بورے والا میں سابقہ شوہر بیوی سے زیادتی اور تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا


0

ایک اور دن ظلم و بربریت کا ایک اور واقعہ، صوبہ پنجاب کے شہر بورے والا میں پیش آیا، جہاں خاتون کو سابقہ شوہر نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور چہرے پر تیزاب پھینک کر موقع سے فرار ہوگیا۔ متاثرہ خاتون زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دی گئی۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ بورے والا کے علاقے رضوان ٹاؤن میں پیش آیا، جہاں چند ماہ قبل ایک جوڑے کے درمیان علحیدگی ہوچکی تھی۔ تاہم ہفتے کے روز واقعے میں ملوث خاتون کا سابقہ شوہر اسلحے کے ساتھ گھر میں داخل ہوا اور اسلحے کے زور پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر متاثرہ خاتون کے چہرے اور ہاتھ پر تیزاب پھینک کر موقع سے فرار ہوگیا۔

Image Source: File

اس موقع پر پولیس نے مزید بتایا کہ واقعے میں نامزد ملزم کی جانب سے گھر سے 25 ہزار روپے نقد رقم اور زیورات بھی چوری کئے گئے۔ جبکہ متاثرہ خاتون کو انسانیت سوز واقعے کے فوری بعد اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ اس وقت انتہائی تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں۔

متاثرہ خاتون کے اہلخانہ کی جانب سے علاقائی پولیس میں واقعے کی رپورٹ درج کرا دی گئی ہے۔ البتہ ملزم تاحال مفرور ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں خصوصی ٹیموں کو تشکیل دے دیا، تاکہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کیا جاسکے۔ جبکہ خصوصی ٹیموں کی طرف سے ملزم کی حراست کے لئے کئی مقامات پر چھاپے بھی نارے گئے، تاہم ملزم کی گرفتاری میں کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے.

Image Source: File

واضح رہے کچھ عرصہ قبل بھی بورے والا سے ایک انسانیت سوز واقعے کی خبر سامنے آئی تھی، جس میں مدرسے کے استاد کی جانب سے 13 سالہ طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ بچی کی طبعیت خراب ہونے پر جب والدین متاثرہ بچی کو لیکر اسپتال گئے، تو بچی کے حاملہ ہونے کی خبر سامنے آئی۔

بعدازاں متاثرہ بچی نے اس بات کی تصدیق کی، مدرسے کا قاری پچھلے کئی ماہ اسے زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا، جس کے باعث وہ حاملہ ہوئی۔ تھانہ شاہ پولیس اسٹیشن میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، البتہ ملزم بیوی اور بچوں کے ہمراہ شہر چھوڑ کر فرار ہوگیا ہے۔

یاد رہے کچھ ماہ قبل تیزاب گردی کا ایک ہولناک واقعہ کراچی کے علاقے ناگن چورنگی پر واقعے فلیٹ میں بھی پیش آیا تھا، جہاں طلاق یافتہ خاتون نے سابقہ شوہر پر تیزاب پھینک کر، اسے بری طرح زخمی کر دیا تھا۔

متاثرہ شخص محمد عثمان کے قریبی رشتہ دار کے مطابق تیزاب گردی کے اس واقعے میں محمد عثمان کے چہرے اور ہاتھوں سمیت جسم کے کئی حصے متاثر ہوئے ہیں۔ محمد عثمان کو نامعلوم نمبر سے فون آیا تھا اور اسے 3 بجے ناگن چورنگی پر واقع فلیٹ پر ملنے کے لئے بلایا گیا تھا، جہاں اس کی سابقہ بیوی شبانہ بھی موجود تھی۔ شبانہ اور اس کے درمیان 9 ماہ قبل طلاق ہوگئی تھی، البتہ شبانہ کا دوبارہ شادی پر اصرار تھا۔

اس دوران فلیٹ پہنچ کر جب محمد عثمان کی جانب سے دوبارہ شادی پر انکار کیا گیا، تو شبانہ کی جانب سے سابقہ شوہر پر تیزاب پھینک دیا گیا، جس سے وہ خود بھی معمولی متاثر ہوئی، تاہم عثمان زخمی حالت میں وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوا اور اپنی دادی کے گھر پہنچا، جس پر اس کے رشتہ داروں نے اسے فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: تیزاب گردی میں بصارت کھو دینے والا رکشہ ڈرائیور، امداد کا منتظر

دوسری جانب شبانہ نیو کراچی پولیس اسٹیشن گئی، اور شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی کوشش کی، کہ اس کے شوہر نے اس پر تیزاب پھینکنے کی کوشش کی۔

خیال رہے ہمارے ملک میں یہ خوفناک جرم ایک حقیقت رکھتا ہے، ہم آئے روز ایسے واقعات رپورٹ ہوتے ہوئے سنتے ہیں، اگرچے ملک میں اس جرم کے خلاف سخت قانون سازی ہوچکی ہے، لیکن ان واقعات میں کوئی واضح کمی نہیں آسکی ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *