فیروز خان نے ماروی سرمد اور خلیل الرحمٰن قمر میں کس کا انتخاب کیا؟


0

ڈرامہ سیریل خانی، عشقیہ اور خدا اور محبت میں جاندار پر فارمنس دینے والے اداکار فیروز خان نے سماجی رہنما ماروی سرمد پر ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کو منتخب کرلیا۔

سوشل میڈیا کے مقبول شو “ٹو بی آنیسٹ “ میں میزبان نے سوال کیا کہ اگر وہ انڈسٹری کا حصہ نہ ہوتے اور ایک عام شخص کے طور پر ان سے ماروی سرمد یا خلیل الرحمٰن قمر میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کا کہا جاتا تو وہ کس کی سائیڈ لیتے؟

Image Source: Instagram

فیروز خان نے فوری طور پر خلیل الرحمٰن قمر کا نام لیا بلکہ ان کو منتخب کرنے کی دلیل دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انٹرنیٹ پر کرائے گئے سروے دیکھ لیں، زیادہ تر پاکستانی لوگ ڈراما ساز کو ہی منتخب کرتے ہیں۔ انہوں نے خلیل الرحمٰن قمر کو بہترین انسان بھی قرار دیا۔

فیروز خان نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے دلیل دی کہ ہر انسان میں بات کرنے کی تہذیب اور تمیز ہونی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ دوسروں کو عزت دینے والے کو ہی عزت ملتی ہے۔

شو کے دوران اداکار نے یہ بھی بتایا کہ ماضی میں ان کے اور ڈراما ساز خلیل الرحمٰن کے درمیان کچھ باتوں پر اختلافات ضرور تھے مگر اب دونوں کے درمیان معاملات نمٹ چکے ہیں تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کے بیچ کیا مسائل تھے۔

Image Source: Instagram

علاوہ ازیں ، انہوں نے روحانی حوالے سے بھی گفتگو کی اور ساتھ ہی میزبان کو ٹوکا کہ انہیں بار بار ’شیخ یا پیر‘ صاحب کا طعنہ نہ دیں، کیوں کہ وہ ان کا ذاتی مسئلہ ہے۔

شو میں انہوں نے اہلیہ سے علیحدگی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بھی مختصر بات کی۔ اداکار نے بتایا کہ یہ خیال غلط ہے کہ انہوں نے شہرت یا توجہ حاصل کرنے کے لیے خود ہی اہلیہ سے علیحدگی کی افواہیں پھیلائیں ،وہ ایسا کیوں کریں گے؟ انہوں نے کہا کہ وہ بطور والد ایسی افواہیں کیوں پھیلائیں گے، جن سے متعلق مستقبل میں ان سے بیٹا سے سوالات کئے جائیں۔ تاہم انہوں نے واضح یہ نہیں کیا کہ اہلیہ سے علیحدگی کی خبریں کس نے پھیلائی تھیں۔

Image Source: Dailytimes

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر علیزے سلطان اور فیروز خان کے درمیان علیحدگی و طلاق کی خبروں پر متعدد پیجز نے فیروز خان کو مینشن کیا تھا لیکن انہوں نے ایسی خبروں پر فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا تھا جب کہ علیزے سلطان سے بھی لوگوں نے کمنٹس میں علیحدگی و طلاق پر سوالات کیے تھے مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا تھا۔ اس دوران فیروز خان نے “ٹائم آؤٹ ود احسن خان” میں شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ شادی ایک بہترین سیکھنے کا عمل ہے ،ایک سے زیادہ شادی کریں”۔ان کے اس مشورے پر سوشل میڈیا صارفین کافی ناخوش ہوئے اور انہوں نے شادی سے متعلق اداکار کی سوچ پر تنقید کی تھی۔ تاہم گزشتہ ماہ اگست میں علیزے سلطان کی جانب سے فیروز خان کی تعریف میں شیئر کی گئی انسٹاگرام اسٹوریز کے بعد خبریں سامنے آئیں کہ ان کے درمیان اختلافات ختم ہوچکے۔

علاوہ ازیں ، 2020 میں فیروز خان نے شادی کے دو سال بعد شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان کرتے ہوئے مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا لیکن کچھ عرصے کے بعد شوبز میں واپسی کرلی تھی۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *