام کرنے والی سے کہا کہ دانت لگوالیں جبکہ ایک بار میری بہن کا ایک دوست ہمارے گھر آیا تو میں نے کہا دیکھو شام میں رات آئی ہے۔

View this post on Instagram

#cancelculture

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas) on

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری کئے گئے پیغام میں آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی بھی کسی کو موٹا نہیں کہا، بلکہ اس کی جگہ ہاتھی، سانڈ اور گینڈے جیسے الفاظ استعمال کئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنی پچھلی ویڈیو میں آپ لوگوں سے کہا تھا کہ ” وہ میں نہیں ہوں” تو وہ بالکل ٹھیک کہا تھا کہ وہ میں نہیں ہوں بلکہ “وہ میں تھی”۔

ماڈلنگ سے شوبز کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ ماں کے پیٹ سے کوئی تمیز سیکھ کر نہیں آتا ہے اور مہربانی کرکے کوئی یہ نہ بولے کہ اس نے اپنی زندگی میں ایسے الفاظ استعمال نہیں کئے، لیکن مجال ہے کہ آپ لوگ کسی کو دوسرا موقع دیں، کیوں کیا ماضی میں غلط بات کرنے آج ٹھیک بات نہیں کہے سکتا ہے؟

جاری کئے گئے ویڈیو پیغام میں انہوں نے اداکارہ آمنہ حق کو مخاطب کرکے کہا کہ میں ماضی کو تبدیل نہیں کرسکتی اور نہ ہی جو انہوں نے ماضی میں تکلیف دی اس کو تبدیل کرسکتی ہیں تاہم وہ کوشش کرتی ہیں کہ روازانہ وہ اپنے آپ کو بہتر سے بہتر انسان بنائیں۔ اپنے جاری کئے گئے ویڈیو پیغام کے آخر میں انہوں نے اپنے تمام ناقدین کو ایک بار پھر مخاطب کرتے ہائے کہا کہ وہ میں نہیں ہوں۔

البتہ ان کی اس وضاحت کے باوجود سوشل میڈیا پر ان کے مخالفین کی جانب سے ردعمل جاری ہے کہ اداکارہ آمنہ الیاس ایک مغرور شخصیت کی مالک ہیں وہ اپنی کی ہوئی غلطی پر معافی مانگنے کے بجائے اسے اس سے جان چھڑانے کے لئے یہ کہہ ہیں کہ وہ میں نہیں تھی۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *