ایان علی نے شوبز میں واپسی کے ساتھ بڑا اعلان بھی کردیا


0

کرنسی اسمگلنگ کیس کے باعث طویل عرصے سے مشکلات اور پریشانیوں میں گھری پاکستان سابقہ سپر ماڈل اور گلوکارہ ایان علی نے جہاں ایک بار پھر سے پاکستان شوبز انڈسٹری میں واپسی آنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں وہیں ایان علی کی جانب سے اس بار شوبز انڈسٹری میں واپسی آخر کمائے جانے والی آمدنی کے حوالے سے بھی ایک بڑا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل اور گلوکارہ ایان علی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام سے پوسٹ جاری کی گئی جس میں انہوں نے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اب سے وہ اپنی سالانہ آمدنی کا 50 فیصد حصہ فلاحی کاموں کے لئے دیا کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا جلد آنے والا پہلا البم اور دیگر پروجیکٹس سے جو بھی اب سالانہ منافع ہوگا وہ اس کا 50 فیصد فلاحی کاموں کے لئے مختص کررہی ہیں۔

انسٹاگرام پر جاری کردہ پوسٹ میں ایان علی کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ آپ کی زندگی میں جو کچھ ہوتا ہے وہ آپ کو بہتری کی طرف لے جاتا ہے۔ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میں جو آپ لوگوں سے وہ چیز شئیر کرنے جارہی ہوں جو میں ہمیشہ سے کرنا چاہتی تھی۔

اس سلسلے میں ایان علی نے بتایا کہ وہ عورتوں اور بچوں کے فلاح کے لئے کام کررہیں ہیں، جس کے لئے انہوں نے ایک اورگنائزیشن بھی قائم کی ہے، جس کا نام ہے ” بی مائے فرینڈ فاؤنڈیشن ” جو کہ برطانیہ میں رجسٹرڈ ہے۔ یہ آرگنائزیشن پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین اور بچوں کی تعلیم، صحت، کھانا، چھت اور قانونی معاونت فراہم کررہی ہے۔

Image Source: Images.dawn.com

مزید جانئے: اداکارہ صدف کنول نے دیا ناقدین کو کرارا جواب

گلوکارہ اور ماڈل ایان علی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں مزید لکھا کہ وہ سوچتی تھیں کہ آپ کے آس پاس منفی چیزوں کے باوجود دنیا کو ایک بہتر جگہ کس طرح بنایا جاسکتا ہے، البتہ میرے خیال میں یہ سب سے ایک بہترین آئیڈیا اور کوئی نہیں ہوسکتا ہے۔لہذا اب میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب میرے پہلے میوزک البم ” نتھنگ لائک ایوری تھنگ” اور بھی دوسرے مختلف پروجیکٹس جو وہ مستقبل میں کریں گی، اس سے کی رائیلٹی سے ہونے والی سالانہ آمدنی کا 50 فیصد منافع وہ ” بی مائے فرینڈ فاؤنڈیشن ” کو عطیہ کیا کریں گی۔

واضح رہے پاکستان کی سابقہ سپر ماڈل اور گلوکارہ ایان علی ان دنوں دبئی میں مقیم ہیں۔ 14 مارچ سال 2015 میں ایان علی کو کسٹم حکام کی جانب سے گرفتار کرلیا گیا تھا، اسلام آباد کے بےنظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایان علی کے پاس سے 506،800 ڈالر برآمد ہوئے تھے، جسے لیکر وہ اسلام آباد سے دبئی جارہی رہیں تھیں۔ جس کے بعد ایان علی کو گرفتار کرکے منی لانڈرنگ کا مقدمہ چلایا گیا۔ تاہم کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی کو کچھ عرصے بعد بیل مل گئی تھی جس کے بعد وہ سال 2017 میں ملک چھوڑ کر دبئی چلی گئیں تھیں، اس وقت سے اب تک وہ دبئی میں ہی مقیم ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *