سینئر اداکار خالد انعم کا سیاسی ماحول اور مہنگائی پر طنزیہ وار


0

ملک بھر میں بےقابو مہنگائی کے جن نے جہاں عام آدمی کی چیخیں نکال دیں ہیں وہیں اب شوبز شخصیات بھی اس بحران سے پریشان دیکھائی دیتے ہیں، سینئر اداکار خالد انعم نے ملک کی موجودہ صورتحال اور بڑھتی مہنگائی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی عام شہری کی طرح مہنگائی سے بےحد پریشان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی وباء کورونا وائرس کے بعد سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مہنگائی اور بےروزگاری کی شرح میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے۔ روزبروز ضروری اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے نے ایک عام آدمی کی مشکلات اور پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے، یہی نہیں حالات اس قدر گھبیر دیکھائی دے رہے ہیں کہ شوبز شخصیات بھی آواز اٹھا رہی ہیں۔

Image Source; Dawn

اس ہی سلسلے میں معروف سینئر اداکار خالد انعم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بڑھتی مہنگائی سے متعلق پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ مہنگائی نے دماغ خراب کر دیا ہے۔

اس موقع پر اداکار خالد انعم نے اپوزیشن کے رہنماؤں کا ذکر کرتے ہوئے ،طنزیہ انداز میں کہا کہ ‘مہنگائی نے اب اتنا بھی دماغ خراب نہیں کیا کہ آصف علی زرداری، میاں شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان مسیحا لگنے لگیں۔

واضح رہے 2018 کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف وفاق کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی تھی، بعدازاں وزیراعظم عمران خان نے 18 اگست 2018 کو ملک کے 23 منتخب وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھایا تھا، سادہ اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے پی ٹی اے نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، پاکستان مسلم لیگ (ق) ، بلوچستان عوامی پارٹی اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ساتھ مشروط حکومت قائم کی تھی۔

Image Source: File

تاہم اب اس وقت ملک کے سیاسی منظر نامے میں ہلچل مچی ہوئی ہے کیونکہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی ہے، جس کے باعث ملک میں ایک سیاسی بحران کی کیفیت ہے۔ جہاں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد نے وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کو دباؤ میں ڈال رہی ہے وہیں حکمران پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے نہ صرف اپنے مخالفین کے خلاف بلکہ اپنی ہی پارٹی کے خلاف بغاوت کرنے والے کے خلاف سخت لہجہ اپنایا ہوا ہے۔

چند روز قبل جب حکومت اراکین اسمبلی نے اپنی پارٹی سے ناراضگی کا اظہار کیا تو حکومتی اراکین کی جانب سے سخت موقف سامنے آیا، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ناراض گروپ کو سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ “بے شرم ایم این اے پہلے استعفیٰ دیں اور آزادانہ طور پر الیکشن لڑیں، اگر وہ وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹ دینا چاہتے ہیں۔ یہ ووٹ تمہارے باپ کا نہیں ہے۔ جبکہ رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ نے کہا کہ سندھ ہاؤس کو “کوٹھا” بنادیا گیا ہے اور دلال وہاں خرید وفروخت کررہے ہیں۔

واضح رہے چند روز قبل وزیراعظم پاکستان عمران کی جانب سے موجودہ سیاسی بحران کے سنبھالنے کیلئے کراچی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز بہادر آباد کا دورہ بھی کیا تھا، سیاسی مبصرین نے اسے ایک بڑا اہم دورہ قرار دیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *