آسٹریلیا سماجی خدمات کا اعتراف پاکستانی شہری محمد علی ‘سٹیزن آف دی ایئر’ قرار


0

پاکستانی چاہے دنیا کے کسی بھی خطے میں بھی رہائش پزیر ہوں وہ اپنی قابلیت و صلاحیت ملک وقوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔ انسانیت کی خدمت میں بھی پاکستانی کسی سے پیچھے نہیں، دنیا میں بسنے والے یہ لاکھوں کڑوڑوں مخیر افراد اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کی مدد کررہے ہیں۔ انسانی خدمت سے سرشارمحمد علی بھی ایسے ہی ایک پاکستانی ہیں جن کی خدمات کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔ محمد علی کو آسٹریلیا میں سماجی خدمات کے اعتراف میں ‘سیٹیزن آف دی ایئر’ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ انہوں نے عالمی وباء کورونا کے حالات کے علاوہ مختلف تہواروں سماجی خدمات انجام دیں۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے محمد علی کو آسٹریلیا کے دارلحکومت کینبرا میں اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہوں نے ہیلپنگ اے ٹی سی کے پلیٹ فارم سے کینبرا میں کورونا سے متاثر بے گھر اور غیر ملکی پناہ گزین خاندانوں میں خوراک تقسیم کی اسکے علاوہ عید اور کرسمس کے موقع پر بچوں میں تحائف دئے اے سی ٹی حکومت کے سربراہ اینڈ ریو بار نے ایک تقریب میں انہیں ایوارڈ سے نوازا۔

Image Source: Act Gov Au

تقریب میں حکومتی اعلی عہدیداروں کے ساتھ ان کے قریبی دوست بھی موجود تھے۔ محمد علی نے سیٹیزن آف دی ایئر کا ایوارڈ ملنے کی بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امیر شہر میں لوگوں کا فٹ پاتھ پر سونا لمحہ فکریہ ہے۔ کینبرا میں شہری مخیر ہیں اور دل کھول کر مدد کرتے ہیں حکومتی امداد ملنے کے باوجود لوگ بھوکے سوتے ہیں اور ہم ایسے افراد کو ڈھونڈتے ہیں ہماری تنظیم کا مقصد ہے کہ کوئی بھوکا نہ سوئے۔

Image Source: Canberra Times

 دوسری جانب ، کینبرا میں موجود پاکستانی کمیونٹی نے محمد علی کو ایوارڈ ملنے پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ محمد علی نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔جبکہ آسٹریلیا میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری نے محمد علی کو دلی مبارکباد دیتے ہوۓ کہا کہ محمد علی جیسے پاکستانی شہری دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرتے ہیں ان کی سماجی خدمات کا اعتراف اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور پاکستان مثبت چہرہ اجاگر کرتے ہیں۔

Image Source: Heromag

اس سے قبل امریکا میں مقیم ڈاکٹر عمر عتیق نامی پاکستانی ڈاکٹر نے اپنے مریضوں کو کرسمس کا تحفہ دیتے ہوئے ان کے 6 لاکھ 50 ہزار ڈالر سے زائد کے بل معاف کر کے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی تھی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر عمر عتیق نے 200 کینسر کے مریضوں کے 6 لاکھ 50 ہزار ڈالر کے بل معاف کر کے انہیں کرسمس کا تحفہ دیا۔ انہوں نے اپنے مریضوں کو لکھے گئے پیغام میں کہا کہ آرکنساس کینسر کلینک کو آپ کی خدمت کرنے پر فخر ہے اور کلینک نے مریضوں کے بقایات جات معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ تمام مریض امریکی ریاست آرکنساس میں پاکستانی ڈاکٹر کے زیر انتظام کینسر سینٹر میں زیر علاج تھے۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر عتیق یونیورسٹی آف آرکنساس میں میڈیسن کے پروفیسر ہونے کے علاوہ امریکی کالج آف فزیشن کے بورڈ آف گورنرز کی سربراہی بھی کرتے ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *