اداکارہ آمنہ شیخ کے یہاں بیٹے کی پیدائش، نام عیسٰی رکھا گیا ہے


0

معروف پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور ٹی وی میزبان آمنہ شیخ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی یے، اداکار محب مرزا سے علحیدگی کے بعد گزشتہ برس انہوں نے عمر فاروقی سے دوسری شادی کرلی تھی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ آمنہ شیخ اور عمر فاروقی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں اور فالورز سے خوش خبری شئیر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کے ہاں رواں مہینے کی 3 تاریخ یعنی 3 ستمبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

Image Source: Instagram

انسٹاگرام پر جاری پیغام میں اداکارہ آمنہ شیخ نے فیملی تصویر شئیر کی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ، ان کے خاوند عمر فاروقی اور بیٹی نوزائیدہ بچے کا بوسہ لے رہے ہیں۔ ساتھ ہی اداکارہ نے تصویر کے عنوان میں الحمدلله لکھا۔ (اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا)۔ اداکارہ کے ہاں یہ دوسرے بچے کی ولادت ہے۔

Image Source: Instagram

اداکارہ آمنہ شیخ نے 3 ستمبر 2021 کو بیٹے کی پیدائش کی خبر دیتے ہوئے، دیگر اور بھی پیغامات جاری کئے، جس میں انہوں نے ناصرف ہر پوسٹ میں الحمدلله کے علاوہ قرآنی آیات بھی شئیر کی۔ ایک اور پوسٹ میں وہ لکھتی ہیں کہ “دعاؤں اور خوشیوں کے ساتھ، ہم اپنے بچے کو خاندان میں خوش آمدید کہتے ہیں”۔

اس سلسلے میں جاری ایک اور پیغام میں انہوں نے بتایا کہ ان کے اور عمر فاروقی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، جس کا نام “عیسی” رکھا گیا ہے۔ اداکارہ آمنہ شیخ کی اس سے قبل سابقہ شوہر محب مرزا سے ایک بیٹی بھی ہے، جس کا نام میسہا ہے اور وہ چھے برس کی ہے۔ طلاق کے بعد بیٹی کی کسٹوڈی آمنہ شیخ کے پاس ہی ہے۔

واضح رہے 38 سالہ اداکارہ اور ماڈل آمنہ شیخ نے گزشتہ برس یعنی 11 اگست 2020 کو عمر فاروقی سے شادی کرلی تھی۔ ان کی جانب اس سلسلے میں انسٹاگرام پر شوہر کے ہمراہ تصویر شئیر کرتے ہوئے، شادی کی تصدیق کی تھی۔ انہوں نے اس سے پہلے ایک تصویر شئیر کی تھی، جس میں ایک تین ہاتھ تھے اور ایک انگوٹی رکھی ہوئی اور عنوان تھا، بسمہ اللہُ۔ جس کے بعد سے دوسری شادی کی خبریں زیرگردش رہیں تھیں۔

آمنہ شیخ کے شوہر کا تعلق پاکستان شوبز سے نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ لوگوں خاص کر مداحوں کو علم نہیں ہے کہ وہ کون ہیں اور کس شعبے تعلق رکھتے پیں۔ ان کے حوالے سے یہی بتایا جاتا ہے کہ وہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہری ہیں۔

Image Source: Instagram

یاد رہے اداکارہ آمنہ شیخ اور ان کے سابقہ شوہر محب مرزا 14 سالہ ازواجی زندگی کے بعد سال 2019 میں ایک دوسرے سے علیحدہ ہوگئے تھے۔ سال 2005 میں شادی کرنے والے اداکار محب مرزا اور آمنہ شیخ کی ایک چھے سالہ بیٹی بھی ہے جس کا نام مائیسہ ہے۔

مزید پڑھیں: سال 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے شوبز ستارے

دوسری جانب آمنہ شیخ کافی طویل عرصے تک پاکستان کی ماڈلنگ انڈسٹری سے بھی منسلک رہیں ہیں۔ یہی نہیں موڈلنگ کے حوالے سے آمنہ شیخ کی پذیرائی بین الاقوامی سطح پر بھی رہی ہے۔ وہ فرینچ بیوٹی برانڈ لوریل کے ایمبسڈر کے طور پر بھی کام کرچکی ہیں۔

مزید برآں، کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر اداکار محب مرزا اور اداکارہ صنم سعید کی شادی کی خبریں بھی زیر گردش رہیں تھیں۔ تاہم دونوں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی ردعمل جاری نہیں کیا گیا تھا۔ بعدازاں یہ قیاس آرائیاں خود ہی دم توڑ گئیں تھیں.


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *