برطانوی ماڈل کا آئمہ بیگ پر شہباز شگری کو دھوکہ دینے کا الزام، فون کال، چیٹ لیک کردیں


0

گلوکارہ آئمہ بیگ نے چند دن پہلے سوشل میڈیا پر شہباز شگری سے منگنی ختم کرنے کی تصدیق کی تھی ،اس بارے میں کہا جا رہا تھا کہ دونوں کے درمیان منگنی کے ایک سال بعد ہی تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے مگر آئمہ بیگ کیجانب سے کی جانے والی پوسٹ میں کہیں بھی اس ‘بریک اپ’ کی کوئی خاص وجہ نہیں بتائی تھی۔تاہم اب اس حوالے سے برطانوی ماڈل طلولہ مائر کے انکشافات نے سوشل میڈیا ہلچل مچادی ہے کیونکہ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ آئمہ بیگ نے ان کے سابق بوائے فرینڈ قیس احمد کے ساتھ قائم تعلقات کے باعث شہباز شگری سے رشتہ ختم کیا، ماڈل نے قیس احمد، آئمہ بیگ اور شہباز شگری کے ساتھ ہونے والی سوشل میڈیا پر چیٹ کے اسکرین شاٹ بھی شیئر کردئیے۔

برطانوی ماڈل کے تہلکہ خیز انکشافات کے بعد ٹوئٹر پر آئمہ بیگ کے نام کا ہیش ٹیگ ٹرینڈنگ میں آگیا اور میمز کی بھی بھرمار ہوگئی۔طلولہ مائر نے الزام عائد کیا ہے کہ آئمہ بیگ نے ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ معطل کرادیا ہے جس کے باعث انہوں نے عارضی انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا ہے۔مائر نے اپنے نئے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوریز میں مختلف اسکرین شارٹس اور وڈیوز بھی جاری کی  ہیں۔

Image Source: Instagram

مائر نے اپنی اسٹوریز میں کہا کہ ان کے ایک پاکستانی فلم ساز قیس احمد کے ساتھ تعلقات  تھے جس نے آئمہ بیگ کے لیے انہیں دھوکہ دیا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ قیس احمد نے بخوشی اپنی دھوکا دہی کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ  پاکستان کی معروف گلوکاروں میں سے ایک کو ڈیٹ کررہا ہے۔

طلولہ مائر نے آئمہ بیگ پر قیس احمد کے ساتھ دبئی میں چھٹیاں گزارنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ گلوکارہ نے قیس احمد کے لئے ہوائی جہاز کا ٹکٹ بھی خریدا تھا۔ مائر نے الزام لگایا کہ قیس احمد نے نہ صرف اس سے بلکہ تعلقات میں رہنے والی  کچھ دوسری پاکستانی لڑکیوں سے بھی پیسے چرائے اور یہ رقم 20 ہزار ڈالر بنتی ہے۔طلولہ مائر نے اپنی ایک وڈیو میں آئمہ بیگ پر ریپ کارڈ استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”آئمہ اپنے تعلقات کے حوالے سے مسلسل جھوٹ بولتی رہے ، یہاں تک کہ میں نے اسے بتایا کہ مجھے ان دونوں کے ساتھ قیام کرنے کا بھی علم ہے تو اس نے کہا کہ ہاں ہم نے ساتھ قیام کیا ہے لیکن میں (آئمہ) اس کے ساتھ نہیں سوئی، اس نے مجھے ریپ کیا ہے

اس موقع پر”۔طلولہ مائر نے کہا کہ”اس کے باوجود کہ میں اپنے سابق بوائے فرینڈ کو پسند نہیں کرتی لیکن اس نے آئمہ کا ریپ نہیں کیا جس کا ثبوت موجود ہے“۔ طلولہ مائر کی جانب سے شیئر کردہ واٹس ایپ پیغامات کے اسکرین شارٹس میں قیس احمد اور آئمہ بیگ کے درمیان نازیبا پیغامات کا تبادلہ بھی دیکھاجاسکتاہے۔

برطانوی ماڈل  نے بطور ثبوت ایک وڈیو دکھائی جس میں  قیس احمد ان کی موجودگی میں واٹس ایپ کال پر گفتگو کے دوران ریپ کا الزام لگانے پر آئمہ بیگ کو برا بھلا کہہ رہے ہیں۔وڈیو میں قیس احمد کو واٹس ایپ کال پر آئمہ بیگ کویہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ”تم نے خود کو بے قصور ثابت کرنے کے لئے اسے ریپ کا نام دیدیا، تمہاری ہمت کیسے ہوئی؟ تم خود کو بے  قصور ثابت کرنے کے لئے ریپ کارڈ کھیل رہی ہو”۔

علاوہ ازیں، انسٹاگرام پر سوال و جواب کے ایک سیشن میں کسی نے مائر سے پوچھا کہ وہ اتنا یقین سے کیسے کہہ سکتی ہیں کہ آئمہ بیگ شہباز شگری کی منگیتر رہتے ہوئے قیس احمد کو ڈیٹ کررہی تھیں؟ جس کے جواب میں برطانوی ماڈل نےشگری کے ساتھ ہونے والی گفتگو کا اسکرین شاٹ منسلک کیا جس میں اداکارنے ماڈل سے آئمہ بیگ کی بے وفائی ثابت کرنے کے لئے انہیں اسکرین شارٹس بھیجنے کا کہا تھا۔طلولہ مائر کے ان الزامات پر آئمہ بیگ کی جانب سے تاحال کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔

خیال رہے کہ آئمہ نے اپنے منگیتر شہباز شگری کے ساتھ منگنی ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا تھا لیکن آدھے گھنٹے بعد ہی اس پوسٹ کو ڈیلٹ کردیا گیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *