ہمنوا کی ہفتہ وار ریلیز کا آغاز، “ہولویور” کے ذریعے موسیقی، مکالمے اور کمیونٹی کا نیا سفر


0

عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنی چوتھی پیشکش “ہولویور” جاری کرتے ہوئے موسیقی کو سننے، محسوس کرنے اور شیئر کرنے کے انداز کو ایک نئی جہت دے دی ہے۔ سیزن ون کو اب ہفتہ وار ریلیزز کے ذریعے آگے بڑھایا جا رہا ہے، جس کے ساتھ ساتھ نجی نوعیت کی کمیونٹی گیدرنگز کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے، جہاں سامعین کو موسیقی کے قریب لانے کے لیے خصوصی نشستیں، فنکاروں سے گفتگو اور تخلیقی تبادلہ خیال شامل ہیں۔

“ہولویور” جس کا مطلب “محبوب” ہے، ایک ایسا سُریلا سفر ہے جو وقت کی حدود سے ماورا محسوس ہوتا ہے۔ یہ گانا ہنزہ کی خوبصورت مگر سکڑتی ہوئی عطا آباد جھیل کے کنارے ریکارڈ کیا گیا، جہاں اس کی دھنیں ماضی کی معصوم یادوں، کھوئے ہوئے بچپن اور وقت کے خاموش گزرنے کے احساس کو اجاگر کرتی ہیں۔ وخی زبان میں گایا گیا یہ گانا یاد، جدائی اور اپنے ہی ماضی سے بچھڑ جانے کے دکھ کو نہایت دل سوز انداز میں پیش کرتا ہے۔

س گانے کی ترتیب معروف میوزک پروڈیوسر ذوالفقار جبار خان (ذلفی) اور شری کھٹک نے دی ہے، جبکہ آوازوں میں نوید حسن (نوید دیون)، یمنا رحیم اور نازالیا رحیم شامل ہیں۔ موسیقی میں مختلف سازوں کا حسین امتزاج پیش کیا گیا ہے، جس میں الیکٹرک اور اکوسٹک گٹار، بانسری، رباب، چترالی ستار، دف اور دیگر ساز شامل ہیں، جو ایک منفرد اور اثر انگیز صوتی منظرنامہ تشکیل دیتے ہیں۔

ذلفی نے “ہولویور” کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے

ذلفی نے “ہولویور” کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ گانا انسان کے اُس کھوئے ہوئے معصوم وجود کی تلاش ہے، جو وقت کے ساتھ کہیں پیچھے رہ جاتا ہے۔ ان کے مطابق بچپن کی سادگی اور آزادی کو برقرار رکھنا ایک مشکل مگر ضروری انتخاب ہے۔

“ہولویور” کے بول ایم رحیم (فیض رحیم) نے تحریر کیے جبکہ دھن بھی انہوں نے ذلفی کے ساتھ مل کر ترتیب دی۔ گانے کو ذلفی نے پروڈیوس اور مکس کیا جبکہ اس کی ماسٹرنگ لندن کے معروف اسٹوڈیو میں کی گئی۔ اس کا میوزک ویڈیو سہیب اختر کی ہدایت کاری میں تیار کیا گیا ہے۔

ہمنوا نے اس منصوبے کو صرف موسیقی تک محدود نہیں رکھا بلکہ اس کے گرد ایک متحرک کمیونٹی بھی تشکیل دی جا رہی ہے، جہاں فنکار اور سامعین ایک ساتھ بیٹھ کر موسیقی کو محسوس کرتے اور خیالات کا تبادلہ کرتے ہیں۔ یہ سلسلہ نہ صرف گانوں تک بلکہ مکالمے اور ثقافتی روابط تک پھیلا ہوا ہے۔

ہمنوا، جسے ذلفی اور محمد ابراہیم نے مشترکہ طور پر قائم کی

ہمنوا، جسے ذلفی اور محمد ابراہیم نے مشترکہ طور پر قائم کیا، ایک عالمی پلیٹ فارم ہے جو پاکستان سمیت دنیا بھر کے فنکاروں کو ایک جگہ اکٹھا کرتا ہے۔ اس کے پہلے سیزن میں پاکستان کے علاوہ فرانس، جرمنی، الجزائر اور زیمبیا کے فنکاروں نے بھی شرکت کی۔

“ہولویور” کے بعد سیزن ون کے دیگر گانے بھی مرحلہ وار جاری کیے جائیں گے، جن میں “سوے”، “لاسٹ اِن لو”، “کوئی اچھی خبر”، “اسیکتا” اور “درمان” شامل ہیں۔

یہ گانا یوٹیوب اور اسپاٹیفائی سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔


Like it? Share with your friends!

0
zeeshan

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *