عمار اور زینب نے کینسر کے باوجود محبت کے سفر کو ادھورا نہ چھوڑا


0

اس دنیا میں اللہ تعالی نےٰ دو محبت کرنے والوں کے لئے شادی جیسا ایک خوبصورت رشتہ پیدا کیا ہے جبکہ میاں بیوی کے درمیان لازوال محبت کا ہونا ایک فطری عمل ہے لیکن لاہور سے تعلق رکھنے والے جوڑے عمار اور زینب کی محبت کی داستان اپنی نوعیت کی ایک غیر معمولی محبت ہے، جس میں دنوں کی جانب سے بتایا گیا کہ آخر محبت کا اصل مطلب کیا ہوتا ہے۔

کہانی کچھ یوں ہے کہ عمار اور زینب نے سال 2011 میں پنجاب یونیورسٹی کے سوفٹ ویئر انجینئرنگ کے ڈیپارٹمنٹ میں داخلہ لیا۔ دونوں وہاں سے اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنے اپنے گھروں میں ایک دوسرے کے حوالے سے بتایا، جس پر ناصرف دونوں گھروں میں خوشی خوشی شادی کا معاملہ طے پا گیا چنانچہ نکاح کے لئے 10 اگست 2018 کا دن مقرر کیا گیا۔

تاہم دونوں اس دوران بہت خوش تھے کہ زندگی کے ایک نئے سفر کا آغاز ہونے جارہا ہے البتہ نکاح سے محض 10 روز قبل زینب کو جسمانی طور پر کوئی تکلیف محسوس ہوئے، جس پر اس کا چیک اپ کروایا گیا تو معلوم ہوا کہ زینب کو بلڈ کینسر ہے۔ زینب اور ان کے اہلخانہ کے لئے یہ زندگی کا سب سے مشکل دور تھا۔ البتہ اس دوران عمار کو جب زینب کی بیماری کا علم ہوا تو عمار نے نہایت بہادری اور دلیری کے ساتھ فیصلہ کیا کہ وہ زینب سے ہر صورت میں شادی کریگا۔ شاید محبت کا اصل مطلب ہی یہی ہے کہ وقت اچھا ہو یا برا ہو، انسان ہر صورت میں محبت نبھانے والا ہو۔ لہذا عمار نے 10 اگست کو ہی زینب سے نکاح کیا اور زینب کا علاج کروانے کا فیصلہ کیا۔

Image Source: Facebook

نکاح کے فوری بعد زینب کو شوکت خانم کینسر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس بات کا انکشاف ہوا کہ بیماری خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے، چنانچہ عمار کو زینب کو علاج کے لئے چائنا لیکر جانا پڑا، دو ماہ تک چائنا میں زینب کا علاج ہوا، جس میں تقریباً 7 کروڑ روپے کا خرچہ آیا۔

کسی بھی میڈل کلاس گھرانے کے لئے 7 کروڑ روپے انتہائی بڑی رقم ہے، تو سوال ہے کہ آخر عمار نے پیسوں کا انتظام کس طرح کیا۔ کہتے ہیں شادی محض ایک لڑکے اور لڑکی کی نہیں ہوتی، بلکہ یہ دو خاندانوں کو جوڑ دیتا ہے، ایسا ہی کچھ ہوا زینب اور عمار کے معاملے میں، جہاں عمار کے بھائیوں نے بیرون ملک اپنا کاروبار بیچا اور اس سے جتنا پیسا ملا، وہ پاکستان لیکر آگئے۔ اس کے ساتھ عمار کی والدہ نے اپنا سب سونا بیچا اور زینب کے والدین نے سونا اور دیگر قیمتی اشیاء فروخت کی جبکہ اس دوران عمار نے اپنے تمام پاکستانیوں سے فنڈنگ جمع کی اور تقریباً 7 کروڑ روپے اکھٹا کئے۔

Image Source: Facebook

ان مشکل حالات میں عمار نے جہاں مختلف لوگوں سے مدد مانگی، تاہم کسی نے کیا خوب کہا کہ انسان ایک بار سچے دل سے نیت کرلے تو اللہ تعالیٰ اس کی مدد ضرورت کرتا، ایسا ہی کچھ زینب اور عمار کے واقعے میں ہوا، آج زینب اللہ کے حکم سے کینسر جیسی بیماری کو شکست دینے میں کامیاب ہوچکی ہے اور آج وہ اپنے شوہر عمار کے ساتھ اچھی خوشیوں بھری زندگی بسر کررہی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق زینب کو دو سال تک ادویات کا سلسلہ جاری رکھنا ہے۔

جوں ہی یہ واقعہ سوشل میڈیا پر خبر کی صورت میں سامنے آیا، لوگوں کی جانب سے اس جوڑے کے لئے دعاؤں کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔ جبکہ اس داستاں میں عمار کے کردار کو مثالی قرار دیا جارہا ہے، کہ عمار نے آج پوری نوجوان نسل کو حقیقی محبت کا مطلب سمجھا دیا ہے۔

واضح رہے اس پورے واقع میں کچھ اہم پہلو سامنے آئے ، جن میں ایک یہ کہ انسان کو کبھی بھی مشکلات کو دیکھتے ہوئے گھبرانا نہیں چاہے، بلکہ ثابت قدمی کے ساتھ اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرکے مقابلہ کرنا چاہے۔ دوسرا یہ کہ عمار کا محبت میں کیا ہوا وعدہ کہ وہ زینب سے نکاح کرنا چاہتا ہے، لہذا مشکل ترین دور میں عمار نے وہ وعدہ پورا کیا۔ ایک بڑے انسان ہونے کا ثبوت دیا جو مشکل میں پیچھے نہیں ہٹا بلکہ زبان پر قائم رہا۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ دونوں کی آنے والی زندگیوں میں خوشیوں سے بھر دے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *