خاتون نے دوبارہ شادی کے انکار پر سابقہ شوہر پر تیزاب پھینک دیا


0

طلاق یافتہ خاتون نے دوبارہ شادی نہ کرنے پر انتقاماً سابقہ شوہر پر تیزاب پھینک کر اسے شدید زخمی کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی میں طلاق یافتہ خاتون نے مبینہ طورپر سابقہ شوہر محمد عثمان کو تیزاب پھینک کر شدید زخمی کر دیا۔ محمد عثمان کو سول اسپتال برنس وارڈ لایا گیا تو ان کا چہرہ ، ہاتھ اور جسم کے دیگر حصے تیزاب سے جھلسے ہوئے تھے۔

اس واقعے کے بارے میں محمد عثمان کے رشتے داروں کا کہنا ہے کہ جمعرات کی دوپہر تین بجے محمد عثمان کو نامعلوم افراد نے موبائل  پرکال کرکے کام کے سلسلے میں ناگن چورنگی کے قریب  فلیٹ میں بلایا جہاں اس کی سابقہ بیوی شبانہ بھی موجود تھی۔ رشتے داروں نے بتایا کہ شبانہ کو محمد عثمان 9 ماہ قبل طلاق دے چکا تھا لیکن شبانہ دوبارہ شادی کرنے کا اصرار کر رہی تھی، رشتے داروں کے الزام کے مطابق محمد عثمان نے انکار کیا جس پر شبانہ نے اس کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔

Image Source: Medium

تیزاب کے چھینٹوں سے شبانہ بھی معمولی زخمی ہوئی جبکہ محمد عثمان کافی مزاحمت کرکے فلیٹ سے نکل کر رکشے میں اپنی نانی کے گھر پہنچا اور وہاں سے رشتے داروں نے محمد عثمان کو سول اسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

رشتے داروں نے بتایا کہ شبانہ جمعرات کو واقعے کے فوری بعد نیو کراچی تھانے پہنچ گئی اور اس نے الٹا الزام اپنے سابقہ شوہر محمد عثمان پر لگا دیا کہ میرے سابقہ شوہر نے تیزاب ڈالنے کی کوشش کی۔ ایس ایچ او ندیم احمد نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران اور محمد عثمان کی حالت دیکھ کر یہ ظاہر ہوتا ہے کہ خاتون نے شوہر پر تیزاب پھینکا ہے اور پولیس کو بھی گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔

Image Source: Express News

ایس ایچ اوکے مطابق محمد عثمان کی حالت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے پولیس اس کا بیان نہیں لے سکی اور بیان کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، پولیس نے خاتون کو شامل تفتیش کیا ہوا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مضروب عثمان نے شبانہ سے پسند کی شادی کی تھی پہلے ایک ہی کسی دفتر میں کام کیا کرتے تھے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں تیزاب گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات نے تشویشناک صورت حال اختیار کرلی ہے ۔حکومتی قانون سازی کے باوجود تیزاب پھینکنے کا سلسلہ حکومت کی عدم توجہ کا نتیجہ ہے۔ ان واقعات میں ملزموں کو موثر سزائیں نہ دینے کی وجہ سے وہ قانون کی گرفت سے آزاد ہیں جبکہ متاثرین حکومتی عدم توجہ کے باعث مفلسی اور بے بسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

Image Source: Zee News

پچھلے سال بھی لاہور میں ایساہی ایک ہولناک واقعہ پیش آیا جس میں شاہدرہ کے علاقے بشیر کالونی میں شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا، جس کے نتیجے میں نازیہ کا جسم 60 فیصد متاثر ہوا۔ پولیس کے مطابق چار بچوں کی ماں نازیہ بی بی کا شوہر وحید سے جھگڑا چل رہا تھا، جس پر ملزم نے طیش میں آکراس پر تیزاب پھینک دیا، پولیس نے وحید کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ خاتون کا جسم کا 60 فیصد حصہ تیزاب سے متاثر ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: تیزاب گردی میں بصارت کھو دینے والا رکشہ ڈرائیور، امداد کا منتظر

علاوہ ازیں ، گزشتہ دنوں اسلام آباد کے علاقے گولڑہ میں بھی پولیس نے خاتون پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں اس کے شوہر کو گرفتار کرلیا جبکہ سسر کی تلاش جاری ہے۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ گھریلو ناچاکی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ متاثرہ خاتون کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ، تیزاب پھینکنے کی وجہ سے خاتون کی آنکھیں اور بازو شدید متاثر ہوئے۔

Story Courtesy: Express News


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *