معروف امریکی گلوکار چیر کاون کو الوداع کرنے پاکستان پہنچ گئیں


0

مشہور و معروف امریکی گلوکارہ چیر ہاتھی (کاون) کی بیرون ملک منتقلی کے موقع پر پاکستان پہنچ گئیں۔ گلوکارہ کا پاکستان آنے کا مقصد، محض ہاتھی (کاون) کو ایک بار دیکھنا ہے، کیونکہ اتوار کے روز اسے افریقی ملک کمبوڈیا کی ایک محفوظ پناہ گاہ منتقل کردیا جائے گا۔ گلوکارہ چیر کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے، جنہوں نے کاون کی آزادی کے لئے کئی برس تک جدوجہد کی ہے۔

کاون ایک ایشیائی نسل کا ہاتھی ہے، جس کی عمر اس وقت تقریباً 36 سال ہے، اس دوران (کاون) نے اپنی بیشتر زندگی اسلام آباد کے ایک چڑیا گھر میں گزاری ہے، البتہ اس عرصے میں بیشتر وقت کاون کو بغیر کسی ساتھی کے اکیلے زندگی بسر کرنی پڑی تھی، جس کے جانوروں کے حقوق کی تنظیموں نے کاون کی ابتر صورتحال پر آواز بلند کی اور اس کے حق میں مہم چلائی۔

Image Source: Twitter

گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کے بعد چیر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام جاری کیا گیا، جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس بات کو ممکن بنایا کہ وہ کاون (ہاتھی) کو اپنے ساتھ کمبوڈیا لے جا سکیں۔

اس کے جواب میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھی بذریعہ ٹوئیٹر چیر کا ناصرف شکریہ ادا کیا بلکہ انہیں پاکستان میں ہونے والے دیگر ماحولیاتی پروگراموں کا حصہ بننے کی بھی دعوت دے دی۔

دوسری جانب عالمی شہرت یافتہ ہاتھی (کاون) اب کچھ ہی گھنٹوں بعد کمبوڈیا کے صوبے سیم ریپ منتقل کردیا جائے گا۔ اس دوران کاون کو بین الاقوامی ریسکیو آرگنائزیشن کے ماہرین فور پاؤز ، آرمڈ ویتھ بنانا اور دیگر اور اہم طریقوں سے تربیت کروایا جارہا ہے۔ ساتھ ہی اسے 10 گھنٹے کی طویل فلائٹ، تیز آواز اور چھوٹے انکوزر میں رہنے کی بھی عادت تربیت کروائی جا رہی ہے تاکہ اسے سفر کے دوران مشکلات پیش نہ آئیں۔

کاون کے جانے پر پاکستان میں کاون سے محبت کرنے والوں کی جانب سے ناصرف خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے بلکہ اسے پیار اور محبت کے ساتھ الوداع کیا جارہا ہے، انہیں الوداع کرنے والوں میں کرنے ایک نام صدر مملکت عارف علوی کا بھی ہے۔ جبکہ رواں ہفتے چڑیا گھر انتظامیہ اور کاون سے محبت کرنے والوں کی جانب سے پیر کے روز کاون کے لئے ایک الوداع پارٹی کا بھی انعقاد کیا گیا تھا۔

اس پارٹی میں چڑیا گھر اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے غباروں کی مدد سے چڑیا گھر کو خوبصورت انداز میں سجایا گیا تھا، جس میں لوگوں نے کاون کو فئیر ویل دیا اور بتایا کہ ہم تمھیں یاد رکھیں گے۔ ساتھ ہی بچوں نے تصویریں بنوائیں، گلوکارہ کی جانب سے موسقی پیش کی گئی اور اس دن کو خوب یادگار بنایا گیا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *