ترک خاتونِ اول اور عامر خان کی ملاقات پر بھارتی عوام سیخ پا


1

بولی ووڈ فلم نگری میں مسٹر پرفیکٹ کے نام سے شہرت رکھنے والے اداکار عامر خان یوں تو کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں لیکن ان دنوں اپنے ہی ملک میں خوب زیر تنقید ہیں۔ بھارتی میڈیا ہو یا ہندوتوا سوچ کے علمبردار لیڈران سب ہی نظروں میں اس وقت اداکار عامر خان کھٹکنے لگے ہیں، اس کی وجہ کچھ اور نہیں بس اتنی ہے کہ انہوں امت مسلمہ کے سب سے مقبول ترین لیڈر اور ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کی اہلیہ سے ملاقات کی ہے۔ جس پر بھارتی آپے سے باہر ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم لال سنگھ چڈا کی شوٹنگ کے باعث ترکی میں موجود ہیں۔ جہاں پر انہوں نے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کی اہلیہ امینہ اردوان سے استنبول میں ملاقات کی۔

بعدازاں ان کی ملاقات کے تصاویریں ترکی کی خاتونِ اول امینہ اردوان کی جانب سے سماجی رابطے کی طرح ویب سائٹ ٹوئٹر پر شئیر کی گئیں جس پر انہوں نے اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ مجھے عالمی شہرت یافتہ اداکار، فلم ساز اور ہدایت کار عامر خان سے استنبول میں ملاقات کرکے بڑی خوشی ہوئی ہے اور مجھے اس بات پر بھی خوشی ہے کہ عامر خان نے اپنی نئی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کو ترکی کے مختلف مقامات پر فلمانے اور مکمل کرنے کا فیصلہ کیا۔

تاہم جوں جوں ترکی کی خاتون اول امینہ اردوان کے ساتھ اداکار عامر خان کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصاویریں وائرل ہوئیں، تو انتہاء پسند جماعتوں نے آسمان سر پر آٹھالیا۔ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی نے اس بھی اس ملاقات پر شدید ردعمل دیا، ان کی جانب سے موقف دیا گیا کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کشمیر میں آرٹیکل 370 کے نفاد پر بھارت پر تنقید کرتا ہیں اور پاکستانی موقف کی حمایت کرتے ہیں اور اداکار عامر خان ان سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔ بی جے پی نے اس پورے معاملے پر اداکار عامر خان سے وضاحت طلب کی ہے کہ وہ بتائیں اس ملاقات کا مقصد کیا تھا۔

وہیں دوسری طرف بھارتی انتہاء پسند سوچ کے حامل افراد کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر اداکار عامر خان کے خلاف سیخ پا ہیں۔ مخصوص لوگوں کی جانب سے اداکار عامر خان کے لئے ناصرف نازیبا الفاظ کا استعمال کیے گئے بلکہ انہیں پاکستان کا ایجنٹ سمیت وطن دشمن کہا جارہا ہے۔ یہی نہیں عامر خان کے خلاف پروپیگنڈہ بھی کیا جارہا ہے کہ عامر خان جیسے بالی ووڈ اداکار بھارت سے نفرت کرنے والے لوگوں محبت کرتے ہی ہیں اور ان کا ساتھ دیتے ہیں۔

مزید جانئے: پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بیچھڑے 20 برس گزر گئے

واضح رہے اداکار عامر خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم لال سنگھ چڈا کی شوٹنگ کے حوالے سے ترکی میں موجود ہیں۔ اس سے قبل اس فلم کی شوٹنگ بھارت میں ہورہی تھی تاہم بھارت میں کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر اس وقت لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے۔ جس کے باعث فلم کافی عرصے سے التواء کا شکار تھی البتہ اب اس فلم کی بقیہ شوٹنگ ترکی میں مکمل کی گئی ہے۔


Like it? Share with your friends!

1

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *