کیا عامر خان کی طلاق کی وجہ فاطمہ ثنا شیخ ہیں؟


0

بولی وڈ کے سپر اسٹار اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ کی اچانک علیحدگی کی خبر نے سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث چھیڑ دی ہے اور یہ چہ مگوئیاں زور پکڑ گئیں ہیں کہ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ اس طلاق کی ممکنہ وجہ ہیں۔

اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ عامر خان کے ساتھ 2016 میں فلم “دنگل”میں بطور معاون اداکارہ کام کرچکی ہیں۔عامر خان کی طلاق کی خبر کے ساتھ ہی فاطمہ ثناء شیخ کا نام بھی ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر سر فہرست ٹرینڈز میں شامل ہوگیا ہے۔

Image Source: Instagram

سپر اسٹار عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ نے”ٹھگس آف ہندوستان” میں ایک ساتھ کام کیا، جس میں اداکارہ نے عامر خان کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا۔ تاہم ،فلم دنگل میں ایک ساتھ کام کئے جانے کے بعد سے ہی ان دونوں کے بارے میں یہ افواہیں آنا شروع ہوگئیں تھیں کہ 29 سالہ فاطمہ ثنا شیخ کے خود سے 27 سال زائد العمر عامر خان سے تعلقات استوار ہوگئے ہیں۔ جبکہ کرن راؤ بھی فلم دنگل کی کامیابی کے بعد سے عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ میں بڑھتی قربتوں کی وجہ سے کافی پریشان تھیں۔

واضح رہے کہ فاطمہ ثنا شیخ نے عامر خان سے تعلقات کی خبریں آنے کے بعد اپنے ایک انٹرویو میں ان خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں شروع میں ایسی خبریں پڑھ کر پریشانی ہوتی تھی لیکن اب انہیں ایسا کوئی مسئلہ در پیش نہیں آتا اور وہ ایسی خبروں کو پڑھ کر نظر انداز کر دیتی ہیں۔

Image Source: Instagram

انٹرویو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ “جن لوگوں کو میں جانتی نہیں اور نا ہی اُن سے کبھی ملی ہوں وہ لوگ بھی میرے بارے میں لکھ رہے ہیں یہ جانے بغیر کہ اس بات میں کتنی سچائی ہے۔”انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا تھا کہ “اور یہ خبریں پڑھ کر لوگ میرے بارے میں غلط رائے قائم کر رہے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ میں اچھی انسان نہیں ، یہ باتیں میرے لئے پریشانی کا سبب ہیں کیونکہ میں نہیں چاہتی کے لوگ میرے بارے میں غلط سوچیں۔ اسی لئے پہلے میں یہ خبریں پڑھ کر پریشان ہوجاتی تھی لیکن اب میں ایسی خبروں کو نظر انداز کر دیتی ہوں۔”

اگرچہ اس انٹرویو میں فاطمہ ثنا شیخ نے عامر خان سے اپنے تعلقات کی خبریں شائع ہونے پر وضاحت تو پیش کر دی تھی لیکن انہوں نے اپنے اور مسٹر پرفیکشنسٹ سے تعلقات کی تردید تا تصدیق نہیں کی تھی۔

Image Source: Instagram

بالی ووڈ انڈسٹری کے سپر اسٹار اور مسٹر پرفیکشنسٹ 56 سالہ عامر خان اور ان کی اہلیہ فلم ساز 47 سالہ کرن راؤ کے درمیان باہمی رضامندی سے طلاق ہوگئی۔اس طلاق کی تصدیق کے حوالے سے میڈیا میں ایک مشترکہ بیان بھی جاری کیا گیا۔

عامر خان اور اہلیہ کرن راؤ کے علیحدگی کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شادی کے ان 15 سالوں میں ہم نے ایک ساتھ زندگی کے کئی مختلف تجربات کیے اور ڈھیروں خوشگوار لمحات ساتھ گزارے، ہمارا رشتہ محض بھروسے، عزت اور محبت کی بنیاد پر پروان چڑھا۔ اس بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اب ہم میاں بیوی نا ہونے کی حیثیت سے اپنی زندگی کا نیا باب شروع کرنے جا رہے ہیں، لیکن بیٹے (آزاد راؤ خان) کے والدین کے طور پر ہم فیملی ہیں، ہم کافی عرصہ پہلے سے اس علیحدگی کے بارے میں سوچ رہے تھے لیکن اب یہ ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں: ترک خاتون اول اور عامر خان کی ملاقات پر بھارتی عوام سیخ پا

اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے پراجیکٹس اور فاؤنڈیشن پر ویسے ہی کام کریں گے جیسے پہلے کرتے رہے ہیں۔ اس پیغام میں یہ بھی کہا گیا کہ ہم اپنے مداحوں اور خیر خواہوں سے نیک تمناؤں کی اپیل کرتے ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ ہماری طرح آپ بھی ہماری اس طلاق کو انجام نہیں بلکہ ایک نئے سفر کے آغاز کے طور پر دیکھیں گے۔

کرن راؤ سے قبل عامر خان نے کیریئر کے آغاز میں 1986 میں ہی اداکارہ رینا دتہ سے شادی کرلی تھی مگر یہ شادی بھی 16 سال بعد 2002 میں طلاق پرختم ہوئی۔ عامر خان کو پہلی شادی سے دو بچے ہیں، جن میں بیٹی ایرا خان اور بیٹا جنید خان ہیں۔ یاد رہے کہ عامر خان کی بیٹی ایرا خان ماضی میں ڈپریشن کا شکار رہ چکی ہیں اور وہ سوشل میڈیا پر بھی اپنی ذہنی پریشانی کا تذکرہ کر چکی ہیں کہ کس طرح 14 سال کی عمر میں وہ اپنے ہی رشتے دار کے ہاتھوں جنسی استحصال کا نشانہ بنیں اور 4 سال تک ان کا ڈپریشن کا علاج ہوا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *