اداکار عامر خان کی فاطمہ ثناء شیخ سے خفیہ شادی کی خبریں زیر گردش


0

چند ماہ قبل بالی ووڈ کے سپر اسٹار اور مسٹر پرفیکشنسٹ 56 سالہ عامر خان اور ان کی سابق اہلیہ اور فلم ساز 47 سالہ کرن راؤ کے درمیان اچانک باہمی رضامندی سے طلاق کی حیران کن خبر سامنے آئی۔ جس کے سوشل میڈیا پر عامر خان اور اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ کے متعلق چہ مگوئیاں کا سلسلہ شروع ہوا اور طلاق کی اصل وجہ قرار دیا گیا تاہم اب خبریں ہیں کہ دونوں فنکاروں نے خفیہ طور پر شادی کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سال 2006 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے اداکار عامر خان اور کرن راؤ نے رواں برس اگست میں ایک دوسرے سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا۔

Image Source: Instagram

اس سلسلے میں عامر خان اور کرن راؤ کی جانب سے علحیدگی سے متعلق ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا، جس میں دونوں کا کہنا تھا کہ شادی کے ان 15 سالوں میں ہم نے ایک ساتھ زندگی کے کئی مختلف تجربات کیے اور ڈھیروں خوشگوار لمحات ساتھ گزارے، ہمارا رشتہ محض بھروسے، عزت اور محبت کی بنیاد پر پروان چڑھا۔ اب ہم میاں بیوی نہ ہونے کی حیثیت سے اپنی زندگی کا نیا باب شروع کرنے جارہے ہیں، لیکن بیٹے (آزاد راؤ خان) کے والدین کے طور پر ہم فیملی ہیں، ہم کافی عرصہ پہلے سے اس علیحدگی کے بارے میں سوچ رہے تھے لیکن اب یہ ہوچکی ہے۔ ساتھ ہی اپنے پراجیکٹس اور فاؤنڈیشن پر ویسے ہی کام کرتے رہنے کا اعلان کیا۔

Image Source: Instagram

اداکار عامر خان اور کرن راؤ کی خبر جہاں مداحوں کے لئے حیرانی کا سبب ثابت ہوئی، وہیں فورا اداکار عامر خان اور 29 سالہ اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ کے متعلق خبر سامنے آنا شروع ہوگئیں اور انہیں طلاق کی وجہ قرار دیئے جانے لگا، دعوے کئے جاتے رہے کہ عامر خان جلد تیسری شادی کرنے جارہے ہیں۔

Image Source: Instagram

سپر اسٹار عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ نے”ٹھگس آف ہندوستان” میں ایک ساتھ کام کیا، جس میں اداکارہ نے عامر خان کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا۔ تاہم افواہوں میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ فلم دنگل میں ایک ساتھ کام کئے جانے کے بعد سے ہی ان دونوں کے بارے میں یہ افواہیں آنا شروع ہوگئیں تھیں کہ 29 سالہ فاطمہ ثنا شیخ کے خود سے 27 سال زائد العمر عامر خان سے تعلقات استوار ہوگئے ہیں۔ جبکہ کرن راؤ بھی فلم دنگل کی کامیابی کے بعد سے عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ میں بڑھتی قربتوں کی وجہ سے کافی پریشان تھیں۔

اس سلسلے میں اب ایک بار پھر سے یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ اداکار عامر خان اور فاطمہ ثناء شیخ نے خفیہ طور پر شادی کرلی ہے، جبکہ عامر خان اپنی تیسری شادی کا اعلان اپنی فلم(لال سنگھ چڈا) کے ریلیز ہونے کے بعد کریں گے، جسے اگلے برس اپریل میں ریلیز ہونا ہے۔

فوٹو: بھارتی میڈیا
Image Source: Twitter

یہ خبر ایک بار پھر گردش ہونے کی وجہ سوشل میڈیا پر وائرل اداکار عامر خان اور اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ کی ایک تصویر ہے، جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دونوں شادی کرچکے ہیں۔ تاہم اس بات کی کوئی حقیقت یا تصدیق سامنے نہیں آئی یے، یہ محض سوشل میڈیا پر وائرل خبر ہی ہے۔

Image Source: Dawn

اس کے برعکس اگر تصویر کا جائزہ لیا جائے تو تصویر اصلی نہیں ہے بلکہ یہ ایک ایڈٹ شدہ تصویر ہے، دراصل یہ تصویر عامر خان اور سابق اہلیہ کرن راؤ کی ہے، جسے کسی نے مہارت کے ساتھ ایڈٹ کیا ہے اور اس پر فاطمہ ثناء شیخ کی تصویر لگائی ہے، ساتھ ہی اصل تصویر بھی سامنے آچکی ہے۔

Image Source: Twitter

مزید پڑھیں: عامر خان کے اشتہار پر انتہاء پسند ہندوؤں کا مذہبی رنگ دینے کی کوشش

واضح رہے کرن راؤ سے قبل عامر خان نے کیریئر کے آغاز میں 1986 میں ہی اداکارہ رینا دتہ سے شادی کرلی تھی مگر یہ شادی بھی 16 سال بعد 2002 میں طلاق پرختم ہوئی تھی۔ عامر خان کو پہلی شادی سے دو بچے ہیں، جن میں بیٹی ایرا خان اور بیٹا جنید خان ہیں۔ بیٹی ایرا خان ماضی میں ڈپریشن کا شکار رہ چکی ہیں اور وہ سوشل میڈیا پر بھی اپنی ذہنی پریشانی کا تذکرہ کر چکی ہیں کہ کس طرح 14 سال کی عمر میں وہ اپنے ہی رشتے دار کے ہاتھوں جنسی استحصال کا نشانہ بنیں اور 4 سال تک ان کا ڈپریشن کا علاج ہوا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *