احد اور سجل کی ویب سیریز ُ”دھوپ کی دیوار“ کا ٹریلر جاری


0
1 share

مقبول ترین شوبز جوڑی احد رضا میر اور سجل علی کی ویب سریز “دھوپ کی دیوار “کا ٹریلر جاری ہوگیا۔حقیقی واقعات سے متاثر ہوکر بنائی گئی اس ویب سیریز کی کہانی پاکستان اور بھارت کے دو خاندانوں کے گرد گھومتی ہے۔ یہ کہانی دراصل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزیوں پر شہید ہونے والے دونوں ممالک کے فوجیوں کے خاندانوں کو پیش آنے والی مشکلات کے گرد گھومتی ہے۔

اس ویب سیریز میں احد رضا میر ایک ہندو لڑکے کا اور سجل علی ایک مسلمان لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں۔ دونوں کے والد سرحد پر ہونے والی کشیدگی کے نتیجے میں مارے جاتے ہیں۔ جس کے بعد دونوں میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کرتے نظر آتے ہیں۔ تاہم آہستہ آہستہ ان دونوں کرداروں کی دشمنی کو دوستی اور پسندیدگی میں تبدیل ہوتے دکھایا گیا ہے اور وہ یہ محسوس کرنے لگتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی ان ممالک میں رہنے والے لوگوں کی باہمی لڑائی نہیں ہے۔

Image Source: Instagram

سوشل میڈیا پر دھوپ کی دیوار کا ٹیزر اور بعد ازاں ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد صارفین نے اس ویب سیریز پر کئی اعتراض اٹھا دئیے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس سریز میں مسئلہ کشمیر کو فراموش کر دیا گیا جبکہ دو قومی نظریہ کو بھلادیا گیا ہے۔ یہاں تک کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوشل میڈیا صافین کی جانب سے “دھوپ کی دیوار” پر پابندی کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔

اس ویب سریز کی کہانی معروف ناول نگار عمیرہ احمد نے لکھی ہے، جبکہ اس کے ہدایتکار حسیب حسن ہیں۔تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انڈین ویب اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر مصنفہ عمیرہ احمد کی ویب سیریز کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد انہیں بے پناہ تنقید کا سامنا ہے۔ کچھ لوگوں نے تو ڈرامے کی مصنفہ پر غداری اور ملک دشمنی کا الزام بھی عائد کر دیا ہے کیونکہ یہ ڈرامہ پاکستان میں نہیں بلکہ انڈیا کے ویب اسٹریمنگ پلیٹ فارم زی فائیو پر آن ائیر ہونا ہے۔

مزید پڑھیں: اداکارہ سجل علی نھ بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کے بعد ڈرامے کی لکھاری عمیرہ احمد نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک طویل وضاحتی بیان جاری کیا ہے جس میں تمام اعتراضات اور خدشات دور کرنے کی کوشش کی ہے ۔ اس پوسٹ میں کہا گیا کہ عمیرہ احمد نے اس حوالے سے اٹھائے گئے تمام اعتراضات کا جواب دے دیا ہے، اُمید ہے کہ اس سے بہت سی چیزیں واضح ہوجائیں گی ۔پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے جنوری 2019 میں اس ڈرامے کی کہانی آئی ایس پی آر کو جائزے کے لیے بھیجی تھی، جس کے بعد آئی ایس پی آر نے اس موضوع کو اوکے کیا۔

Image Source: Screengrab

اس پوسٹ میں عمیرہ احمد کا کہنا ہے کہ یہ ڈرامہ کسی انڈین چینل کے لیے نہیں لکھا گیا تھا، دھوپ کی دیوار سمیت تین ڈرامے گروپ ایم نامی پروڈکشن کمپنی کے ساتھ 2018 میں سائن کیے تھے جو کہ ایک پاکستانی کونٹینٹ کمپنی ہے۔ مصنفہ عمیرہ احمد کا کہنا کہ گروپ ایم نے ان میں سے دو پروجیکٹ “الف” اور “لعل” پاکستانی نجی چینل کو بیچے اور دو پروجیکٹ انٹرنیشنل پلیٹ فارم کو بیچنے کی کوشش کی، جن میں زی فائیو ، نیٹ فلکس اور چند دیگر فارم شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصنف کی تحریر کہاں نشر ہوگی اس کا فیصلہ پروڈیوسر یا چینل کرتا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے متعدد ڈرامے عنقریب پاکستانی چینلوں پر بھی ریلیز ہو رہے ہیں اور اگر کسی پاکستانی مصنف کے کام کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملتی ہیں تو یہ ان کی نظر میں اچھی بات ہے۔

علاوہ ازیں ، ناول و ڈراما نگار نے دو قومی نظریہ بھلا دینے کے الزامات کو بھی مسترد کیا اور کہا کہ چھوٹی سی بات پر کسی کو کافر یا غدار کہنے کا رواج اب ختم ہو جانا چاہیے۔

مزید پڑھیں: اداکارہ سجل علی کی بولی ووڈ کے بعد ہالی ووڈ میں انٹری؟

انہوں نےکہا کہ کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ بغیر کسی ثبوت کے ان پر سنگین الزامات لگائیں، اگر رائٹر کسی متنازع موضوع پر لکھ رہا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ غدار ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے “دھوپ کی دیوار” لکھ کر مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں کو فراموش کرنے کے الزامات کو بھی مسترد کیا۔

خیال رہے کہ یہ ویب سیریز 25 جون کو بھارتی اسٹریمنگ پلیٹ فارم زی فائیو پر ریلیز ہو رہی ہے۔


Like it? Share with your friends!

0
1 share

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
1
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
1
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format