ماسکو ائیرپورٹ کئی پاکستانی شائقین کو حراست میں لے لیا گیا


0

جمعے کے روز روس سے ایک افسوسناک خبر سامنے آئی ہے کہ روسی حکام نے ماسکو ائیرپورٹ سے مبینہ طور پر کچھ پاکستانی شہریوں کو اپنی حراست میں لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش کچھ رپورٹس کے مطابق چند روز قبل روس کے درالحکومت ماسکو جانے والے کچھ پاکستانی تماشائیوں کو روسی انتظامیہ کی جانب سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ان رپورٹس میں اس بات کا بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ تمام پاکستانی شائقین کے پاس اپنی مکمل سفری دستاویزات ہونے کے باوجود روسی انتطامیہ نے ماسکو ائیرپورٹ پر ان شائقین کو بغیر کسی وجہ کے حراست میں لیا ہے۔

Image Source: Screengrab

اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کا ایک گروپ ایک بڑے سے کمرے میں موجود ہے، جہاں کچھ نوجوان کمرے کے فرش پر لیٹے ہوئے ہیں تو کچھ نوجوان اس ہی کمرے میں بیٹھے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ اگرچے کمرا بظاہر ویڈیو میں کشادہ نظر آتا ہے، لیکن یہ کہیں سے بھی کسی ہوٹل کا نہیں لگتا ہے۔ کیونکہ ویڈیو میں موجود لوگوں کی حالت زار خاصی دردناک دیکھ رہی ہے۔

جبکہ رپورٹس میں ان پاکستانی شہریوں کے حوالے سے مزید بتایا جا رہا ہے کہ یہ افراد یو ای ایف اے یورو کپ 2021 دیکھنے کی غرض سے روس گئے تھے۔ تاہم وہاں پہنچے پر روسی متعلقہ انتظامیہ نے ان افراد کو ائیرپورٹ پر ہی روک لیا اور ان کے داخلے کی تردید کردی۔ اگرچے ان تمام افراد کے پاس ٹکٹ، فین آئی ڈیز اور رہائش کے لئے مناسب بجٹ موجود تھا۔

اس پریشان کن واقعے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ایک ٹوئٹر صارف نے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سفارتخانہ پچھلے چند روز سے ان افراد کے حوالے سے اپنی کوششیں کر رہا ہے۔ متعلقہ شخص کے مطابق گرفتار افراد کے پاس جھوٹی آئی ڈیز تھی، جس پر روسی انتظامیہ انہیں ڈی پورٹ کر رہی ہے۔ جبکہ ان افراد کی واپسی میں دیری فلائٹس کی وجہ سے ہے۔

روسی دارالحکومت ماسکو کا شمار ان یورپی ممالک کے دارالحکومتوں میں ہوتا ہے، جنہوں نے برسلز میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے کے بعد اپنے ہوائی اڈوں کی سیکیورٹی میں خاصہ اضافہ کر دیا ہے۔

Image Source: Express Tribune

یاد رہے سال 2016 میں تقریباً 84 کے قریب پاکستانی تاجروں روسی انتظامیہ کی جانب سے ماسکو ائیرپورٹ پر حراست میں لیا گیا تھا۔ اس واقعہ کا پس منظر کچھ اس طرح ہے کہ ایک پرائیویٹ کمپنی 130 پاکستانی بزنس مینس کو نمائش میں حصہ لینے کی غرض سے روس لیکر گئی تھی، تاہم روسی انتطامیہ نے بغیر کوئی وجہ بتائے انہیں حراست میں لے لیا تھا۔ بعدازاں 48 افراد کو روسی انتظامیہ کی جانب سے واپس پاکستان دی پورٹ کردیا گیا تھا البتہ 84 افراد تاحال روسی انتطامیہ کی حراست میں موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے روسی کورونا ویکسین کے استعمال کی بھی اجازت دے دی

خیال رہے گزشتہ برس عالمی وباء کورونا کے باعث 40 ہزار کے قریب پاکستانی شہری مختلف ممالک میں پھنس گئے تھے، جن میں بیشتر افراد مشرقی وسطیٰ میں مقیم تھے۔ بعدازاں خراب حالات اور نوکری ختم ہو جانے کے باعث ان پاکستانی شہریوں نے وہاں انتہائی مشکل وقت گزارا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *