بزدل بھارتی فوجی اب ٹی وی پر لمبی لمبی پھینکنے لگے


-1
Image Source: 24newshd.tv

مسلم اکثریتی علاقے کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم اور بربریت کا بازار گرم کرنے والی بھارتی افواج کی بزدلی سے آج کون واقف نہیں ہے، انسانی حقوق کی پامالی، بچوں ،عورتوں اور بزرگوں پر گولیاں برسانہ، معصوم نوجوانوں پر دہشت گردی کے الزامات لگا کر ماورائے عدالت قتل، مظلوم بچیوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی جیسے سنگین جرائم میں ملوث بھارتی افواج، حقیقت میں کتنی بہادر ہے، اس کا اندازہ محض اس بات سے لگایا جاسکتا ہے، کہ کشمیر جیسی چھوٹی سی ریاست پر عوامی طاقت کو کچلنے کے لئے حکومت کو 8 لاکھ مسلح افواج کی ضرورت پڑی لیکن افسوس وہ بہادر کشمیری عوام کے حوصلے پھر بھی نہ توڑ سکی۔

جس فوج کے بزدلی کے چرچے ہر زبان عام ہو، اس ملک کی حکومت کے لئے سوچیں کتنی مشکل ہوتی ہوگی، کسی ملک سے تعلقات خراب کرتے ہوئے یہی ڈر ہوتا ہوگا، کہ کہیں جنگ کے وقت ڈر کے مارے فوج لڑنے سے انکار ہی نہ کردے۔ جیسا کہ کچھ عرصہ قبل بھارت اور چین کے مابین ہونے والے تناؤ کو ہی دیکھ لیں، جہاں چینی افواج بھارتی افواج کی ڈنڈے اور لاٹھیوں سے درگت بناتی رہی وہیں بھارتی فوج محض پلے کارڈ لیکر چینیوں کے خلاف بارڈر پر احتجاج کرتی دیکھائی دی۔

اب اتنی جگ ہنسائی کے بعد بھارت کی حکومت کو خیال آیا کہ چلو اپنی عوام کی نظر میں فوج کی عزت بحال کروا دیں، لہذا ایک پروگرام کا انعقاد کروایا گیا، جس کی میزبانی کی ذمہ داری ملی، مشہور ومعروف بولی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کو، جنہوں نے اپنے پروگرام میں دو بھارتی فوجیوں کو مدعو کیا، جنہیں بھارتی فوج کے بنائے گئے من گھڑت بہادری کے قصے سنانے تھے۔ لیکن کسی نے کیا خوب کہا ہے جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے ہیں، ایسا ہی کچھ یہاں بھی دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امیتابھ بچن کو دیئے جانے والے اس انٹرویو میں بھارتی فوجی نے اپنی اور بھارتی فوج کی بہادری داستان سنانا شروع کی تو گویا محسوس ہونے لگا، یہ باڈر کے پاس ہونے والی جنگ نہ ہو، بلکہ بالی ووڈ کی کوئی فلم ہو، جس میں سائنس کے اصول سے لیکر انسانی عقل کے مترادف سین رونما ہو رہے ہوں۔ کئی موقع پر تو اداکار امیتابھ بچن کو بھی سنتے سنتے جھٹکے لگ گئے ہو، منہ سے تو کچھ نہ کہا، لیکن دل ہی دل میں سوچ رہے ہونگے، یہ اسکرپٹ کسی بولی ووڈ پروڈیوسر نے لکھ کر دیا ہے۔

بھارتی فوجی کے مطابق پاکستانی فوج جب بھارتیوں فوجیوں پر حملہ آور ہوئی تو بھارت کو کافی نقصان ہوا، اس کے کئی فوجی ہلاک ہوئے لیکن وہ اس میں اس لئے بچ گیا کیونکہ اس کی جیب میں 5 روپے کے بہت سارے سکے رکھے ہوئے تھے، فوجی کے مطابق جب اس پر گولیاں برسائیں تو سکوں کی وجہ سے گولیاں ٹکرا کر چلی گئیں اور اسے کچھ نہ ہوا، اس بات نے سائنس دانوں، عقل اور شعور رکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے، سب کا یہی کہنا ہے اس پر تحقیق کریں اور اس مضحکہ خیز گفتگو پر ہنسا جائے۔

لیکن کہتے ہیں کہ جھوٹ کو جتنے اچھے انداز سے بیان کیا جائے ایک دن پردہ آٹھ ہی جاتا ہے، اور بھارت کے ساتھ بھی یہی ہوا، نکلے تھے داد سمیٹنے لیکن حصے میں ایک بار پھر جگ ہنسائی، جوں ہی سوشل میڈیا پر اس انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہوئی ، لوگ اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے۔ لوگ اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

Image Source: urdupoint.com

واضح رہے بھارت نے 5 اگست 2019 میں کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کردیا تھا، جس پر کشمیری عوام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا، بعدازاں بھارتی حکومت نے مظلوم کشمیریوں کی آواز کچلنے کے لئے کئی ماہ کرفیو کا نافذ کر رکھا ہے، انسانی حقوق کی بدترین پامالی جاری ہے، ایک چھوٹی سی ریاست کے اندر 5 لاکھ فوج اتر رکھی ہے، جو دن رات مظلوم کشمیریوں پر ظلم کرتی ہے لیکن افسوس کے ساتھ اتنے ظلم کے باوجود وہ مظلوم کشمیریوں کے حوصلے کو ٹھس سے مس نہ کرسکی ہے۔ مظلوم کشمیریوں کی جرات اور بہادری کو ہم سب کا سلام۔


Like it? Share with your friends!

-1

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *