عادل راجا کے نازیبا الزامات پر اداکاراؤں کا شدید ردعمل، سابق افسر کی اہلیہ بھی میدان میں آگئیں


0

پاک فوج کے میجر (ر) عادل راجا نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے وی لاگ میں پاکستان کی ٹاپ ماڈلز اور اداکاراؤں پر سنگین الزامات عائد کردئیے اور ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ایک ادارے کے پاس ان ماڈلز اور اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز بھی موجود ہیں۔

سابق فوجی افسر نے اپنے وی لاگ میں اداکاراؤں کا نام لینے کے بجائے ان کے ناموں کے ابتدائی حروف بتائے تھے جن میں کے اے، ایم کے، ایم ایچ اور ایس اے شامل تھے۔عادل راجہ کی جانب سے الزام عائد کیے جانے کے بعد سے سوشل میڈیا پر اداکارہ ماہرہ خان، مہوش حیات، کبریٰ خان اور سجل علی کی تصاویر گردش کررہی تھیں۔

انہوں نے مذکورہ وی لاگ میں ذرائع کی فراہم کردہ معلومات پر الزام عائد کیاکہ پاکستان کی ٹاپ ماڈلز اور اداکارائیں آئی ایس آئی کے سیف ہاؤسز اور بی میس میں آکر ٹھہرتی تھیں اور جنرل فیض حمید اور جنرل باجوہ کی طرف استعمال کی جاتی تھیں اور جب باقی لوگوں سیاستدانوں وغیرہ کو بلایا جاتا تھا تو ان کی وڈیوز بنائی جاتی تھیں۔ انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جنرل (ر) فیض حمید کے پاس جنرل (ر) باجوہ کی ان اداکاراؤں کے ساتھ سیف ہاؤسز کی  وڈیوز موجود تھیں،اس کے علاوہ مریم نواز  کی ایبٹ آباد کے کسی ڈاکٹرز کے ساتھ بھی وڈیوز موجود ہیں۔

 
تاہم ان الزامات پر سب سے سخت ردعمل اداکارہ کبریٰ خان کاسامنے آیا ہے۔اداکارہ نے اپنی انسٹااسٹوری پر لکھا کہ میں شروع میں خاموش رہی کیونکہ ظاہر ہے کہ ایک جعلی ویڈیو میرے وجود پر قابض نہیں ہوسکتی لیکن اب بہت ہوگیا۔ آپ کو لگاتا ہے کے کوئی  عام لوگ مجھ پر بیٹھے بٹھائے انگلی اٹھائیں گے اور میں چپ  بیٹھونگی تو آپ کی سوچ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تو جناب عادل راجہ لوگوں پر الزام لگانے سے پہلے کوئی ثبوت پیش کریں، آپ کے پاس 3 دن ہیں، ان ثبوتوں کو سامنے لے کر آئیں جن کے بارے میں آپ حق اور سچ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہاکہ اگر ایسا نہیں کرتے تو یا تو اپنا بیان واپس لیں اور عوامی طور پر معافی مانگیں ورنہ میں آپ پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کروں گی اور پریشان نہ ہوں، آپ کی خوش قسمتی ہے کہ میں صرف یہاں سے نہیں ہوں، برطانیہ سے بھی تعلق رکھتی ہوں اور اگر آنا پڑا تو وہاں بھی آؤں گی کیونکہ میں سچ پر ہوں، میں حق پر ہوں اور میں کسی کے باپ سے نہیں ڈرتی۔

جبکہ اداکارہ مہوش حیات نے بھی سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے کچھ لوگ انسانیت کے درجے سے بھی گرجاتے ہیں۔ امید ہے آپ اپنی دومنٹ کی شہرت سے محظوظ ہورہے ہوں گے، میں ایک اداکارہ ہوں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ میرا نام کیچڑ میں گھسیٹا جاسکتا ہے،بے بنیاد الزامات لگانے پر شرم آنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  کسی ایسے شخص کے بارے میں جو آپ کے بارے میں کچھ نہیں جانتا اور اس سے بھی بڑی شرمندگی ان لوگوں کے لیے جو اس بکواس پر یقین رکھتے ہیں۔ یہ ہمارے معاشرے کی بیماری کو ظاہر کرتا ہے جو بغیر سوچے سمجھے اس غلیظ صحافت پر یقین کرلیتی ہے۔ لیکن اب یہ سب ختم ہونا چاہیے کیونکہ میں کسی کو اپنانام بدنام کرنے کی اجازت نہیں دوں گی۔

عادل راجا کے ان الزامات پر اداکارہ سجل علی بھی خاموش نہ رہیں اور انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھاکہ یہ بہت افسوسناک ہے کہ ہمارا ملک اخلاقی طور پر پست اورمکروہ ہوتا جارہا ہے، کردار کشی انسانیت کی بدترین شکل اور گناہ ہے۔

دریں اثناء، عادل راجہ نے کبریٰ خان کو جواب دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ مس کبریٰ ایم خان، میں نے آپ کا نام لیا نہ کسی بھی طور پر بدنام کیا اور اپنے وی لاگ کے حوالے سے کی جانے والی قیاس آرائیوں کی مذمت کی ہے تاہم آپ نے قیاس آرائیوں کی بنیاد پر میرا نام لیااور مجھے  بدنام کیا ہے، اچھی بات ہے کہ آپ برطانیہ آرہی ہیں۔

دوسری طرف، کبریٰ خان کی دھمکی پر عادل راجہ کی اہلیہ سبین خان بھی میدان میں آگئیں اور اداکارہ کو کرارا جواب دیدیا۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہاہے کہ فیک ویڈیو؟ مطلب کوئی ویڈیو ہے؟ عادل راجہ نے کب تمہارا نام لیا؟ چور کی داڑھی میں تنکا لگ رہا ہے۔انہوں مزید لکھا کہ ذرائع نے کل ہی بتا دیا تھا کہ ایک اداکارہ کو ہتک عزت کا دعویٰ کرنے کیلئے استعمال کیا جائے گا، میجر(ر) عادل نے تو کہہ دیا تھا کہ وہ مذمت کرتے ہیں، آجاؤ لندن۔

واضح رہے کہ اداکارہ کبریٰ خان نے سنگین الزامات پر عادل راجہ سے معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے 3 روز میں معافی نہ مانگی تو وہ لندن کی عدالت میں کارروائی کریں گی۔

مزید پڑھیں: برطانوی ماڈل کا آئمہ بیگ پر شہباز شگری کو دھوکہ دینے کا الزام، فون کال، چیٹ لیک کردیں

علاوہ ازیں، عادل راجہ کی ویڈیو کے مختلف کلپ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی زیر گردش ہیں۔جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان الزامات پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *